Tag: manzoori

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسٹیل مل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق تنخواہیں مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایندھن سے بجلی بنانے کے منصوبے کیلئے چالیس ارب روپے کے قرضے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    حکومت قرضےکے لئےگارنٹی فراہم کرےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو اٹھائیس ہزارنو سو ٹن چینی کی فراہمی کی بھی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کےذخائر سولہ ارب ڈالر ہونےکےبعد عالمی بینک نےتین سال بعد پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال کر دی۔

    اس سہولت کی بحالی سے اب پاکستان چار سال میں دو ارب ڈالرکا رعایتی قرض حاصل کر سکےگا۔

    ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں مارچ دو ہزار بارہ میں نمایاں کمی آجانےکےباعث عالمی بینک نےرعایتی قرض کی سہولت معطل کردی تھی۔

    وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق ملکی زرمبادلہ کےذخائر تین ماہ کی درآمدات کےبرابر ہوگئےہیں اور پاکستان تعمیر نو اور ترقی کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنےکا اہل ہوگیا ہے۔

  • حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : یونائٹیڈ بینک اورالائیڈ بینک کی نجکاری کے بعد حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ حکومت ایچ بی ایل کے ساڑھےاکتالیس فیصد شیئرز فروخت کرے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں حبیب بینک کے پچیس کروڑ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جب کہ پینتیس کروڑ تیرانوےلاکھ شیئرز بڑے سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت کے لئےکریڈٹ سیویز، ڈوئچے بینک، عارف حبیب اور ایلگزر سیکیورٹیز مالیاتی مشیر ہیں۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کو فی الحال مؤخرکردیا ہے۔

  • عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

    عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبوں میں گل احمد ونڈپاور ، گلپور ہائیڈرو، تربیلہ فائیو توسیعی منصوبہ سندھ پبلک سیکٹر ریفارم پراجیکٹ شامل ہیں۔

    عالمی بینک نے توانائی،معیشت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہمی کیلئے پرواگرام مرتب کیا ہے اور یہ منصوبے اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔

  • حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    کراچی: عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعدحکومت نےتیل مصنوعات چودہ روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ کرلیا۔

    عالمی منڈی میں مسلسل پانچ ماہ سے گرتی قیمتوں کے بعد اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکرکمی کرنےکااشارہ دےدیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ چودہ روپے فی لیٹر سستی کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرل 9 روپے بیاسی پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی تجویز ہے۔

    ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر کمی تجویزکی گئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے17پیسےفی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل 7روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسےفی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    اسلام آباد: عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوئے پیسے تک کی کمی کی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی ہے۔

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چورانوئے پیسے کمی کے بعد ایک سو تین روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ، مٹی کےتیل کی قیمت ایک روپےاکتیس پیسےکمی کے بعد پچانوئے روپے اٹھانوئے پیسے ہوگئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ہائی اکٹین کی قیمت میں ایک روپے اٹھانوئے پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پچانوئے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی سرسٹھ پیسے کی کم کر دی ہے۔

  • سندھ اسمبلی: اسلام آباد دھرنوں کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

    سندھ اسمبلی: اسلام آباد دھرنوں کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سورٹھ تھیبو کی اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔جبکہ ایم کیو ایم نےبلدیاتی انتخابات جلد کرانےکی قرارداد بھی اسمبلی میں پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے آج ہونےوالے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن سورٹھ تھیبو کی جانب سے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں وزیراعظم پاکستان سمیت بیشتر قومی رہنماؤں کی تضحیک کی جارہی ہے۔ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےرکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی قرارداد بھی پیش کی ۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سےسترفیصد ریونیودینے والا شہر زبوں حالی کا شکارہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین کروڑعوام پررحم کھاتے ہوئے بلدیاتی انتخابات فوری کرائے جائیں۔