Tag: maqbooza kashmir

  • اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اورغیرذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والےاوڑی حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ وطیرہ بنالیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کی ذمہ داری تحیقیقات کیے بغیر پاکستان ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ بہت سے دہشت گردی کے واقعات میں خود ہندوستان ملوث نکلا تاہم اس کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، دنیا کی توجہ اس پرمرکوز ہے اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کے کونے کونے سے آوازاٹھ رہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ وادی میں سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے سات سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےکمشنر نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 42 واں روز، شہداء کی تعداد 82 ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیو کا بیالیس واں روز ہے۔ بھارتی فورسز کے مظالم کے باعث شہید کشمیریوں کی تعداد بیاسی ہوگئی۔ کشمیر کی وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہاہے کہ لے کررہیں گے آزادی، مسلسل کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے.

    بھارت کے غاصبانہ قبضے اور جبر نے کشمیر کی معاشی کمر بھی توڑ دی ہے، مسلسل کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا، مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے.

    اس کے علاوہ روز بروز بڑھتی ہوئی ہلاکتیں بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کودبا نہیں سکیں، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں اورتمام کاروباری مراکزبند ہیں۔ سڑکیں سنسان اورموبائل فون بدستورخاموش ہیں۔ انٹرنیٹ سروس پر بھی تاحال بندش ہے۔

    حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں, حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پوری وادی کوجیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد سے مسلمان لیکچرارجاں بحق

     

    کشمیریوں کا عزم ہے کہ آزادی کے حصول تک بھارتی مظالم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ نوجوانوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ نے بھارتی فورسز کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا لیکن انسانی حقوق کی دہائی دینے والے علمبردار خاموش ہیں۔

    واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 80 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرامریکی اخبارکی بھارت پرکڑی تنقید

    مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرامریکی اخبارکی بھارت پرکڑی تنقید

    نیو یارک : امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر تنقید کی ہے اور اپنے اداریے میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو بھارت کی جمہوریت پربڑا دھبہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز بھی مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر بھارت پر برس پڑا۔

    اپنے اداریے میں نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جس کے تحت بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کو کشمیریوں کو گرفتار کرنے، گولی مارنے اور کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے کے اختیارات دیئے ہیں کڑی تنقید کی زد میں ہے۔

    امریکی اخبارنے مزید لکھا کہ مقبوضہ وادی میں برہان وانی کے قتل سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی حکومت نے اختیارات کو پتھر مارنے والے نوجوانوں کے خلاف استعمال کیا۔

    امریکی اخبار نے اپنے اداریے میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کارروائیوں میں پیلٹ گن کیوں استعمال کی گئی۔ جس کے نتیجے میں چھرے لگنے سے کئی کشمیری جوان آنکھوں سے معذور ہوچکے ہیں۔

    اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس قسم کے اقدامات سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ اداریے میں اسے بھارتی جمہوریت کیلئے نقصان د ہ بھی قرار دیا ہے۔

     

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم چودہویں روز بھی جاری، 52 شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم چودہویں روز بھی جاری، 52 شہید

    سرینگر : بھارت کی جانب سے کشمیر میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج چودہویں روز بھی وادی میں کرفیو رہا، ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبر و تسلط جاری ہے لیکن مقبوضہ  کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف آج بھی سینہ سپر ہیں، کرفیو کے چودہویں روز بھی اخبار، فون اورانٹرنیٹ سروس بند ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد باون ہوگئی ہے۔

    گزشتہ جمعہ کی طرح لوگوں کو اس بار بھی نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی گئی، کاروبار زندگی معطل اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے باوجود کشمیری نعرہ آزادی لگا رہے ہیں۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ آج دوسرا جمعہ تھا کہ لوگوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہ کرنے دی گئی، جامع مسجد سری نگر کا بھارتی فورسز کی جانب سے گھیراؤ کیا گیا۔

    میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کرفیو کے باعث وادی میں اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی مظالم کی کی انتہا تو یہ ہے کہ ہسپتالوں سے رضاکاروں کو بھی جانے کا کہا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ وادی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنے کا ان کا جنون بھارت کو جلد یا بدیر پسپائی پر مجبور کر دے گا۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 52 تک جاپہنچی ہے۔

     

  • مقبوضہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان نے دعویٰ مسترد کردیا

    مقبوضہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان نے دعویٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے سختی سے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق انہیں آزاد و غیرجانبدراور شفاف استصواب رائے کا حق دے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے اس دعوے کو کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے سختی سے مسترد کرتے ہیں کیونکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے بانی رہنماؤں کی جانب سے سلامتی کونسل میں اعتراف کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے پسے ہوئے عوام کو حق خودارادیت دینے سے انکار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جواب انتہائی اشتعال انگیز اور بین الاقوامی انسانی حقوق ، انسانیت پرمبنی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

    پاکستانی عوام میں نہتے اور معصوم کشمیری عوام کے خلاف بربریت پرشدید رنج و غم ہے، بے گناہ اور نہتے عوام اپنا پر امن مظاہرے کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ 19 جولائی 1947 کو مسلم کانفرنس نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی جس میں پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    جمہوریت کا دعویدار ہونے کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عوامی خطاب، موبائل فونز، انٹر نیٹ، کیبل ٹی وی، پرنٹ و سوشل میڈیا پر پابندی لگا رکھی ہے اکثر حصوں میں سخت کرفیو کا نفاذ رہتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق انہیں آزاد و غیرجانبداراور شفاف استصواب رائے کا حق دے۔

     

  • دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت

    دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر پاکستانی دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میر بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے عزم کیا ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیری لیڈربرہان وانی اوردیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برھان وانی اور درجنوں دیگر کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کوحق خود ارادیت سےدستبردار نہیں کرسکتے۔ دفتر خارجہ نے کشمیری قیادت کی نظربندی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کو کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہی ممکن ہے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ رائے شماری میں ہی ممکن ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرہی مسئلہ کشمیرحل کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی حکومت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔

     

  • مقبوضہ کشمیر کے عوام نے عید الفطر پاکستان کے ساتھ منائی

    مقبوضہ کشمیر کے عوام نے عید الفطر پاکستان کے ساتھ منائی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود کئی علاقوں میں بھارت کیخلاف مظاہرے کیے گئے اور پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر مقبوضہ کشمیرکی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں اور کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے عوام آج عید الفطر پاکستان کے ساتھ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نماز عید کے سیکڑوں اجتماعات ہوئے۔

    اس موقع پر بھارت مخالف مظاہرے بھی کیے گئے۔ سری نگر میں نما زعید کے اجتماع کے بعد کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف ذبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    کشمیریوں نے ایک بار پھر سری نگر کی گلیوں میں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ کشمیریوں نے پاکستان زندہ باد اور گو انڈیا گو کے نعرے لگائے۔ تاہم بھارتی افواج سے یہ سب برداشت نہ ہوا اور انہوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

    بھارتی فوج نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر کے کئی کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔ اس کے علاوہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھروں میں پہلے سے ہی نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں بھارت سے آزادی اور پاکستان میں امن اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

     

  • مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چِیئرپرسن مشعال ملک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں میں دیگر علاقوں سے ہندو پنڈت لا کر آباد کر رہی ہے ۔جو مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔

    اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر میں ہندو و مسلم مل جل کر رہتے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے نا قابل قبول ہے۔

    حکومت معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لائے اورعالمی سطح پر اس حوالے سے لابنگ کرے۔

    حکومت معاملے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری امن پسند قوم ہے بھارت انہیں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہا ہے ۔