Tag: marakash

  • پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، آرمی چیف جنرل باجوہ

    پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، آرمی چیف جنرل باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردارادا کیا، پاکستان مراکش کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

    یہ بات انہوں نے مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مراکش کاچار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

    آرمی چیف نے مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے امور بھی زیرغور آئے۔

    ، ملاقاتوں میں دونوں جانب سے سکیورٹی، مشترکہ تربیت اورانسداد دہشت گردی امور پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہے گا، ماضی میں پاکستان ہمیشہ مراکش کا ساتھ دیتا رہا ہے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ آرمی چیف نے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

  • اسمارٹ فون نہ ملنے پر لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    اسمارٹ فون نہ ملنے پر لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    مراکو : موبائل فون لینے کی خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر زنگی کا خاتمہ کرلیا،16سالہ لڑکی کا تعلق مراکش کے متوسط خاندان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش کے علاقے العرائش کی رہائشی سولہ سالہ لڑکی نئے محض اس بات پر خود کشی کرلی کہ اس نے اپنے والد سے اسمارٹ فون لے کر دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    جسے اس کا والد کسی وجہ پورا نہپیں کرسکا اور لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار دوا کھا لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے واقعات مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کا رجحان نوجوان نسل میں زیادہ پایا جا رہا۔

    ہے، رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور دیہاتوں میں خود کشی کے واقعات کثرت سے سامنے آرہے ہیں۔

    موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو قوی امکان ہے کہ یہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔

    مراکش کی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خود کشی کے واقعات5.3کے تناسب ہو رہے ہیں، یہ اعداد و شمار سال2000سے2016 کے درمیان کے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں خود کشی کے واقعات کے حوالے سے مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ خود کشیاں سوڈان میں ہورہی ہیں۔

  • مراکش کی مسجد میں چوہے کے خوف سے بھگدڑ، حاملہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی

    مراکش کی مسجد میں چوہے کے خوف سے بھگدڑ، حاملہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی

    ربات: مراکش کی ایک مسجد میں ایک چوہے کے سبب بھگدڑ مچ جانے سے حاملہ خاتون سمیت80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ مراکش کے سب سے بڑے شہرکیسا بلانکا کی مسجد حسن دوئم میں پیش آیا جو کہ عصر کے وقت نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

    حادثے میں 81 افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو ہلکی نوعیت کے زخم آئے ہیں، کچھ بے ہوش ہوئے، جبکہ چند افراد کی ہڈیاں ٹوٹنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

    سب سے زیادہ نازک حالت ایک حاملہ خاتون کی ہےجن کی ٹانگ دو مقامات سے ٹوٹ گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہاہے۔

    یہ ساری صورتحال اس وقت پیش آئی جب ایک خاتون نے چوہے سے خوفزدہ ہوکرچلانا شروع کردیا جس کے سبب عبادت میں مصروف افراد خوفزدہ ہوکر چلاتے ہوئے مسجد سے باہر نکلنے لگے۔