مراکش: صحرائی علاقے میں ہونے والی میراتھون ڈیس سیبلز کا تیسرا مرحلہ بھی میزبان ملک کے ایتھلیٹ المرابطی نے جیت لیا ہے۔
میراتھون ڈیس سبلز کا تیسرا مرحلہ صحرا ،خشک نہروں اور جبل زریغ کی پہاڑیوں پر سینتیس کلومیٹر پر محیط تھا، مراکش کے راچد المرابطی نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے ترپن منٹ اور سینتیس سیکنڈ میں طے کیا اور ابتدائی دو مرحلے جیتنے کے بعد تیسرا مرحلہ بھی اپنے نام کرلیا۔
المرابطی کو میراتھون ریس میں واضح برتری حاصل ہے۔
مراکش ہی سے تعلق رکھنے والے عبدالقادر المعزز دوسرے نمبر پر آئے، خواتین کیٹیگری میں سوئیڈن کی الزبتھ بارنز نے پہلے نمبر پر رہیں، فرنچ ایتھلیٹ لارنس کلین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔