Tag: Mardan

  • مردان: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    مردان: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد قتل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کا ایک شخص قتل ہوا، واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں، تفتیش جاری ہے۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/resistance-to-robbery-orangi-town-young-man-dead/

    اس کے علاوہ ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 24 سال کا جبران اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

  • بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، وجہ بھی سامنے آگئی

    بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق، وجہ بھی سامنے آگئی

    مردان: صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کاٹلنگ کے علاقے میاں خان میں پیش آیا ہے جہاں بیوی کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کیا، اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/wife-slits-husband-throat-over-divorce-threats/

    دوسری جانب بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی نے بار بار طلاق کی دھمکیاں دینے پر تنگ آ کر شوہر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے گلا کاٹ دیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع شاملی کے علاقے سیلک ویہار میں اتوار کی صبح پیش آیا تھا، 30 سالہ خاتون سمعیہ نے 35 سالہ شوہر محمد خورشید پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہا تھا۔

    محمد خورشید اور سمعیہ کی شادی آٹھ سے قبل ہوئی تھی، شادی کے ابتدائی پانچ سال ان کے ازدواجی تعلقات ٹھیک رہے تاہم بعد میں دونوں میں جھگڑا ہوتا رہا۔

    محمد خورشید پچھلے تین سال سے طلاق لینے کی کوشش کررہا تھا لیکن سمعیہ اس پر راضی نہیں، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا اور صبح بیوی نے شوہر کا گلا کاٹ کر جان لینے کی کوشش کی۔

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

    مردان: چارسدہ روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مردان مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث تھے، پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا، قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ جاں بحق شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے اور مارے گئے ملزم کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    دکان کے مالک کا بیان

    دکان کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق نوجوان عابد اورنگی ٹاؤن بہار کالونی کا رہائشی ہے اور اس کا آبائی تعلق نوابشاہ سے تھا، مقتول کو15 روز قبل دکان میں کام پر رکھا تھا۔

    دکان کے مالک فردوس نے کہا کہ عابد کو زخمی حالت میں عباسی منتقل کیا گیا تھا، اسے عباسی اسپتال میں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی، وہ کافی دیر اسپتال میں پڑا رہا کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا اور وہ اسپتال میں طبی امداد نا ملنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی میں کالج سے گھر واپس لوٹنے والی طالبہ مبینہ طور پر اغوا

    پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں دکاندار کی فائرنگ سے ہلاک ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے ملزم بھی اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

  • خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    مردان میں پولیس لائن کے قریب خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی پی او مردان کے مطابق خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے ملزم ضیاالدین، عدنان اور محمد رحمان کا تعلق کاٹلنگ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لئے تلوار آن لائن منگوائی تھی، موقع واردات سے ملنے والے پارسل کی مدد سے ملزمان تک پہنچا گیا، گرفتار ملزمان سے قتل کے محرکات جاننے کیلئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو دونوں خواجہ سراؤں کو پولیس لائن کے قریب قتل کردیا گیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں خواجہ سراؤں کو ان کےگھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے۔

  • شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    شوہر کے ہاتھوں بیوی اور سالی کا سفاکانہ قتل

    مردان : صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں رکشے میں سوار دو خواتین کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کاٹلنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے خلع مانگنے پر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں خواتین رکشہ میں سوار تھیں۔

    واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، واقعے میں دو بچے بھی زخمی ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والا ملزم جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کا شوہر جبکہ دوسری خاتون کا بہنوئی ہے۔

    مردان پولیس حکام کے مطابق ملزم کی بیوی نے شوہر سے خلع حاصل کرنے کیلئے عدالت میں مقدمہ کر رکھا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس

    نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    علاوہ ازیں خیبر کے علاقے جمرود غنڈی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عابد آفریدی موقع پر دم توڑ گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کیخلاف سرچ آپریشن و تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مردان: مکان سستا نہ بیچنے پر پڑوسی نے خاتون کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا

    مردان: مکان سستا نہ بیچنے پر پڑوسی نے خاتون کو 3 بیٹوں سمیت قتل کر دیا

    مردان: خیبر پختون خوا کے شہر مردان کےعلاقے رشید آباد میں مکان کی فروخت کے تنازعے پر 4 افراد کا قتل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے رشید آباد میں ایک پڑوسی نے سستا مکان نہ بیچنے پر خاتون کو ان کے تین بیٹوں سمیت قتل کر دیا، جاں بحق افراد میں زوجہ رحیم گل اور اس کے 3 بیٹے عثمان، نعمان اور عرفان شامل ہیں۔

    اہل محلہ کے مطابق قاتل اور مقتولین پڑوسی ہی، گھر کا سربراہ رحیم گل کراچی میں ملازمت کرتا ہے، رحیم اپنا مکان فروخت کرنا چاہتا تھا، پڑوسی نے کم قیمت پر خریدنا چاہا تو رحیم نے فروخت سے انکار کر دیا۔

    اس بات پر دونوں کے درمیان رنجش ہو گئی، ملزمان نے رحیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ماں اور تینوں بیٹوں کو قتل کر دیا، گھر کا سربراہ رحیم گل کراچی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

    ریسکیو ون ون ٹو نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    ماں اور 3 بیٹوں کے قتل کا مقدمہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں تھانہ ہوتی میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ایک ملزم کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم فواد مقتولین کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ملزم نے گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی۔

  • مردان میں ڈی ایس پی پر فائرنگ، شدید زخمی

    مردان میں ڈی ایس پی پر فائرنگ، شدید زخمی

    مردان: خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں ڈی ایس پی فاروق زمان پر فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں چوکی غونڈو کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی فاروق زمان معمول کے گشت پر تھے، جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اور فائرنگ سے فاروق زمان زخمی ہو گئے، جس پر انھیں طبی امداد کے لیے ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    فی الوقت یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کتنے تھے اور ڈی ایس پی کو کتنی گولیاں لگی ہیں، ڈی ایس پی کو نشانہ بنانے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

  • مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق

    مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق

    مردان: خیبر پختون خوان کے شہر مردان میں بھی ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 3 خواتین دب کر جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 3 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئیں۔

    ریسکیو اہل کاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، مون سون بارشوں کے دوران چھت گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    ادھر جہلم میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے 4 مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 9 سالہ بچی جاں بحق، اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، چھتیں گرنے کے واقعات کھیوڑہ اور جلالپور شریف میں پیش آئے۔

    راولاکوٹ میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے 10 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ راولاکوٹ کے علاقے تتہ پانی کے مقام پر بھی شدید بارشوں کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی ہے، جس کے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، متاثرہ مکان میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے، جب کہ حادثے کے وقت کچھ مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔

  • غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختونخوا سے امدادی سامان روانہ

    غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختونخوا سے امدادی سامان روانہ

    پشاور: غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے عوام کی جانب سے غذائی اجناس پر مشتمل امدادی سامان پاک افغان سرحد طورخم پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نیلم خان طورو نے مقامی افراد کے تعاون سے رمضان کے پیش نظر افغان عوام کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا۔

    امدادی سامان میں چاول، آٹا، دالیں، گھی، چینی، نمک، کھجوریں اور چائے کی پتی شامل ہے۔

    برداشت فاؤنڈیشن خیبر پختون خوا اور انڈیور لائنز کلب مردان کی مرکزی صدر نیلم خان طورو نے پاک افغان کوآپریشن فورم کے منتظمین کی موجودگی میں امدادی سامان امارت اسلامی افغان حکام کے حوالے کیا۔

    یہ امدادی سامان افغانستان میں مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جاٸے گا، نیلم خان طورو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا سامنا کرنے والے اپنے بھائی بہنوں اور بچوں کی آئندہ بھی امداد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ امدادی سامان بھجوایا جائے۔

    انھوں نے مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے مظلوم افغانی عوام کی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر امارت اسلامی افغانستان کے حکام نے حکومت پاکستان اور این جی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ آٸندہ بھی جاری رکھا جاٸے گا۔

  • مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی

    مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس لے لیا، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان صوابی روڈ منصوبے پر زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، اور پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔

    معاملے پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انسپیکشن ٹیم 15 دنوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا زیر تعمیر پل ٹوٹنے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے رپورٹ دی جائے، پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے، تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناقص مٹیریل کا استعمال ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ صوابی مردان روڈ زیر تعمیر پل پر ابھی انسان نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا کہ گر گیا، 42 کلو میٹر طویل صوابی مردان ڈبل روڈ 10 ارب روپے سے بن رہا ہے، پرانا پُل تاحال کھڑا ہے جب کہ نیا پُل زمین بوس ہو گیا۔

    خیال رہے کہ ضلع صوابی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا آبائی علاقہ ہے، جہاں مردان صوابی روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے پرانے پل کے ساتھ نئے پل کے بیم ڈالے گئے تھے۔