Tag: mardan blast

  • دہشت گردوں کا صفایا کردیا، سہولت کاروں کا خاتمہ باقی ہے، چوہدری نثار

    دہشت گردوں کا صفایا کردیا، سہولت کاروں کا خاتمہ باقی ہے، چوہدری نثار

    مردان : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مردان کچہری حملے سے متعلق صوبائی حکومت کو دو بارانٹیلی جنس رپورٹ دی۔ دہشت گرد ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔ فورسز کے اہلکاروں نے جانیں دے کر حملے ناکام بنائے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان میں دھماکے کے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بار کسی کو شکایت کا موقع نہ دیا۔ مردان حملے کے دوسرے ہی روز زخمیوں کی عیادت کیلیے پہنچ گئے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوشکست ہوچکی ان کا مکمل خاتمہ کر رہے ہیں۔ ورسک میں مارے گئے دہشت گرد غیرملکی تھے، دہشت گردوں کا صفایا کردیا، سہولت کاروں کا خاتمہ کرنا باقی ہے، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ واقعات سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی ایک نہیں دو بار صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے آکر کارروائی کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں جہاں افغان حکومت ان کے خلاف کچھ نہیں کرسکتی۔

    چوہدری نثار کو کمشنر ہاؤس مردان میں حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پوری قوم کو بہادری اور عزم سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

     

  • مردان خودکش دھماکہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

    مردان خودکش دھماکہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

    پشاور : مردان خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا، حملہ آور کی عمر تیس سے پینتیس سال تھی جبکہ خود کش جیکٹ میں آٹھ کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں خودکش دھماکے کے بعد فضا آج بھی سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے، سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا۔

    blast

    پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر تیس سے پینتیس سال تھی، حملہ آور پیدل تھا اور اس کے پاس ایک دستی بم بھی تھا جبکہ خودکش حملہ آور کے جیکٹ میں آٹھ کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔

    خود کش حملے کا مقدمہ مردان سی ٹی ڈی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے مردان دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں خود کش حملہ آورکو دستی بم پھینکتے ہوئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


     مزید پڑھیں :  مردان میں خودکش دھماکہ،12افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ مردان کچہری میں خود کش دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں اور چار وکلاء سمیت چودہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • سانحہ مردان، نادرا آفس پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    سانحہ مردان، نادرا آفس پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    مردان : نادرا کے دفتر پر خودکش حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کر لیا گیا ہے، مردان کی فضا آج سوگوار ہے۔

    مردان واقعے کی ایف آئی آر دہشتگردی کی دفعات اے سات سو اسی، تین سو دو، تین سو چوبیس، اور چار سو ستائیس کے تحت درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

    مردان کے نادرا آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں چھبیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اے آر وائی نیوز نے سفاکیت کے اس واقعے کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

    خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران ستائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل یونٹ، اور سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہیں۔