Tag: Mardan

  • مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد

    مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد

    مردان: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں شہری ہوشیار ہوجائیں، غلط جگہ کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں غلط جگہ کچرا پھینکنے پر اب کم از کم 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، مذکورہ فیصلہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مردان (ڈبلیو ایس ایس سی ایم) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے۔

    بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے پر اگلے ہفتے سے عملدر آمد شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت میں اضافے کے لیے اصلاحی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا بنانا بھی شامل ہے۔

    اس سے قبل سیاحوں کے پسندیدہ مقام ہنزہ میں پہلے ہی پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ پابندی متعارف کروانے کے بعد ہنزہ پلاسٹک کو ممنوع قرار دینے والا ایشیا کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔

    ہنزہ میں دکانداروں اور پلاسٹک بیگ کا کام کرنے والے افراد کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ پلاسٹک بیگ کو بنانا، فروخت کرنا، خریدنا اور اس کا استعمال جرم سمجھا جائے گا۔

  • اپوزیشن کا یوم سیاہ کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوا، قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے، شوکت یوسفزئی

    اپوزیشن کا یوم سیاہ کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوا، قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے، شوکت یوسفزئی

    مردان : وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا یوم سیاہ کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوا، قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں اپنے بیانیے پر عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔

    اپوزیشن کا یوم سیاہ کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوا، یوم سیاہ کے نام پر پشاور میں چند ہزار لوگ جمع نہ کرپانے والی اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔

    اپوزیشن صرف کسی بھی طرح اپنا لیڈروں کو جیل سے باہر نکالنے کے چکر میں ہے، شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پشاور کی طرح جلسی کرنا چاہے تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے آئندہ بھی اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    مزید پڑھیں: عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز25 جولائی کو عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں عوام کی قابل ذکر تعداد شریک نہ ہوسکی، فوام کی عدم شرکت کے باعث اپوزیشن کو بھی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

  • مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    مردان : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں تخت بھائی کے علاقے قدرت آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دادا، دادی اور2 پوتے شامل ہیں۔

    دوسری جانب چاسدہ کے نواحی علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ماں سمیت 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

    ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور5 بچے جاں بحق

    اس سے قبل 25 مارچ کو بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھرلینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔

    پشین میں مکان کی چھت گرنے سے4 بچے جاں بحق

    واضح رہے کہ 5 فروری 2019 کو بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • مردان: خواتین کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

    مردان: خواتین کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

    مردان: کے پی کے حکومت کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے اور سہولیات دینے کے نظریے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مردان میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

    اس سروس کے تحت چلنے والے بسیں اے سی ہوں گے، کنڈکٹر کے فرائض خواتین سر انجام دیں گی۔ بس کے اندر کیمرے میں بھی نصف ہوں گے۔

    گو ڈرائیور مرد حضرات ہوں گے، البتہ کنڈیکٹر کے طور پر خواتین کو ذمے داری سونپے گئی ہے۔

    بس کا کرایہ بیس روپے مقرر کیا گیا ہے، اس میں معذور خواتین کے بھی سفر کی سہولت موجود ہے۔

  • ’پاکستان پرکشش ملک ہے‘: کینیڈین سفارت خانے کے وفد کا تخت بائی کا دورہ

    ’پاکستان پرکشش ملک ہے‘: کینیڈین سفارت خانے کے وفد کا تخت بائی کا دورہ

    مردان: کینیڈین سفارت خانے کے 10 رکنی وفد نے تخت بائی کا دورہ کیا، وفد نے تاریخی نوادرات کا جائزہ لیا اور ان میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین سفارت خانے کے ایک دس رکنی وفد نے پاکستان کے خوب صورت صوبے خیبر پختونخوا میں واقع تاریخی مقام تخت بائی کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان پُر امن ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”کینیڈین وفد”][/bs-quote]

    وفد نے قدیم بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل آثارِ قدیمہ تخت بائی کے تاریخی نوادرات کا دل چسپی سے جائزہ لیا۔

    کینیڈین وفد کے ارکان نے آثارِ قدیمہ کے بارے میں پاکستانی ثقافتی حکام سے معلومات بھی حاصل کیں۔

    کینیڈین وفد نے تاریخی باقیات اور پاکستانی باشندوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے پُر کشش ملک ہے، پاکستان پُر امن ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ تخت بائی پشاور سے تقریباًً 80 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک بدھا تہذیب کی باقیات پر مشتمل مقام ہے جو اندازے کے مطابق ایک صدی قبلِ مسیح سے تعلق رکھتا ہے، یہ مردان سے تقریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  عالمی ورثے میں شامل پاکستان کے 6 مقامات


    گندھارا تہذیب کے ان تاریخی مقامات کی بحالی سے پاکستان کو سیاحت کی شکل میں زبردست فائدہ ہو سکتا ہے، چین، جاپان اور کوریا کے ہزاروں کی تعداد میں بدھ مت کے پیروکار ان علاقوں کا رخ کر سکتے ہیں جس سے معاشی طور پر پاکستان مستفید ہو سکتا ہے۔

    تخت بائی کو 1980 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا، کھدائی کے دوران یہاں سے بدھ مت کی عبادت گاہیں، صومعہ، عبادت گاہوں کے کھلے صحن، جلسہ گاہیں، بڑے بڑے ایستادہ مجسمے اور مجسموں کے نقش و نگار سے مزین بلند و بالا دیواریں دریافت ہوئیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

    کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور مردان میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع مرادن میں کاٹلنگ روڈ کے قریب ایک حولناک ٹریفک حادثہ ہوا، جس کے باعث ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا ٹرک کی زد میں آئے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے مال روڈ جی پی او چوک پر بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

    گوجرہ میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ حسیب، 20 سالہ حمزہ شامل ہے، لاشوں اور زخمی کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ رونما ہوا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار افراد تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئے، جاں بحق شخص کی فہد اور زخمی کی حسنین کے نام سے شناخت ہوئی۔

  • مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے چارسدہ روڈ اور فقیر بنٹر میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر بنٹر میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ ملبے کی زد میں آکر 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی۔

    دوسری جانب چارسدہ روڈ کے قریب اسی نوعیت کے حادثے میں ایک بچہ جان سے گیا جبکہ بچی زخمی ہوگئے، اور مردامالاکنڈ روڈ سہری بہلول میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوئیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارش کا امکان

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہی مختلف سیکٹرز میں بجلی غائب ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

  • مردان میں فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

    مردان میں فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

    مردان : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہیں۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی جھگڑے پرپیش آیا، مرنے والوں میں 2 بھائی ، چچا ، بھتیجا اور ایک راہگیر شامل ہے۔

    بٹگرام میں جرگےکے دوران فائرنگ‘ 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 12 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرچارسدہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

    ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    مردان : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے، پاناما لیکس کے دیگر افراد کیخلاف کارروائی کی رفتار بہت سست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایون فیلڈ ریفرنس کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے عام انتخابات کی تاریخ آگے نہیں ہونی چاہئے، ہم نے پاناما لیکس کے436افراد کے نام عدالت کو پیش کئے تھے، ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی چیونٹی کی رفتار سے بھی کم ہے۔

    مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والا کوئی ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، قرضے معاف کرانے والوں سمیت دبئی، لندن اور امریکا میں جائیدادیں بنانے والوں کو بھی پکڑا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، عمران خان نہ پہنچ سکے

    مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، عمران خان نہ پہنچ سکے

    مردان: خیبر پختونخوا کے مہمان نواز شہر ضلع مردان میں وزیر تعلیم کے پی نے تعلیمی بورڈ کے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پہنچنا تھا لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورۂ مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ ساتھ بے نظیر چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے تاہم وہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث نہیں آسکے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح وزیر تعلیم خیبر پختونخوا عاطف خان نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    عاطف خان نے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

    مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    کے پی کے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس میں عالمی سطح کے تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولت ہوگی، کمپلیکس کی وجہ سے ضلع کے اندر نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھے گا۔

    عاطف خان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے، عمران خان کو بھی نام پر اتفاق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔