Tag: Mardan

  • حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردو کرپشن خود ختم ہوجائے گی: فضل الرحمان

    حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردو کرپشن خود ختم ہوجائے گی: فضل الرحمان

    مردان: متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ایم ایم اے کے حوالے کردو کرپشن خود ختم ہوجائے گی، جن کو قرآن وسنت کا علم نہیں وہ حکمران بن جاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون سازی بین الاقوامی دباؤ میں ہوتی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل 1973 میں بنی لیکن آج تک ایک سفارش پر بھی عمل نہیں ہوا، آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن وسنت کے مطابق ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ 98 فیصد عوام نے قرآن کے مطابق قانون سازی کی حمایت کی ہے، بندوق کا زمانہ گزر گیا، اب اقتدار تک رسائی ووٹ نے لے لی ہے، اب آپ کے ووٹ کی پرچی بندوق بھی ہے اور تلوار بھی، 5 سال تک پارلیمنٹ میں باطل عقائد ونظریات کا مقابلہ کیا۔

    آج خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے: مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور آئین کے ساتھ کھڑے رہے، ایسی پالیسی اختیار کی جس سے مسلح لوگوں کے حوصلے پست ہوئے، لبرل وسیکولر لابی مذہبی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہے، کوئی مائی کا لعل اس کو ختم نہیں کرسکتا، ہمارا نوجوان اور مدارس زندہ ہیں تو یہ شناخت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خوداردیت نہیں دے سکتا، اقوام متحدہ کی چھتری تلے شام میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ہم پاکستان میں مغرب کے ایجنڈے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے، طویل مدت سے ملک میں کرپشن کے تماشے دیکھ رہے ہیں۔

    ریاست، ملک کے نظام پر مذہب بیزار قوتوں کا قبضہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کچھ نہیں پتہ، وہ عدالتوں میں گھسیٹے جارہے ہیں، ادارے خود حقیقی معنوں میں حکمران بنے ہوئے ہیں، کمزور حکومت کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتی، ہماری سیاست اور پارلیمنٹ بین الاقوامی دباؤ میں رہتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    اصول والا سینیٹ میں وصول والابن گیا، نیازی، زرداری کو نودو گیارہ کردیں گے: شہباز شریف

    مردان: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں الزام لگاتے ہیں، انھیں صرف دھرنے دینے کا شوق ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا، اسپتال بناؤں گا، مگر وہ آج خود پشاورمیں میٹرو منصوبہ بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے باغوں کے شہرپشاورکو برباد کر دیا، ہم نے 11ماہ میں میٹروبس منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔

    [bs-quote quote=”اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”صدر مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بلین درخت تو نہیں لگے، جھوٹ کےعالمی ریکارڈ قائم ضرور ہوئے، پنجاب میں اپنے پیسوں سےبجلی کے نئے منصوبے لگائے ہیں، عمران خان نے صوبے میں کون سے بجلی کے منصوبے لگائے؟

    کے پی کے میں ن لیگ کوموقع ملا تو صوبے کی حالت بدل دیں گے، نیازی اورزرداری کو نودو گیارہ کردیں گے، خیبر پختونخواہ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن سکتی تھی، نیازی خان نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی.

    شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار بطورصدر ن لیگ آپ کے پاس آیا ہوں،  پنجاب آپ کا ہےاور خیبر پختونخواہ میرا ہے، نیازی خان نے کے پی کے میں کوئی کام نہیں کیا. اصول والا سینیٹ الیکشن میں وصول والابن گیا، کے پی کے کو کھا پی کے یہ لاہورآتے ہیں، پشاور میں ڈینگی تباہی مچاتا رہا، نیازی خان پہاڑوں میں آرام کرتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا، تو خیبرپختونخواہ کے ہر ضلع میں دانش اسکول بناؤں گا، کے پی کے کو پنجاب، پشاور کو لاہور بنادوں گا.

    انھوں نے نوازشریف پاکستان میں سی پیک لے کرآیا، ملک سےاندھیروں کاخاتمہ کیا، جو کام ہم نے پنجاب میں کیے، وہ اب خیبرپختونخواہ میں کریں گے.


    زرداری نے کراچی کو کرچی اورنیازی نے پشاور کوقصہ خوانی بازار میں تبدیل کردیا، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج سب لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کررہے ہیں: عمران خان

    آج سب لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کررہے ہیں: عمران خان

    مردان: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا جمہوری تاریخ میں لکھا جائے گا، ہم نے 126 دن کے دھرنے میں عوام کا شعور اجاگر کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں‌ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، جو اقتدار میں‌ آتا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے.

    [bs-quote quote=”ضمیر بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ملک سے پیسہ باہر لے جانے والوں کی نشان دہی کی، واجد ضیا گھبرانا نہیں، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے. حیرت ہے، اسفندیار ولی ،آصف زرداری اور اچکزئی جمہوریت بچانے میں لگے ہیں، مجھے کیوں نکالا کہنے والا بھی جمہوریت بچا رہا ہے، میاں صاحب 300 ارب روپے چوری کرکے باہر لے گئے، اس لئے اآپ کو نکالا، پہلی بار طاقتور وزیراعظم کو عدلیہ نےانصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوا.

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب لٹیرے اکٹھے ہوکر اداروں پر حملے کر رہے ہیں، بڑا گاڈ فادر، چھوٹا ڈان، زرداری پیسے لوٹ کرباہر لے جاتے رہے، سپریم کورٹ کے جج کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، 29 اپریل کو ملک کےعوام کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پروٹول وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہوتا ہے، پرویز خٹک کا پروٹوکول سب سے کم ہے، انھوں‌ امریکا میں ہمارے وزیراعظم کے کپڑے اتارے، یہ اس وزیراعظم کی نہیں، بلکہ پاکستان کےعوام کی بےعزتی ہے.

    عمران خان نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، قائداعظم نے جس کے لئے جدوجہد کی مجھے وہ پاکستان نظر آرہا ہے، ملک میں ایک تنظیم فوج کے خلاف بات کررہی ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، قصور اس کا ہے جس نے فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو ضم کیاجائے، فاٹا کے پی سے ضم ہوا، تو وہاں ترقیاتی کام کریں گے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے مردان کی جانب سے شان دار استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا.


    سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں، عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • پشاور، ایبٹ آباد، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور، ایبٹ آباد، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر مرکز افغانستان، تاجکستان کی سرحد پر تھا، اورکزئی ایجنسی، مالاکنڈ، مانسہرہ، خضدار میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

    سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

    مردان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے لیے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہے، رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے موزوں امیدوار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا سوموٹو ایکشن لیں، چیف جسٹس سینیٹرز سے خریدو فروخت سے متعلق بیان حلفی لیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے ملک میں جاری سیاسی تناؤ کا خاتمہ ہوگا، رضا ربانی پی پی کو قبول نہیں، اپوزیشن کی اکثر جماعتیں ان کے نام پر متفق ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے مخالفین کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں، پاکستان میں سیاست ذات سے شروع ہوکر ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔

    یہ پڑھیں: سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن نے ثابت کردیا کہ انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، اگر الیکشن کمیشن تماشائی بنا رہا تو عوام کا بیلٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بھرپور کرپشن دیکھنے میں آئی، سینیٹرز اب خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟ پارٹیوں کے اندر بھی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات ہونے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسما کو کھیتوں میں لے جا کرزیادتی کی، گلا دبا کرقتل کیا، ملزم کا اعترافی بیان

    اسما کو کھیتوں میں لے جا کرزیادتی کی، گلا دبا کرقتل کیا، ملزم کا اعترافی بیان

    مردان : اسما قتل کیس کے ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اسما کو کھیتوں میں لے جا کرزیادتی کی، گلا دبا کرقتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کی اسما قتل کیس کے ملزم کا اعترافی بیان سامنے آگیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اسما بچوں کیساتھ کھیل رہی تھی اس روزگاؤں میں شادی تھی،ہوٹل میں مزدوری کرتاتھا،شادی کیلئےچھٹی کی تھی۔

    ملزم نے مزید کہا کہ دیگر بچے شادی والے گھر چلے گئے تواسما اکیلی رہ گئی اور میں نے اسما کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی اور اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔

    یاد رہے چند روز قبل  پولیس نےاسماقتل کیس کےمرکزی ملزم کو میڈیا کےسامنے پیش کیا تھا۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ مردان کیس میں گرفتار15سال کےملزم کانام محمدنبی ہے، مردان کیس میں گرفتارملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا، مرکزی ملزم نبی مقتول اسما کا کزن تھا، ملزم محمد نبی ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا،شادی کی تقریب میں آیا تھا، ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا،بچی نے چیخ ماری تو گلا دبانے کی کوشش کی، ملزم کے دوست کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  اسما قتل کیس ، مرکزی ملزم میڈیا کے سامنے پیش، مقتول اسما کا کزن نکلا


    یاد رہے کہ جنوری کی 13 تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سال کی اسما گھر کے سامنےسے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسما کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے، بچی کی موت گلادبانے سے ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تخت بھائی سے لاپتہ ’تین سالہ بچی‘ مردہ حالت میں برآمد

    تخت بھائی سے لاپتہ ’تین سالہ بچی‘ مردہ حالت میں برآمد

    مردان:تخت بھائی سے لاپتہ ہونے والی بچی مردہ حالت میں پائی گئی ہے‘ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تخت بھائی کے محلہ میاں محب شاہ سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی تین سالہ معصوم بچی مردہ حالت میں ایک نالی میں پائی گئی ہے۔

    پولیس نے معصوم بچی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے۔

    کم سن بچی تین روز قبل اپنے محلے سے لاپتہ ہوئی تھی ۔ اہل خانہ اور اہلِ محلہ انتہائی شدت سے اسے تلاش کررہے تھے۔ تلاش کے لیے بچی کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر محدود مہم بھی چلی تاہم ساری تدبیریں بے سود چلی گئیں۔

    پولیس ا س معاملے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسما زیادتی کیس: 145 نمونوں میں سے ایک نمونہ قاتل سے میچ کرگیا

    اسما زیادتی کیس: 145 نمونوں میں سے ایک نمونہ قاتل سے میچ کرگیا

    مردان: خیبر پختونخواہ میں کمسن بچی اسما ء کے ساتھ زیادتی کا کیس اب اپنے منطقی انجام کی جانب پہنچنے والا ہے‘ فارنزک لیب کو بھیجے گئے 145 نمونوں میں سے ایک نمونہ میچ کرگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کم سن اسما ء کی میت سے حاصل کردہ نمونے اور کیس میں مشتبہ 145 افراد کے نمونے پنجاب فرانزک لیب بھجوائے گئے تھے‘ جہاں سے ایک نمونہ میچ ہوجانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے اور اس کی تفصیلات خیبر پختونخواہ حکومت کو فراہم کی جارہی ہیں‘ پولیس کی جانب سے مبینہ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہاہے‘ مذکورہ شخص کی گرفتاری سے یہ کیس اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

    مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    یاد رہے کہ جنوری کی ۱۳ تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سال کی اسما گھر کے سامنےسے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اسما کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو ئی ہے، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔بچی کی موت گلادبانے سے ہوئی تھی۔

    آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین کے مطابق بچی کے اہلخانہ اور مقامی افراد پر مشتمل کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں‘ آئی جی پی کا کہنا ہے کہ لاش ملنے کے بعد بچی کا اسپتال پوسٹ مارٹم ہوا۔ آر پی او اور ڈی پی او 14 تاریخ کو بچی کے گھر گئے اور تفصیلات لیں۔ اس کے بعد تفتیشی ٹیم مقرر ہوئی جس کی سربراہی ڈی پی او مردان نے کی۔ کمیٹی سے روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ لی جارہی ہے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ رپورٹ جنسی تشدد کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خیبر پختونخوا کی فورس کتنی اچھی ہے، کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں، چیف جسٹس

    خیبر پختونخوا کی فورس کتنی اچھی ہے، کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد : مردان کی عاصمہ قتل ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس نے کے پی پولیس کو رپورٹ کیلئے 2ہفتے کی مہلت دیدی اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی فورس کتنی اچھی ہے، کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مردان کی عاصمہ قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، سماعت میں آئی جی خیبرپختونخوا پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا کی فورس کتنی اچھی ہے، کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں، ازخودنوٹس آپ کیلئے نہیں شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں، سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے، ایک بچی کیساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا،کوئی پیشرفت نہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لوگ کہاں کہاں سے پیسہ لے کر بچوں کوبھیجتےہیں، راستے میں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے،خرابی کی نشاندہی ضرور کرینگے۔

    چیف جسٹس نے کے پی پولیس کو رپورٹ کیلئے 2ہفتے کی مہلت دیدی اور پنجاب فرانزک لیب کوکےپی کے پولیس کوجلدرپورٹ فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں : مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی عاصمہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے پختون خوا کے پولیس سربراہ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار میں 4 سالہ بچی عاصمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں کمسن بچی سے زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آگیا۔ گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار میں 4 سالہ بچی عاصمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار میں 3 سے 4 دن قبل کھیتوں سے 4 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس 3 دن گزر جانے کے باوجود بچی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے اور تفتیشی ٹیمیں اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہی ہیں۔

    گزشتہ شب پولیس نے بچی کے پڑوس میں چھاپے مار کر متعدد خواتین سمیت 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جنہیں مختلف تھانوں میں رکھا گیا اور منگل کی صبح ان میں سے بیشتر افراد کو رہا کر دیا گیا۔

    تین دن گزر جانے کے باوجود فرانزک رپورٹ بھی سامنے نہیں آسکی جس کی وجہ سے اب تک بچی کے ساتھ تشدد اور زیادتی کا معاملہ اندھیرے میں ہے۔

    پولیس ان افراد کو بھی تلاش کر رہی ہے جنہوں نے کھیتوں میں عاصمہ کی لاش کو دیکھا اور اسے وہاں سے اٹھایا تھا۔

    مقتول بچی عاصمہ کے خاندان کا تعلق براوال ضلع دیر سے ہے اور یہ خاندان گزشتہ 15 سال سے گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار میں مقیم ہے۔ عاصمہ کے والد بہرام 6 ماہ قبل سعودی عرب سے وطن واپس آئے تھے۔

    بچی کے چچا محمد ظاہر نے بتایا کہ وہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ ان کے ایک اور قریبی رشتہ دار امان اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہیں اب تک میڈیکل رپورٹ اور ایف آئی آر کی کاپی بھی نہیں دی گئی ہے۔

    انہوں نے اس امر پر بھی احتجاج کیا کہ گزشتہ رات پولیس ان کی باپردہ خواتین کو تھانے لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تھانے میں لے جانا زیادتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ خواتین سے بیان لینا ہو تو گھر پر لیا جائے، رات کو تھانوں میں خواتین کو لے جانا مناسب نہیں ہے۔


    بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی: ضلع ناظم

    دوسری جانب ضلع ناظم مردان حمایت اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ بچی کے قتل سے متعلق حقائق چھپائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔ انہوں نے بچی کی میڈیکل رپورٹ دیکھی ہے اس میں زیادتی کا ذکر تھا۔


    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک التوا

    ادھر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں 4 سال کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے خلاف تحریک التوا جمع کروا دی گئی۔

    تحریک التوا ضیااللہ آفریدی نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ پختونخواہ کی مثالی پولیس معاملے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ واقعے کی نہ کوئی ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔


    آئی جی خیبر پختونخواہ کی پریس کانفرنس

    بعد ازاں انسکپٹر جنرل خیبر پختونخواہ صلاح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا۔ اس روز عاصمہ لاپتہ ہوئی، 9 بجے کے بعد متعلقہ چوکی انچارج کو اطلاع دی گئی۔

    لاش ملنے کے بعد بچی کا اسپتال پوسٹ مارٹم ہوا۔ آر پی او اور ڈی پی او 14 تاریخ کو بچی کے گھر گئے اور تفصیلات لیں۔ اس کے بعد تفتیشی ٹیم مقرر ہوئی جس کی سربراہی ڈی پی او مردان نے کی۔ کمیٹی سے روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ لی جارہی ہے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جبکہ رپورٹ جنسی تشدد کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔