Tag: Mardan

  • محمود آباد اور اطراف میں کومبنگ آپریشن 10 سے زائد ملزمان گرفتار

    محمود آباد اور اطراف میں کومبنگ آپریشن 10 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی: محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو  گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمودآباد ، چنیسرگوٹھ اور اُس کے اطراف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 10 سے زئد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پڑھیں :    کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    دوسری جانب نوشہرہ میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 4 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :   کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست

    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں بھر کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں پہلا آپریشن گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں 41 اشتہاری ملزمان سمیت 198 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

    علاوہ ازیں شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دہشت گردی کا نشابہ بننے والے علاقے کوئٹہ میں تاحال کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔

     

  • مردان : پی ٹی آئی کونسلر اپنے تین ساتھیوں سمیت فائرنگ سے جاں بحق

    مردان : پی ٹی آئی کونسلر اپنے تین ساتھیوں سمیت فائرنگ سے جاں بحق

    مردان : فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کونسلر چار ساتھیوں سمیت جاں بحق اور آٹھ افرد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی علاقے بارہوتی میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر مہمند خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    راستے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوگیا اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کھول دی ، نتیجے میں مہمند خان اور چار دوسرے افراد شدید زخمی ہوگئے جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے.

    واقعے میں دو راہ گیروں سمیت آٹھ افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلیے قرییبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ، واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

  • مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان : محکمہ ایکسائز کے دفتر پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی ار کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز کے دفتر میں خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے گیارہ بجکر بیالیس منٹ پر حملہ کیا۔حملے کے وقت وہاں چاراہلکارموجود تھے۔

    حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے بیس سال اور قد پانچ سے چھ فٹ تھا۔ تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے اعضاء حاصل کرلئے ۔

    ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ٹیکس پراپرٹی یونٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا ، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے خود کو اڑانےسے پہلے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ بھی کی تھی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصاویر مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھیجی جائیں گی۔

     

  • مردان میں ایکسائزدفترکے اندرخودکش دھماکہ، گیارہ افراد زخمی

    مردان میں ایکسائزدفترکے اندرخودکش دھماکہ، گیارہ افراد زخمی

    مردان : دہشت گردوں نے مردان کو ایک بار پھر نشانہ بنا لیا، ایکسائز کے دفتر کےاندرخود کش حملے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز دفترکے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے خود کش حملہ آور نے ایکسائز دفتر میں داخل ہوکرپہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹٰیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت  افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے وقت دفتر میں 30سے 35 افراد موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے 8 سے دس کلو بارود سے بھری جیکٹ پہنی ہوئی تھی، حملہ آور کی نعش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد دیگر تفصیلات سامنے آئیں گی۔

    واضح رہے کہ اس قبل بھی مردان دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے، گزشتہ سال 29 دسمبر کو مردان میں نادرا کے دفتر کے گیٹ پر خود کش دھماکہ ہواتھا۔

    دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کو نادرا آفس کی مرکزی دیوار کے ساتھ ٹکرا ئی تھی۔

     

  • ناقص سیکورٹی انتظامات: 62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج

    ناقص سیکورٹی انتظامات: 62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج

    مردان : پولیس نے ناقص سیکورٹی انتظامات پر62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ڈی آئی جی کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی محمد سعید خان نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد مردان ریجن کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی تھی ۔

    ریجن پولیس نے مردان چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ کے اسکولوں میں پولیس کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 62 اسکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ڈی آئی جی نے 3 سو اسکولوں کی انتظامیہ کوتعلیمی اداروں کی دیواروں پر خاردار تاریں لگوانے، اسکولوں میں سیکورٹی کیمرے اور ایس او ایس سسٹم انسٹال کرنے اور سیکیورٹی اسٹاف کے مابین بہترمواصلاتی نظام بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہے۔

  • جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹرمردان کا دورہ کیا

    مردان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا اور وہاں پر ایک تقریب کے دوران پاک فوج کے ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو پبنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹَ میں خدمات سر انجام دینے والے سابق فوجی افسران اور جوانوں سمیت موجودہ کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی جبکہ آرمی چیف نے وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق دورہ مردان کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے صاحبزادے تیمور خان سے ملاقات کی۔

    انہوں نے پرویز خان شہید کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے اہلخانہ کی بھرپور مد کی جائے گی۔ جس میں 29 دسمبرکو مردان میں نادرا دفتر پر خود کش حملہ آور کو للکارا اورسینٹر میں داخل ہونے سے روکا اور اپنی جان قربان کر کے کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

  • مردان: نادرا دفتر میں خود کش دھماکہ،26 افراد جاں بحق

    مردان: نادرا دفتر میں خود کش دھماکہ،26 افراد جاں بحق

    مردان : نادرا کے دفتر میں دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں نادرا کے دفتر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    دھماکے سے نادرا کی عمارت کی دیوار گر گئی اور دروازہ تباہ ہوگیا جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے دسہرہ چوک میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دھماکے کے بعد شہر بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دن دو بج کر دس منٹ کے نادرا آفس کے مرکزی گیٹ کے ساتھ ہوا،  دھماکااس وقت ہوا جب دفتر بچوں اور خواتین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

    دھماکے کے شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچادیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،

    پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کو نادرا آفس کی مرکزی دیوار کے ساتھ ٹکرا دی، حملہ آور کی سر اور ٹانگیں مل گئیں ہیں۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • مردان:فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد واحد شاہ گرفتار

    مردان:فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد واحد شاہ گرفتار

    مردان : انسداد دہشت گردی پولیس نےسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد واحد شاہ کومردان سےگرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مالا کنڈ اورمردان ریجن میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔جس میں واحد شاہ پکڑا گیا۔ ملزم تھانہ مٹہ سوات میں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    دوسری جانب پشاورمیں بڈھ بیرکے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کر کےدرجنوں مشتبہ افرادگرفتارکرلئے۔

    آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں کو سراغ رساں کتوں اور لیڈیز فورس کی خدمات حاصل تھی ،آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    اِن میں غیر قانونی طور پرمقیم پانچ افغانی بھی شامل ہیں۔ پولیس کاکہناہے ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد ہوئی۔

  • مردان : پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    مردان : پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

    مردان : انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    مردان میں جاری انسدادپولیومہم کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی، مردان کے علاقے پابینی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پابینی میں پولیس اہلکار پولیو رضاکاروں کی حفاظت پر مامور تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقےکو گھیرے میں لے لیا۔

    واقعے کے بعد علاقےمیں مہم ملتوی کردی۔

  • گوجرانوالا اور مردان گیس لیکج حادثہ، 3افراد جاں بحق

    گوجرانوالا اور مردان گیس لیکج حادثہ، 3افراد جاں بحق

    پنجاب /خیبر پختونخوا : سردی میں گیس لیکیج سے حادثات بڑھنے لگے ہیں، گوجرانوالا اور مردان گیس لیکج میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس لیکیج کے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت سردی سے بچنے کے لیے گھروں میں گیس کے ہیٹر جلائے جاتے ہیں اور اسی دوران گیس لیکیج کے جان لیوا واقعات ہوتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک واقعہ گوجرانوالا کے ایک گھر میں ہوا، جہاں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہوا اور گھر میں موجود خاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئی۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تین بچوں کو طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب مردان میں گیس لیکیج کی وجہ سے نجی بینک کے دو سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، ریسکیو زرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈز دم گھٹنے سے چل بسے۔