Tag: Margalla

  • مارگلہ ہلز پر بنے ہائیکنگ ٹریکس

    مارگلہ ہلز پر بنے ہائیکنگ ٹریکس

    رپورٹ: مہوش نذیر

    اسلام آباد: قدرت نے اسلام آباد کے شہریوں کو ایک انمول تحفے سے نواز رکھا ہے، یہ تحفہ ہے مارگلہ ہلز پر بنے ہائیکنگ ٹریکس، جو فطرت کا قریب سے نظارہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

    اسلام آباد کا جانا پہچانا ٹریل فائیو جو اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے، شروع ہوتے ہی بلند و بالا درخت، سر سبز و شاداب جھاڑیاں اور ان میں موجود چرند پرند کی خوب صورت آوازیں آپ کا استقبال کرتی ہیں۔

    جوان، بچے، بوڑھے سبھی یہاں واک کرتے نظر آتے ہیں، تھک جانے کے بعد ٹریل پر جگہ جگہ بیٹھنے کے لیے بینچز لگائے گئے ہیں، یہاں واک کرتے ہوئے لوگ ہاتھوں میں چھڑیاں اٹھا کر چلتے ہیں، کیوں کہ کہیں سے کوئی بھی جانور اچانک سامنے آ سکتا ہے، جس سے اس چھڑی کی مدد سے بچاؤ کیا جاتا ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بھی ٹریل پر داخل ہوتے ہی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، جاگنگ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ہائیکنگ بہت ضروری ہے۔

    پتھریلے راستے ویسے تو تھکا دیتے ہیں مگر یہاں لوگوں میں تھکن کم اور آگے بڑھنے کا جذبہ زیادہ نظر آتا ہے، لائن ٹریل پر نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد بھی بنائی گئی ہے اور 2 کلومیٹر کے بعد اس پانی کا چشمہ بھی نکلتا ہے جہاں بچے بڑے سب ہی اس میں اترنے کا تجربہ ضرور کرتے ہیں۔

    اس ٹریل کے درمیان سے ایک راستہ ٹریل تھری سے بھی جا ملتا ہے اور مزید اوپر جا کر پیر سوہاوہ تک لے جاتا ہے۔

  • اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد: مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں برآمد

    اسلام آباد : مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں بر آمد ہوا ہے۔

     ذرائع وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا، تیندوا کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے شکار کرکے ہلاک کیا۔

    وائلڈ لائف حکام اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے جبکہ اہلکار مردہ تیندوے کو  سینٹر لے گئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔