Tag: mari pur

  • ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر چار دن بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر چار دن بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی : کے ایم سی نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر چار دن بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی کے غیرقانونی کنکشنز فوری منقطع کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں کےایم سی نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پرتجاوزات کےخلاف 4 دن بعد آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کا کہنا ہے کہ ٹرک اسٹینڈ سے غیرقانونی دکانوں اور تجاوزات کو صاف کردیا جائے گا، مذکورہ آپریشن ٹرک اسٹینڈ اسیوسی ایشن کے عہدیدارن کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڑی پورٹرک اسٹینڈ کے قریب سے گزرنے والے نالے پر غیر قانونی دکانیں قائم ہیں، نالے پرٹرک مافیا نے ورکشاپ اور مکینک کی دکانیں تعمیر کردی تھیں، تجاوزات کے باعث نالہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔

    نالے پر1500سے زائد دکانیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں، ٹرک اسٹینڈ کا گیٹ نمبر1،2،4،5مکمل تجاوزات سے بھردیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر نے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ہونے جارہا ہے لہٰذا بجلی کے غیرقانونی کنکشنز فوری طور پر منقطع کیےجائیں۔

  • ڈاکو بینک سے ایک منٹ میں بیس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

    ڈاکو بینک سے ایک منٹ میں بیس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

    کراچی : ڈاکوؤں نے صرف ایک منٹ میں بینک کا صفایا کردیا، ملزمان پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مزاحمت نہ کرنے پر سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور بینک لٹ گیا۔ ماڑی پور میں چھ ڈاکو ایک بینک میں گھسے اور صرف ایک منٹ میں بیس لاکھ روپے کی رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔

    رواں سال شہر میں لٹنے والا یہ چوتھا بینک ہے، شلوار قمیض میں ملبوس چھ ڈکیت پیدل آئے بینک لوٹا یہ جا اور وہ جا، ماڑی پور کے نجی بینک میں دو مسلح افراد نے عملے کو یرغمال بنایا۔

    چار ڈاکوؤں نے کیش کاؤنٹر کا بڑے سکون سے صفایا کیا، ڈاکوؤں نے رقم کو تھیلوں میں بھرا اور ایک منٹ میں واردات کرکے فرار ہوگئے۔

    ڈاکو اتنے دیدہ دلیر تھے کہ نقاب سے چہرہ بھی نہیں چھپایا، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹے گئے۔ مزاحمت نہ کرنے پردوسیکیورٹی گارڈز کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : کالعدم تنظیمیں بینک ڈکیتیوں میں ملوث، تحقیقات شروع

    یاد رہے کہ پہلے پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ بینک لوٹنے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔

  • کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک، متعدد زیرِحراست

    کراچی:مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک، متعدد زیرِحراست

    کراچی: پولیس کے مبینہ مقابلے میں دوملزمان مارےگئے ہیں جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متعدد افراد کوبھی حراست میں لے لیا۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے میں دوملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا جو کہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ماڑی پورمیں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے شہرکے مختلف علاقے جن میں کورنگی ،زمان ٹاؤن ،بنگالی پاڑہ اور لیاقت آباد شامل ہیں سرچ آپریشن کےدوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث چھ ملزمان سمیت اکسٹھ مشتبہ افراد حراست میں لے کر اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔