Tag: Maria

  • آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    آپ کو ”ماریہ“ کیسی لگی؟ شازیل شوکت نے مداحوں سے رائے مانگ لی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل عداوت میں (ماریہ) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شازیل شوکت نے ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔

    انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’ آپ کو ماریہ کیسی لگی؟‘ ساتھ ہی انہوں نے اس دیگر اداکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    اداکارہ شازیل شوکت نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں سید جبران (اسجد)، شازیل شوکت (ماریہ)، فاطمہ آفندی (اریبہ، منفی کردار)، سعد قریشی (ریحان)، دانیہ انور (بے بی، منفی کردار)، نوید رضا (انکسار)، راحت غنی (عنبر)، سچل افضل (فہد) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)

    عداوت کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سعد قریشی، فاطمہ آفندی، سید جبران، شازیل شوکت کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اریبہ، ماریہ سے بدلہ لیتی ہیں اور بے بی بھائی اسجد کی شادی کزن عنبر سے نہیں ہونے دیتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فاطمہ آفندی اور شازیل شوکت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ارما کے بعد طوفان ماریا کیٹگری5 کے طوفان میں تبدیل

    ارما کے بعد طوفان ماریا کیٹگری5 کے طوفان میں تبدیل

    پورٹوریکو : سمندری طوفان ماریا ڈومینیکوکے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کا رخ کر رہا ہے، شدت میں اضافے کے بعد یہ طوفان کیٹگری فائیو میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طوفان ارما کے بعد اب طوفان ماریا نے مختلف علاقوں کا رخ کرلیا ہے، ڈومینیکوکے ساحلی علاقوں سےٹکرانے کے بعد اب طوفان ماریا پورٹوریکو کی جانب بڑھ رہاہے، شدت میں اضافے کے بعد یہ طوفان کیٹگری فائیو میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    پورٹوریکو میں طوفان سے قبل حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پیڑول اسٹیشن پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر ضروری اشیائے ضرورت کی خریداری کے باعث اسٹورز خالی ہوگئے۔


    مزید پڑھیں :  طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ماریا نامی طوفان شدت پکڑنے لگا


    ہری کین سینٹر کا کہنا ہے طوفان ماریا کے دوران ایک سوساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش کی توقع ہے۔طوفان ماریا کے کیریبین سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے  گذشتہ ہفتے سمندری طوفان ارما بھی کیٹگری فائیو کا تھا ، جس نے کیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی تھی جبکہ ارما ہلاک افراد کی تعداد چالیس تک جا پہنچی تھی۔

    طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا تھا، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی  سے محروم ہوگئے تھے ، جس کے بعد  ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : سمندری طوفان ارما فلوریڈا سے ٹکرا گیا


    گزشتہ ایک صدی میں اِرما کو بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے انتہائی شدید اور طاقتور طوفانوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

    واضح رہے ارما سے قبل  امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں  ماریا نامی طوفان  شدت پکڑنے لگا

    طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ماریا نامی طوفان شدت پکڑنے لگا

    کیریبین : طوفان اِرما کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ماریا نامی طوفان شدت پکڑنے لگا، ماریہ طوفان منگل کو بحیرہ کیریبین کے شمال مشرق تک پہنچے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے والے طاقتور طوفان” اِرما "کے بعد بحیر ہ اوقیانوس میں ایک اور سمندری طوفان ماریا شدت پکڑنے لگا، طوفان ابھی بارباڈوس سے 100 کلومیٹرمشرق میں موجود ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ماریا طوفان آج جزیرہ لیوارڈ کے اوپر سے گزرے گا جبکہ منگل کو بحیرہ کیریبین کے شمال مشرق تک پہنچے گا۔

    ماریا طوفان شدت کے لحاظ سے پہلے درجے پر ہے، جس کے باعث 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 48 گھنٹے میں ماریا طوفان کی شدت کیٹگری فورتک پہنچنے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں : سمندری طوفان ارما فلوریڈا سے ٹکرا گیا


    یاد رہے  گذشتہ ہفتے سمندری طوفان ارما نےکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی تھی جبکہ ارما ہلاک افراد کی تعداد چالیس تک جا پہنچی تھی۔

    طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا تھا، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین بجلی  سے محروم ہوگئے تھے ، جس کے بعد  ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔

    گزشتہ ایک صدی میں اِرما کو بحر اوقیانوس سے اٹھنے والے انتہائی شدید اور طاقتور طوفانوں میں شمار کیاجاتا ہے۔

    واضح رہے ارما سے قبل  امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھ سالہ ننھی ماریہ کا مفت علاج، امریکا نے ویزا جاری کردیا

    چھ سالہ ننھی ماریہ کا مفت علاج، امریکا نے ویزا جاری کردیا

    اسلام آباد: جینیاتی بیماری میں مبتلا 6 سالہ ننھی ماریہ، اُس کے والد اور والدہ کو امریکا نے علاج کے لیے ویزا جاری کرتے ہوئے مفت علاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے نے 6 سالہ پاکستانی ماریہ کو علاج کی غرض سے امریکا جانے کی اجازت دیتے ہوئے اُس کے والد اور والدہ کو ویزا جاری کردیا۔

    ماریہ کے والد شاہد اللہ نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں دنیا بھر میں اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد کی اور بیٹی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی‘‘۔

    امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شاہداللہ، ان کی بیٹی ماریہ اور اہلیہ کا ویزا منظور کر لیا گیا ہے۔ ماریہ کا علاج ’’ڈیلویئر میں ویلنگٹن اسپتال‘‘ میں بالکل مفت کیا جائے گا۔

    شاہد اللہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور وہ راولپنڈی کی ایک چھوٹی سی دکان میں کارپٹ کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، ماریہ نامی 6 سالہ بچی ایک جینیاتی بیماری میں مبتلا ہے جسے ’’مورکیو سنڈروم‘‘ کہا جاتا ہے۔

    پاکستان میں موجود طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں کیونکہ اس میں ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑتا ہے جس کے باعث متاثرہ شخص کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔