Tag: Maria Golovnina

  • غیر ملکی خبر ایجنسی کی بیوروچیف کی موت طبعی تھی، فرانزک رپورٹ

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی بیوروچیف کی موت طبعی تھی، فرانزک رپورٹ

    اسلام آباد: ماریہ کی فرانزک رپورٹ وفاقی پولیس اورپمز انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے، ماریہ گلوونینا کوتیئیس فروری کو نیم مردہ حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ نے ماریہ کی طبعی موت کی تصدیق کر دی،رپورٹ کے مندرجات کے مطابق ماریہ گلوونینا معدے، جگر ،بڑی آنت کے نمونوں میں کسی نشہ آور یازہریلی اجزاء کی تصدیق نہیں ہوئی،ماریہ کے دل کی شریانیں سکڑی ہوئی تھیں جب کہ پھیپڑے کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے پنجاب فرانژک سائنس ایجنسی لاہور کو ٹیسٹ کیلئے ماریہ کا مکمل دل ،پھیپڑے کے دو حصوں سمیت معدے،جگر اور بڑی آنت کے نمونے بھجوائے گئے تھے، لیبارٹری میں ماریہ کے فرانژک ہسٹو پیتھالوجی اور فرانژک ٹوکسی کالوجی انلائسز،نامی ٹیسٹ کئے گئے ۔

    ذرائع کے مطابق ماریہ گلوونینا کی فرانژک رپورٹ وفاقی پولیس سمیت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔روسی نژاد خاتون صحافی ماریہ گلوونینا 23فروری کواسلام آباد میں اپنے فلیٹ پر نیم مردہ حالت میں ملی تھیں جنہیں پمز ہیپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تھیں۔

  • روسی صحافی ماریہ کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    روسی صحافی ماریہ کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

    اسلام آباد: روسی صحافی ماریہ گلو ونینا کی موت کا حتمی فیصلہ نہیں کیاجا سکتا، پوسٹ مارٹم کے بعد ماریہ کے اعضا کے نمونے فارنسک لیب بھجوا دئے گئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارےکی بیورو چیف ماریہ گلوونینا کی نامکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ وفاقی پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔

     جس کے مطابق ماریہ کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے موت کی حتمی وجوہات جاننے کیلئے ماریہ کےاعضاء کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوا دئےگئے ۔

     ماریہ کا پوسٹ مارٹم پمز کے سنیئر میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نصیر خان کی سربراہی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا ماریہ کی گردن پر دائیں جانب تین نشانات موجود تھے۔

     ماریہ کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں ، ایڑیوں اور ہونٹوں پر نیل کے نشانات موجود تھے، ماریہ کے معدے میں کالی ٹھوس غذا پائی گئی۔ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی، جس کے آنے میں دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

  • اسلام آباد:ایف ایٹ سے روسی خاتون صحافی کی لاش برآمد

    اسلام آباد:ایف ایٹ سے روسی خاتون صحافی کی لاش برآمد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روس سے تعلق رکھنے والی صحافی اور برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف ماریہ گولونینا کی لاش ملی ہے۔

     ذرائع کے مطابق ماریہ گولونینا کی لاش  اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں واقع ان کے دفتر کے واش روم سے ملی، جسے دفتر کے عملے نے پمز ہسپتال منتقل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق  خاتون صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ چند غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خاتون صحافی کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کے اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

    ماریہ گولونینا کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق انہوں نے 18 فروری کو اپنا آخری ٹوئٹ کیا تھا۔