Tag: marie time security forces

  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی خود کو فوج کے حوالے کر دیاہے۔

    حاجی قلاتی کا خود کو حوالے کئے جانا سیکورٹی فورسز کی اہم کامیا بی سمجھا جارہا ہے ۔ محمد ولی عرف حاجی قلاتی کا تعلق خیر بخش مری کے بیٹے زامران مری سے بتایا جاتا ہے ہے۔

    حاجی قلاتی کوہلو ، بارکھان اور کلہان کے علاقوں کا کمانڈر تھا ۔ یو بی اے نے مستونگ واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔

    حاجی قلاتی کے خود کو حوالے کرنے سے توقع کی جارہی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • پاکستانی سمندری حدود سے 48 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    پاکستانی سمندری حدود سے 48 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    کراچی :میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےپاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اڑتالیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی آٹھ کشتیاں تحویل میں لے لی گئیں، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو کاجر کریک کے مقام پر پاکستانی سمندری حدود میں گرفتار کیا گیا ہے، کشتیوں میں اڑتالیس بھارتی ماہی گیر سوار تھے۔

    میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھارتی شہریوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔

  • کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی سمندری حدود کی خلاف ورزی، 61 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی : سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ، ڈاکس پولیس اسٹیشن میں فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی فورسز اور پاکستان نیوی نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر اکسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے، ماہی گیر گیارہ کشتیوں میں سوار تھے جنہیں رات گئے ڈاکس پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ماہی گیروں کا مؤقف ہے کہ کھلے سمندر میں انہیں معلوم نہیں ہو پاتا کہ سمندری حدود کہاں تک ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کی سمندری حدود پار کرگئے، جہاں انہیں سیکورٹی ایجنسیز نے گرفتار کرلیا۔

    ماہی گیروں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا جائے جبکہ ماہی گیروں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں کو بھی رہا کیا جائے۔