Tag: maritime agency

  • پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 22 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 22 بھارتی ماہی گیر گرفتار

    کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ماہی گیروں کی تین کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نےکاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا اور بھارتی ماہی گیروں کے زیر استعمال 3 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں پاکستانی سمندری حدود میں گرفتار 22 بھارتی ماہی گیروں کوتھانہ ڈاکس پولیس نے سٹی کورٹ میں پیش کیا، عدالت نے ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    رواں سال اکتوبر میں بھی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے 12 ماہی گیروں کو حراست میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گرفتارکرلیے

    خیال رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اور اسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

    سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔

  • میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گرفتارکرلیے

    میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گرفتارکرلیے

    کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے 12 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم ایجنسی نے آج پاکستان کی حدود میں کھلے سمندروں میں کارروائی کی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ایک بھارتی کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

    ترجمان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیر غیر قانونی طور پر پاکستانی سمندری حدود میں موجود تھے ، کارروائی میں میری ٹائم ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا ہے۔

    ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیشی عمل کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ آئین پاکستان کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی ماہی گیر کشتی ایس ٹی مارس انجن میں خرابی کی وجہ سے کھلے سمندر میں نامساعد حالات اور مشکلات کا شکار تھی، کشتی پر عملے کے 12 افراد سوار تھے جنہیں اشیاء خوردونوش، طبی امداد اور کشتی کو مرمت کی اشد ضرورت تھی۔پاک بحریہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس عالمگیر کی میڈیکل ٹیم نے بھارتی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد اور اشیاء خوردونوش فراہم کیں۔

    پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا اور کشتی کو سمندر میں دوبارہ چلنے کے قابل بنایا، بھارتی ماہی گیروں نے بروقت امداد کی فراہمی پر باک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور اظہار تشکر میں پاک بحریہ کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے تھے۔

    پاکستانی بحریہ اور میری ٹائم ایجنسی کا ریکارڈ رہا ہے کہ وہ خطے میں اور کھلے سمندروں میں امن قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں اور جب تک کوئی بھارتی کشتی ممنوعہ حد کے اندر نہیں آجاتی اسے نہیں چھیڑا جاتا ہے۔