Tag: Maritime Security Agency

  • غیر ملکی ماہی گیروں کیخلاف میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28 گرفتار

    غیر ملکی ماہی گیروں کیخلاف میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، 28 گرفتار

    کراچی: پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر ملکی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کھلے سمندر میں غیر ملکی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اٹھائیس ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے زیر استعمال پانچ کشتیوں کو بھی اپنی تحویل میں لیا گیا۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق غیر ملکی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود انڈس ڈیلٹا میں شکار کررہےتھے، گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کےحوالےکردیا گیا ہے۔

    میری ٹائم ایجنسی کے رواں ماہ میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل سات اپریل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوئے ال سمیر نامی مشکوک کشتی کو 9 اسمگلروں سمیت تحویل میں لیا تھا۔

    تر جمان کے مطابق ال سمیر نامی کشتی سے 25 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، کشتی اورغیر قانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

    و اضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودوسائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

  • سمندری حدود کی خلاف ورزی پر60 بھارتی ماہی گیرگرفتار

    کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےسمندری حدود کی خلاف ورزی پر 60 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 60 بھارتی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں ماہی گیری کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی پر مامور اہلکار لطیف بابر کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی 10کشتیاں بھی ضبط کرلی گئیں ہیں۔

    ترجمان  نے کہا کہ ہفتے کے روز انہیں عدالت لے جایا جائیگا بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:ماہی گیروں کے روپ میں را کے دو ایجنٹ گرفتار، اہم تصاویربرآمد

    یاد رہے ماضی میں‌ بھارت ماہی گیروں کے زریعے اپنے منظم مقاصد کے حصول کی کوشش کرتا رہا ہے تاہم اس کی یہ کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی اوراسکے نتیجے میں گرفتاریاں دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی بات ہیں۔

    سمندری حدود کی واضح تقسیم نہ ہونے اورماہی گیروں کی کشتیوں میں سمندری حدود کا تعین کرنے والے جدید آلات نہ ہونے کے باعث اکثر دونوں ممالک کے ماہی گیرغلطی سے سرحد پار کرجاتے ہیں اور اکثر ماہی گیر اپنی سزا کی مدت ختم کرنے کے باوجود کمزور سفارتی تعلقات کے باعث جیل میں رہ جاتے ہیں۔

    حالیہ مہینوں میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات بھارت کی جانب سے کشمیر بارڈر پربلااشتعال شیلنگ کے سبب کشیدگی سے دوچارہیں۔