Tag: Marium Orangzaib

  • انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے، مریم اونگزیب

    انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے، مریم اونگزیب

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر لیک ہونا غیر معمولی اقدام ہے، انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی اور لیک ہونے والی تصویر اس بات کی گواہ ہے کہ وہ انصاف کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر لیک ہونے سے شکوک و شبہات کی فضاء جنم لے رہی ہے اور اس سے غیر منصفانہ اقدامات و انتقام کی بو آرہی ہے، وزیراعظم نے خود کواحتساب کیلئے پیش کرکے اعلیٰ مثال قائم کی۔

    وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم اور اُن کا خاندان تحفظات اور بے ضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے مگر انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے، نوازشریف کا خاندان قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی۔

  • صحافیوں کی حفاظت کےلیے قانون سازی کی جارہی ہے، مریم اونگزیب

    صحافیوں کی حفاظت کےلیے قانون سازی کی جارہی ہے، مریم اونگزیب

    لاہور: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے موثر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور صحافیوں کی حفاظت اور اُن کی ٹریننگ کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

    لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے، صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے موثر تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیکورٹی، ٹریننگ کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے جس کا ابتدائی مسودہ جلد تمام پریس کلبز اور میڈیا ہاؤسز میں بھجوایا جائے گا، اس کے تحت صحافیوں کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے سیفٹی اینڈ سیکیورٹی بل جلد لایا جائے گا جبکہ سرکاری اشتہارات کا طریقہ کارصاف شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس بل پر قانون سازی جلد مکمل کرلی جائے گی جس کے ثمرات صحافیوں تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ، جواد رضوی اورسینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب صحافیوں کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے اور صحافی برادری بھی اپنے فرائض شناسی کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔

    یاد رہے سیکورٹی مٹینگ کی بے بنیاد خبر لیک ہونے کے بعد سینٹر پرویز رشید کو وزارت سے ہٹا کر اُن کی جگہ مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات تعینات کیا گیا ہے۔