Tag: Mariyam Nafees

  • اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا قومی کرکٹر اعظم خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مریم نفیس ایک خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ پاکستانی سیریلز میں کام کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔

    مریم نفیس ایک خوش مزاج اور ملنسار انسان ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جبکہ ان کے درینہ دوست میں کرکٹر اعظم خان شامل ہیں جو ان کے شوہر کے بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    تاہم سوشل میڈیا پر مریم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے نومولود موسیٰ کے ہمراہ گراؤنڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ہے، مریم نفیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا بے بی اسلام آباد کی ٹیم میں ہے جسے میں سپورٹ کرنے کیلئے آئی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اعظم خان میرے بچے جیسا ہے، ایک دن یہ بات میں نے اعظم کو بھی بتائی کہ تم میرے بیٹے جیسے ہو تو اس دن سے اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے۔

    ہوسٹ نے پوچھا کہ آپ اعظم سے کھیل سے متعلق کیا باتیں کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم کھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے کیوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nafees-insta-story-favour-azam-khan/

  • مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ گئیں، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے ننھے بیٹے کے ہمراہ پی ایس ایل دیکھنے گراؤنڈ پہنچ گئیں جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے چند تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Red Hot Sheru (@redhotsheru)

    تصویر میں مریم نفیس کے ساتھ ان کے قریبی دوست قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکارہ مرین نفیس کو شوہر کے ساتھ سیاہ رنگ کے لباس میں ٹوئننگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مریم نفیس نے اس دوران سیاہ کپڑے کی مدد سے اپنا ننھا سا بیٹا منفرد انداز میں اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہے جسے مداح دیکھ کر ان کے اس انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری مریم نفیس کی فیملی کی تصاویر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد لی گئی ہے جبکہ اس میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، نام بھی بتادیا

    مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، نام بھی بتادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، اپنے چاہنے والوں کو بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

    اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا، انہوں نے حالیہ انسٹا پوسٹ میں ناصرف اپنے ننھے شہزادے کی تصویر شیئر کی ہے بلکہ اس کا نام بھی بتا دیا۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری دنیا اب بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، ملیے ہماری دنیا سے یہ سید عیسیٰ امان احمد ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتے سے کچھ زیادہ وقت ہو گیا ہے لیکن اس کی پیدائش رمضان میں ہوئی ہے، اس نے آتے ہی ہمیں اپنی محبت میں جکڑ لیا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور ماں بننے والی تمام خواتین کو دعا بھی دی کہ ان کے ہاں بھی صحت مند اولاد ہو۔ آمین۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کی گود بھرائی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ کی والدہ کی جانب سے گود بھرائی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی تھی اداکارہ نے اس تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

    گود بھرائی کی رسم اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی تھی،اس تقریب میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی، تصاویر میں اداکارہ کو فیملی ٹائم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • ’فیشن نہیں رکنا چاہیے‘ مریم نفیس کی نئی تصاویر وائرل

    ’فیشن نہیں رکنا چاہیے‘ مریم نفیس کی نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی بے بی بمپ میں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مریم نفیس ایک مشہور پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ و میزبان ہیں۔ شائقین نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل جان جہاں میں ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی۔

    اداکارہ مریم نفیس ایک مشہور شخصیت اور سماجی کارکن بھی ہیں جو مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں، انہوں نے ہدایت کار امان احمد سے شادی کی ہے اور وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔

    گزشتہ روز اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآڈ سوٹ اور جیکٹ میں حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔

    اداکارہ کو پینسل ہیل اور کھلے بالوں کیساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’بے آرامی اپنی جگہ لیکن فیشن نہیں رکنا چاہیے ‘۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں مریم نفیس کی والدہ کی جانب سے گود بھرائی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی تھی اداکارہ نے اس تقریب کی تصاویر بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوب پسند کی گئی تھی۔

  • مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب، تصاویر وائرل

    مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مریم نفیس ایک مشہور پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ و میزبان ہیں۔ شائقین نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل جان جہاں میں ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کی۔

    اداکارہ مریم نفیس ایک مشہور شخصیت اور سماجی کارکن بھی ہیں جو مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں، انہوں نے ہدایت کار امان احمد سے شادی کی ہے اور وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔

    حال ہی میں مریم نفیس کی والدہ کی جانب سے گود بھرائی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی اداکارہ نے اس تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    گود بھرائی کی رسم اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد ہوا، اس تقریب میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، تصاویر میں اداکارہ کو فیملی ٹائم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تقریب میں ان کے دوست و اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ نے بھی شرکت کی، مریم نے اپنے شوہر، والدہ اور دوستوں کے ساتھ کئی خوبصورت تصاویر شیئر کیں ہیں۔

    مریم نفیس نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ سب اور نانو اپنے نواسے کی آمد کا جشن منا رہی ہیں، جبکہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

  • ’بچے پسند ہیں لیکن خود ماں بننا۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    ’بچے پسند ہیں لیکن خود ماں بننا۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں لیکن خود ماں بننا آسان نہیں ہوتا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ مریم نفیس نے بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے امید سے ہونے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں گفتگو کی۔

    اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ہر چیز کا صحیح وقت ہوتا ہے اور کچھ چیزیں اپنے وقت پر ہوتی ہیں وہ اللّٰہ نے خود ہمارے لیے لکھ دی ہوتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ ہم نے شادی کے بعد بہت خوشگوار وقت گزارا اور اب ماشاء اللّٰہ ہماری شادی کو اس سال مارچ میں پورے 3 سال ہو جائیں گے، اتنا عرصہ ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ اب ہمیں اپنی فیملی بڑھانے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    ’لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی مگر میری تو ۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور میں اپنی دوستوں کے بچوں سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن خود ماں بننے کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ امید سے ہونے کے بعد ایک عورت کی زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بطور اداکارہ مجھے یہ سوچ کر بھی تھوڑی پریشانی ہوتی تھی کہ جب میں حاملہ ہوں گی تو میرا وزن بڑھ جائے گا اور اب میرا وزن بہت زیادہ بڑھ بھی گیا ہے تو اس ساری صورتِ حال کے لیے ہمیں ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔

  • ’لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی مگر میری تو ۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    ’لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی مگر میری تو ۔۔۔‘ مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

    مریم نفیس پاکستان کی ایک اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے کچھ مشہور ڈرامے کیے ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے جلد ماں بننے کی خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کچھ دلچسپ گفتگو بھی کی اور بتایا کہ ان کی پھپھو ٹوکسک ہیں۔

    اداکارہ دنانیر نے مریم سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے کہا کہ مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے پھپھو کے گھر نہیں جانا ہے۔

    مریم نفیس نے کہا مجھے انہیں نہیں دیکھنا، لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک ہیں۔

    اداکارہ دنانیر کی جانب سے چیزوں کو درست کرنے کے اصرار پر مریم نفیس نے کہا کہ میں ایسی ہی ٹھیک ہوں مجھے ان سے کسی بھی معاملے کو درست نہیں کرنا چاہتیں۔

  • بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق، مریم نفیس نے کیا کہا؟

    بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق، مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہےکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور وہ مردوں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پاتیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹے اور بیٹیوں میں تفریق کرنے پر کھل کر گفتگو کی۔

    مریم نفیس نے کہا کہ  لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا، ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخر یہ کہتے ہیں اوہ اللہ نے بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں، اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائے جب کہ بیٹا مغرب پر ہی گھر سے نکلتا ہے اور دن چار بجے سو کے اٹھتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ لڑکیوں کو گھر سے 8 یا 9 بجے باہر نکالیں، میں کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب تک گھر بلائیں جس پر میزبان نے کہا ایسے تو پورا کراچی رات کو خالی ہوجائے گا، جس پر مریم نے کہا کم از کم محفوظ تو ہوجائے گا۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا مطلب صرف اتنا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس میں نہ بیٹیوں کو مغرب تک گھر بلانا پڑے اور نہ بیٹوں کو، دونوں میں کسی قسم کا فرق نہ ہو، آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں کہ کھانا پکاؤ، نمازیں پڑھو لیکن بیٹوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟۔

  • شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں میں نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

    اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ مجھے گھر والوں نے جلدی شادی کرنے کا نہیں کہا اس لیے میں نے 30 سال ہونے پر اپنی پسند کا لڑکا ملنے کے بعد شادی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میرے اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے، لیکن پھر بھی میرے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب شوہر کہتے ہیں کہ میں بڑی ہوں تو میں بھی ہر جگہ بولتی ہوں کہ ہاں میرے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، کیوں کہ میں ایک بچے کو پال رہی ہوں، میں اپنے شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔

  • مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے بہترین خوبی یہ لگتی ہے کہ وہ آسان طبیعت کے مالک ہیں اور زیادہ تنگ نہیں کرتے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی۔

    مریم نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی نہ وہ زیادہ تنگ کرتے ہیں۔

    مریم کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا، تنگ کرنے والا ہو تو ایسی ہینڈسم نیس کا کیا کرنا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا، لہٰذا شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔

    امان نے بتایا کہ انہیں مریم کی یہ خوبی بہت پسند ہے کہ وہ آزاد سوچ کی مالک ہیں اور ہر معاملے میں اپنی رائے رکھتی ہیں، بھیڑ چال نہیں چلتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم کے ڈرامے زیادہ نہیں دیکھے، دراصل انہیں مریم کی سماجی سرگرمیاں زیادہ پسند ہی جبکہ وہ ان کی خود اعتمادی کے بھی مداح ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، مریم نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔