Tag: Mariyam Nafees

  • ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ کراچی نے فیصلہ سنادیا، خان صاحب اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل کے تاریخی جلسے پر کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مریم نفیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ پاکستان تم سے پیار کرتا ہے اور پاکستان آپ کو چاہتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے باغ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا پرچم تھامے اپنی تصویر بھی شیئر کی، ادکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین پوسٹ پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں، اب تک اس پوسٹ کو چالیس ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔Imageاس سے قبل مریم نفیس نے کراچی میں ہونے والے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی، بعد ازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے۔

  • ‘کپتان ہم آپ کو واپس لائیں گے’

    ‘کپتان ہم آپ کو واپس لائیں گے’

    اداکارہ مریم نفیس نےشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مریم نفیس نے لکھا کہ ‘نون لیگیوں اور پٹواریوں کو مجرم وزیراعظم مبارک ہو، لیکن یہ زیادہ عرصے نہیں چلے گا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ قابلیت اتنی بڑھاؤ کہ تمہیں ہرانے کے لئے کوششیں نہیں، سازشیں کرنے پڑیں، انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے، یہ ضروری تھا کہ کون ملک اور قوم کے لئے سچا ہے۔

    مریم نفیس نے لکھا کہ اب عوام کی طاقت سے ہم آپ کو چند مہینوں میں دوبارہ لائیں گے، کیونکہ آپ ایماندار اور پاکستان کے ساتھ وفادار ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان بھر میں معروف شوبز شخصیات نے عمران خان کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی تھی، جن میں مریم نفیس بھی پیش پیش تھیں۔

    اداکارہ نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے موقع پر کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، نئی حکومت نے غلط طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، یہی وجہ ہے کہ لوگ سحری کے وقت بھی احتجاج کے لئے موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    اداکارہ مریم نفیس نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، نئی حکومت نے غلط طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ سحری کے وقت بھی احتجاج کے لئے موجود ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ مریم نفیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ میں کی گئی پر جوش تقریر اور عمران خان کا ساتھ دینے کو شاندار الفاظ میں سراہا تھا۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ علی محمد خان کی بہت عزت کرتی ہیں، قومی اسمبلی میں انہوں نے کیا زبردست تقریر کی تھی۔

  • مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    مریم نفیس کا انوکھے انداز میں ولیمہ، تصاویر وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ انوکھے انداز میں منعقد کیا جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ولیمے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

    مریم نفیس نے اپنا ولیمہ ایک فلاحی ادارے میں لاوارث بچوں کے ساتھ منایا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی شادی کی تقریبات کا سب سے مطمئن کردینے والا حصہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نے لکھا کہ ان بچوں کے چہرے کی خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانے، وقت گزارنے اور ان کی معصوم دعاؤں سے بہتر ولیمہ اور کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

    اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ ان بچوں کے لیے کام کریں گی تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

    ان کے اس خوبصورت اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

    مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔