Tag: Mark Siegel

  • ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں، سابق صدر پرویز مشرف

    ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں، سابق صدر پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں، ان کا کہنا تھا ملک کو اور نظام کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    سابق صدرپرویزمشرف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام’سوال یہ ہے‘میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013ءکے الیکشن میں دھاندلی ہوئی عدلیہ کو انتخابات کالعدم قرار دینے چاہیے۔معیشت کے بارے میں غلط معلومات دیکر عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،جب تک تیسری طاقت نہیں بنتی ملک کی صورتحال ٹھیک نہیںہوسکتی،اس وقت ملک کے نظام اور حکومت میں تبدیلی چاہیے۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں،قرض پہ قرض لیا جارہاہے۔ملک میں نئے صوبے بننے چاہیئں اٹھارویں ترمیم نے ملک کو کمزور کیا ہے۔

    انہوں نے کہا سابق چیف جسٹس نے زندگی میں پہلی بار عقل کی بات کی ہے تاہم جب تک چیک اینڈ بیلنس نہیں آتا کوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی اور شام میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔امریکہ کے ساتھ تعلقات میں انڈین فیکٹر کو بھی دیکھنا چاہیے۔شوسینا کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے۔

  • بینظیر قتل کیس،پرویز مشرف نے مارک سیگل کا بیان چیلنج کردیا

    بینظیر قتل کیس،پرویز مشرف نے مارک سیگل کا بیان چیلنج کردیا

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے مارک سیگل کے ویڈیو بیان کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف نے امریکی صحافی مارک سیگل کےبیان کوچیلنج کردیا ہے۔ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

    کیس کی سماعت جسٹس رائے ایوب مارتھ نے کی ۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکلافیصل چودھری اورفروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نےامریکی صحافی کےویڈیو بیان پراعتراضات اٹھاتے ہوئےکہا کہ مارک سیگل نےسات سال بعدبیان ریکارڈ کروایاجو قانون کےمنافی ہے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارک سیگل نے فاروق ایچ نائیک کا لکھا ہوا بیان پڑھ کر سنایاہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    وکلاء کےدلائل کے بعد عدالت نے درخواست کے فیصلےتک سماعت ملتوی کردی۔ درخواست کی سماعت گیارہ نومبر کو ہوگی۔

  • بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    راولپنڈی : امریکی صحافی مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں یکم اکتوبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ عدالت نے ناہید خان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  بینظیربھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے ایک بار پھر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت میں ہوئی۔وزرات خارجہ نےاپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نےایک مرتبہ پھر یکم اکتوبر کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    سماعت کے دوران جج نےناہید خان کی استدعا منظور کرتے ہوئےمقدمے کی نقول انہیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کاشف ریاض اورجے آئی ٹی انچارج کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیئے۔

    دونوں گواہ 21ستمبرکو گواہی دینے کیلئے پیش ہوں گے، جبکہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پروفیسر اعظم یوسف کی گواہی ترک کر دی۔۔

    اعظم یوسف بے نظیر بھٹو پر حملے کے موقع پر زخمی ہواتھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید خان نے بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان سمیت دیگر گواہوں کے بیانات کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • بینظیر بھٹوقتل کیس ، مارک سیگل کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری

    بینظیر بھٹوقتل کیس ، مارک سیگل کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری

    اسلام آباد: بے نظیرقتل کیس میں عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کی دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے کے پانچ گواہان کو سمن جاری کئے ہیں، جن میں مارک سیگل بھی شامل ہیں، عدالت نے امریکی صحافی کو دوبارہ طلبی کا سمن ای میل بھی کردیا ہے۔

    مارک سیگل نے سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے سے انکارکردیا تھا۔

    مقدمے کی آئندہ سماعت بائیس اپریل کو ہوگی۔