Tag: mark zuckerberg

  • فیس بک بانی کو گریجویشن کی ڈگری مل گئی

    فیس بک بانی کو گریجویشن کی ڈگری مل گئی

    لندن: امریکہ کی معروف یونیورسٹی ہارورڈ نے فیس بک بانی کو گریجویشن کی ڈگری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہارورڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے مارک زکر برگ نے باہمی رابطے کے لیے 2004 میں شیئرنگ ویب سائٹ بنائی تاہم وہ لوگوں میں اتنی مقبول ہوگئی کہ فیس بک بانی کو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی۔

    امریکی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اُس وقت کے طالب علم کو 12 سال بعد ڈگری جاری کی جسے لینے کے لیےفیس بک بانی خود یونیورسٹی پہنچے۔

    ڈگری ملنے کی تصویر

    قبل ازیں امریکی یونیورسٹی کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کو ڈگری جاری کی گئی ہے تاہم اب مارک زکر برگ کا شمار بھی کامیاب ترین لوگوں میں ہونے لگا ہے۔

    گریجویشن کی ڈگری ملنے پر فیس بک بانی اپنے والدین کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچے وہ اس موقع پر اتنے خوش تھے کہ کئی تصاویربنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    اس موقع پر فیس بک بانی نے اپنے دورہ طالب علمی کے ایام کو بھی یاد کیا اور یونیورسٹی کے بانی اراکین کے ساتھ اپنی کلاس میں بھی گئے۔

  • فیس بک کے بانی کا پُرتشدد مواد ہٹانے 3ہزار افراد کو ملازمت دینے کا اعلان

    فیس بک کے بانی کا پُرتشدد مواد ہٹانے 3ہزار افراد کو ملازمت دینے کا اعلان

    نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ سے پُرتشدد مواد ہٹانے کیلئے اور انہیں مانیٹر کرنے کیلئے 3ہزار افراد کو ملازمتیں دینے  کا اعلان کر دیا ہے۔

    دنیا بھر میں اس فیس بک کے لائیو اسٹریمنگ فیچر کا علط استعمال بڑھ گیا ہے، جس کے بعد فیس بک سے پر تشدد مواد ہٹانے کیلئے ٹاسک فورس کی تیاری شروع کردی ہے، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ فیس بک لائیو پر خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیوز چلا رہے ہیں جو کہ ایک انتہائی ناقابل قبول امر ہے۔

    فیس بک کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو ہمیں ایسی چیزوں پر فوری رد عمل دینا ہوگا اور ہم نے اس پر مکمل قابو پانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

    مارک زکر برگ نے کہا کہ فیس بک ایک سافٹ وئیر بھی انسٹال کرے گا جوکہ ایسی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردے گا، تاہم صرف سافٹ وئیرسے یہ کام نہیں کیا جاسکتا، اس کیلئے ماہر افراد کی بھی ضرورت ہے، آئندہ سال ہم پوری دنیا میں اپنی ٹیم میں 3 ہزار افراد کو ملازمتیں دیں گے جو کہ ان ویڈیوز کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہٹانے کیلئے کام کریں گے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مبصرین ہمیں اس طرح کی چیزیں ہٹانے میں مدد فراہم کریں گے۔


    مزید پڑھیں : شکاگو: ایک شخص فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک


    فیس بک کی آپریشنز ٹیم میں اس سے قبل ساڑھے چار ہزار افراد شامل ہیں مزید افراد کی شمولیت سے قتل اور خودکشی جیسے اقدامات پر مبنی ویڈیوز کو روکنے میں مدد ملے گی۔ماہرین کا کہناہے کہ اس سے نہ صرف نامناسب ویڈیو ز کی روک تھا م ہوگی بلکہ دنیا بھر میں ہزاروں ملازمتیں بھی پید ا ہوں گی

    خیال رہے کہ فیس بک کو ان وڈیوز اور پر تشدد مواد کے باعث کافی تنقید کا سامنا تھا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، فیس بک کے بانی بھی بول پڑے

    امریکا میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، فیس بک کے بانی بھی بول پڑے

    نیویارک : امریکا میں سیاہ فام باشندے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی بول پڑے، دل دہلا دینے واقعے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کردی۔

    فیس بک کے بانی نے مرنے والے سیاہ فام نوجوان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس افسوسناک واقعےاور مرنے والے سیاہ فام کی منگیتر کی غم وٖغصے پر مبنی ویڈیو فیس بک پرجاری کردی۔

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دل دہلا دینے والے مناظر نے خوف کی فضا پیدا کردی ہے لیکن اسی خوف کے ساتھ ہمارے معاشرے کے لاکھوں افراد جی رہے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونا چاہئے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 6 جولائی کو امریکی پولیس نے ریاست مینسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص فیلینڈو کاسل کو اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائنسس نکال رہے تھے، اس موقع پر ان کے ساتھ موجود ان کی منگیتر ڈائمنڈ رینولڈز نے اپنے موبائل فون کے ذریعے فیلینڈو کی لائیو ویڈیو بنانی شروع کردی، جو اپنی آخری سانسیں لے رہے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فیلینڈو ان کے سامنے کار میں سیٹ پر گرے ہوئے ہیں اور ڈائمنڈ اپنے موبائل فون اسکرین پر بتا رہی ہیں کہ مینسوٹا پولیس کے ایک افسر نے ان کے منگیتر کو 4 گولیاں ماری ہیں، خاتون نے ویڈیو کے دوران کہا، ‘فیلینڈو نے پولیس افسر کو بتایا تھا کہ اس کے پاس ہتھیار ہے، وہ اپنا والٹ نکال رہا تھا کہ پولیس افسر نے اسے گولی مار دی’۔

    واقع کے بعد امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اورریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • فیس بک کے بانی مسلم سائنسدان ابن خلدون کے مداح نکلے

    فیس بک کے بانی مسلم سائنسدان ابن خلدون کے مداح نکلے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او  مارک زُکربرگ نےگزشتہ روز اپنے ایک اسٹیٹس میں کہا کہ وہ 14ویں صدی کے مسلمان سائنسدان ابن خلدون کے پُرستار ہیں۔

    انہوں نے اپنے اسٹیٹس میں کہا کہ وہ فی الوقت ابن خلدون کی بنیادی کتاب موقدمہ پڑھ رہے تھے، جبکہ دیکھا جائے تو ابن خلدون کے اصولوں پر کئی اہم تاریخی کتابیں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مقدیمہ ابن خلدون کی سب سے بہترین کتاب ہے جسیے اس تاریخ دان نے 1377 میں لکھی تھی۔

    اس کتاب کو ابتدا سے آج تک عالمگیری شہرت حاصل ہے، ابن خلدون کو جدید سماجیت، تاریخ اور معاشیت کا بانی سمجھا جاتا ہے۔

    marksd

    فیس بک کے بانی نے کہا کہ اس کتاب کو ان فیس بک پیج کی  ایئر آف بکس قرار دیا جائے گا۔

    تیرہویں صدی میں اس دانشور نے دنیا کی تاریخ پر لکھا جس میں اس کی توجہ معاشرہ اور کلچرل ،سیاست ،تجارت اور سائنس  پر نظر رکھی، دنیا کی جدید ترقی کے باوجود بات پہلے کچھ تھی اوراب کچھ مختلف ہے۔

  • ایپل کے سربراہ ٹم کا تمام دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان

    ایپل کے سربراہ ٹم کا تمام دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کا اعلان

    سان فرانسسکو: بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیگربڑے ناموں کی طرح ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کُک نے بھی اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے وقف کردینے کا اعلان کردیا ہے۔

    فارچیون نامی جریدے سے اپنی کامیابیوں کی داستان کے حوالے سے خصوصی انٹرویودیتے ہوئے ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ پتھر بننا ہوگا جو تالاب میں اضطراب پیدا کرتا ہے۔

    ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے10 سالہ بھتیجے کی کالج کی کل فیس ایک طرف کرنے کے بعد باقی بچ جانے والی ان کی تمام تر دولت فلاحی کاموں میں صرف کریں گے۔

    ایپل کمپنی میں ٹم کے قابل فروخت شیئرز کی مالیت 120 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ ناقابلِ فروخت شیئرز کی مالیت 665 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    ٹم نے جریدے کو بتایا کہ وہ اپنا فلاحی کام خفیہ انداز میں شروع کرنا چاہتے ہیں اوراس کے لئے انکا ارادہ ہے کہ ایک باقاعدہ نظام وضع کیا جائے۔

    انہوں نے ابھی اپنے مقاصد طے نہیں کئے ہیں لیکن انٹرویو کے دوران سماجی مسائل میں سے شہری حقوق، ایڈز، امیگریشن اصلاحات اور ماحول کاتحفظ ان کی گفتگو کا محورتھے۔

    دولت مندوں کی جانب سے فلاحی کاموں کے لئے تمام تر دولت وقف کردینے کی تحریک ارب پتی وارن بوفیٹ اوربل گیٹس کی جانب سے شروع کی گئی تھی جنہوں نے اپنی تمام تر دولت ترک کرکے دنیا بھر کے دولت مندوں سے ان کی دولت فلاحی کاموں میں صرف کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ‘غلطی’ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا، فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر حملے اور آزادی اظہار کے حوالے سے پوسٹ کیے گئے پیارے افضل کے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا، پیارے افضل نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا، جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

     حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقیناً فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے،جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو اسے ڈیلیٹ کیا گیا۔

  • فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    سماجی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پوسٹ کے حوالےسےنئی سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کسی بھی پوسٹ کی معیاد ختم ہونےکے وقت کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ایکسپائری کے وقت کے تعین سے پوسٹ خود بخود اکاؤنٹ سےڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین بہت جلد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں گے۔

  • فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند’

    فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند’

    کیلی فورنیا: پاکستانی وقت کے مطابق جمعے کی رات تقریباً دس بجے کے قریب سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ’فیس بک‘ نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے بند ہونے پر پوری دنیا میں پھیلے ہوئے اس کے کروڑوں صارفین میں بے چیبنی اور اضطراب کی سی کیفیت پائی گئی جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹرسمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کیا۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ٹیکسٹ پیغامات کے تبادلے بھی شروع ہوگئے جن میں صارفین ایک دوسرے سے فیس بک کی بندش کی وجہ معلوم کرتے رہے۔

    Facebook message

    فیس بک انتظامیہ سے جب اس بابت استسفار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے مرکزی سسٹم میں آنے والی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے وقتی طور پر سسٹم کا بند کیا گیا تھا اور تکنیکی ماہرین اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں اور جلد ہی مسئلہ حل کر کے ویب سائٹ کو اس کے صارفین کے لئے دوباری کھول دیا جائے گا۔

    اپنی بندش کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں اب ویب سائٹ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اس کے صارفین نے ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔