Tag: MARK ZUCKERBURG

  • فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہےکہ فیس بک صارفین عاجزکردینے والی کینڈی کرش درخواستوں سے جان چھڑا پائیں گے۔

    فیس بک کے تمام صارفین جانتے ہیں کہ کینڈی کرش اور اس جیسی دوسری گیمز کی ریکوئسٹ ان افراد کو کس قدرعاجزکردیتی ہیں اوران درخواستوں کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ تنگ کرنے والی چیزوں میں ہوتاہے۔

    فی الحال صارفین فیس بک کی ترتیب میں جاکراس قسم کی درخواستوں کو بند کرسکتے ہیں تاہم اس کے سبب کئی اور چیزیں بند ہوجاتی ہیں۔

    فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی ٹی کے اسٹوڈنٹس سے گفتگو کررہے تھے اوراسی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فیس بک صارفین جلد ہی کینڈی کرش کی درخواستوں کو بلاک کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فیس بک اس سے قبل بھی ڈس لائیک بٹن کی ڈیمانڈ پر’’ری ایکشن اموجی‘‘ متعارف کرایا تھا جسے فی الحال جانچ کیا جارہا ہے۔

  • اب آپ فیس بک پوسٹ کو ’’ڈس لائیک‘‘ کرسکیں گے

    اب آپ فیس بک پوسٹ کو ’’ڈس لائیک‘‘ کرسکیں گے

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بالاخراپنے لاکھوں صارفین کے اصرارپراپنی سائٹ میں ناپسندیدگی کا آپشن شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    فیس بک کے سی ای او’مارک زکربرگ‘ نے اضافے کا اعلان گزشتہ روزکیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیس بک بہت جلد اس اضافے کو صارفین کے استعمال کے لئے پبلک کردے گا۔

    واضح رہے کہ سال 2009 میں فیس بک نے اپنی سائٹ میں لائیک یعنی پسند کرنے کے بٹن کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد سے صارفین کی جانب سے ڈس لائیک یعنی ناپسندیدگی کے بٹن کے اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

    مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازاہ ہے کہ یہ بہت عجیب لگتا ہے جب آپ کسی کی موت کی خبر کو لائیک کرتے ہیں یا حالیہ مہاجرین کے تنازعے جیسے انسانی المیے کو لائیک کرتے ہیں اوریقیناً صارفین کے لئے ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس پر کچھ عرصے سے کام کررہے تھے اور ایسا کرنا حیران کن طور پر مشکل ثابت ہوا مگر اب ہم اسے صارفین کے لئے عام کرنے کے بہت قریب ہیں۔