Tag: Marka e Haq

  • یومِ آزادی : توپوں کی سلامی، ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

    یومِ آزادی : توپوں کی سلامی، ملک کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

    اسلام آباد / لاہور (14 اگست 2025) پاکستان کا 78 واں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن ملک بھر میں ملی جوشِ و جذبے سے منایا جارہا ہے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    لاہور میں دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، شہریوں نے نماز فجر میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور یکجہتی کی خصوصی دعائیں مانگیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے78 یومِ آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر تبدیلی گارڈ کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی۔

    پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔ ہر سال 14 اگست کو پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    اس سے قبل رات گئے کراچی، لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوگئی۔

    لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد یادگار پہنچی جہاں آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔

    نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

    لاہور، کوئٹہ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق میں فتح کا جشن بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے۔

    جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

    تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اور دوست ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

    تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

  • معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم جاری کردی

    راولپنڈی(19 جولائی 2025): معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری ریلیز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری کو ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، ڈاکیو منٹری میں  معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری کو پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہتے سنا جاسکتا ہے، دستاویزی فلم  میں بھارتی شہری آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے، ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔

    ریلیز ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکیومنٹری میں وزیراعظم کی طرف سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر  کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن  سے متعلق متعدد حقائق  بھی شامل ہیں، ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھارتی طیاروں کا ملبہ دکھائے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

    ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے، مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں، جاری کردہ دستاویزی فلم میں ایسی کوئی بھی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔

  • سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم ’معرکہ حق‘ جاری

    سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم ’معرکہ حق‘ جاری

    معرکہ حق سے متعلق سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی، 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے۔

     دستاویزی فلم مستند حقائق پر مبنی ہے یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی معرکہ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا۔

    یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنے خلاف گھڑے گئے جعلی دہشت گرد کیمپوں کی حقیقت دنیا پر آشکار کی بلکہ خود بھارتی عوام نے بھی مودی سرکار کے جھوٹ کو بے نقاب کیا

    دستاویزی فلم میں 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن عسکری جواب بھی پیش کیا گیا ہے، ایک ایسا جواب جس نے بھارتی جارحانہ عزائم اور جنگی جنون کو واضح پیغام دیا۔

    ڈاکومینٹری میں سیاسی اور عسکری قیادت کی بر وقت فیصلہ سازی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، دستاویزی فلم میں پاکستانی عوام کی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور حمایت اور بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔