Tag: Markandey Katju

  • مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویت نام بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

    مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج انسٹھواں روز ہے، معمول کی زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بھی بدستور معطل ہیں، گھروں میں محصور کشمیری نہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اورنہ ہی کاروبار کرسکتے ہیں۔

    گھرگھر تلاشی کی آڑ میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک ایک سوچوالیس بچوں کوامن وامان خراب کرنے کا الزام لگا کر گرفتارکیا گیا ہے ، یہ گرفتاریاں غیرقانونی ہیں۔

  • بھارت نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، سابق بھارتی جج

    بھارت نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، سابق بھارتی جج

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کیٹجو نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بڑی گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے، کشمیر انڈیا کیلئے ویتنام بن جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے ایک عالمی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھی۔ سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کیلئے ویتنام بننے جارہا ہے، جس طرح امریکیوں اور فرانسیسیوں کے ساتھ ویتنام میں ہوا تھا جو امریکیوں کے ساتھ افغانستان میں ہوا ہے یا نپولین کے ساتھ سپین میں ہوا تھا وہی انڈیا کے ساتھ کشمیر میں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں بڑی گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے۔

    سچ بولنے کا ایک مقرر وقت ہوتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اب سچ بولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ آرٹیکل370 کے خاتمے پر اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں۔

    ان کیلئے بہت جلد یہ ایک بھیانک سپنا بننے جارہا ہے، یہ اس ڈراﺅنے سپنے کی وجہ سے تب جاگیں گے جب کشمیر سے لاشوں کے بیگ آنا شروع ہوں گے جس طرح ویتنام میں امریکیوں کے ساتھ ہوا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں موبائل اور انٹرنیٹ ضرورت ہیں عیاشی نہیں، کسی بھی آدمی کو اس سہولت سے ایک دن کیلئے محروم کرنا بھی تشویشناک ہوسکتا ہے۔

    اسی لیے ان لوگوں کے جذبات کو سمجھا جاسکتا ہے جن کے پاس گزشتہ دو مہینے سے یہ سہولت نہیں ہے، اس کے ساتھ کرفیو اور پابندیاں الگ ہیں۔پابندیاں اٹھائیں اور دیکھیں کہ پوری وادی میں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

    ابھی ایک لاوا پک رہا ہے اور بہت جلد یہ پھٹنے والا ہے، اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ نا نگلتے بنے ، نا اگلتے بنے۔

  • مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    مجھے غدار کہنے والے عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں‌ مبتلا ہیں، سابق بھارتی جج

    نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مجھے غدار قرار دینے والے بھارتی عوام عقل سے پیدل اور جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق سینئر جج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر پاکستانیوں اور عمران خان کی تعریف کی تھی جس کے بعد اُن پر بھارتیوں نے سنگین الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو نے ایک روز قبل کیے گئے ٹویٹ پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کرنے پر مجھے بھارتیوں نے غدار، پاگل اور نہ جانے کن کن القابات سے نوازا جبکہ میں نے پاکستان مخالف بیان دیا تو وہاں سے کوئی بھی  ردعمل سامنے نہیں آیا‘۔

    سابق چیف جسٹس نے بھارت کے شہریوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے برا اور غدار کہنے والے جنگی جنون میں متبلا ہیں جبکہ اپنی برائی سن کر بھی خاموش رہنے والے میری نظر میں معتبر ہیں اور میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔

    مزید پڑھیں: سابق بھارتی چیف جسٹس کی پاکستانیوں کی کشادہ دلی کی ایک بار پھر تعریف

    مرکنڈے کاٹجو نے اپنے ملک کے عوام پر شدید تنقید بھی کی اور سوال کیا کہ ایسے لوگوں کو میں کس طرح معتبر مان لوں جو سچائی کا سامنا نہیں کرسکتے بلکہ حقیقت سُن کر الزامات عائد کرتے ہیں۔

    سابق جج نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ ’جب میں نے پاکستان کو جعلی ملک قرار دیا تو کسی بھی پاکستانی نے مجھ سے بدزبانی نہیں کی جبکہ جب میں نے عمران خان کی تعریف کی تو بھارتیوں نے مجھے پاگل اور غدار قرار دیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے پاکستانیوں اور پاکستان کے خلاف ٹویٹ کیا تو وہاں سے کسی نے کچھ بھی نہیں بولا اور انہوں نے جو برائی تھی اُس کو اجاگر کرنے پر سراہا، میری نظر میں ایسے لوگ زیادہ معتبر اور سمجھدار ہیں۔ مرکنڈے کاٹجو نے بھارتیوں کو عقل سے پیدل قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کو سمجھدار اور سلجھا ہوا قرار دیا۔

  • عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے  پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لئے اقدامات پر  سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو وزیراعظم عمران خان  کے پرستار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نے اپنے پیغام میں کہا کاٹجو کا کہنا تھا کہ پہلے میں عمران کا مخالف تھا اور ان پر تنقید کرتا تھا لیکن عمران خان کی دانشمندانہ اور پرتحمل تقریر دیکھ کر ان کا پرستار ہوگیا ہوں۔

    خیال رہے اس سے قبل سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا تھا کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر ہے، گزشتہ4سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی، مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب کوئی بھی کشمیری لیڈر بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتا، کوئی بھی کشمیری اس وقت آزادی کے علاوہ اورکچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا تھا پاکستان امن چاہتا ہے، چاہتے ہیں خطہ ترقی کرے اور غربت کا خاتمہ ہو، اس قسم کی کشیدگی نہ پاکستان کوفائدہ دیتی ہے نہ بھارت کوفائدہ دیتی ہے۔

    بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

  • پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    پاکستان کی فوج تیار ہے، لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا ،سابق بھارتی چیف جسٹس

    دہلی : سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کے جنگی جنون کو حقیقت کا آئینہ دکھادیا، کاٹجو نے اپنے بیان میں کہا پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہورہی ہے، پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہ سمجھا جائے، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔

    سابق بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے کشمیرپرعوام کوبیوقوف بنایا، یہ حقیقت ہے کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں۔

    مرکنڈے کاٹجو نے کہا نہتے کشمیریوں پر حملے کئے جارہے ہیں ، دکانیں جلائی جارہی ہے، میں بھی کشمیری ہو ، جرات اور ہمت ہیں تو مجھ پر حملہ کرو میں تمہاری بہادری نکال دوں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے نے ہندو مذہب سے کھل کر اختلافات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساری دنیا میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے مگر بھارت میں صرف اسے ماتا بنا دیا گیا، گر آپ کے پاس دماغ ہے تو ذرا سوچیے کہ گائے کس طرح انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے؟‘، دنیا بیف کھاتی ہے، میری نظر میں گائے گھوڑے اور کتے کی طرح جانور جیسا ہے۔

    مزید پڑھیں : گائے کسی کی ماتا نہیں، صرف ایک جانور ہے، سابق بھارتی چیف جسٹس

    واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔