Tag: Markets

  • پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

    پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

    لاہور: صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی، فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔

    مذکورہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اتوار کے روز بھی کھلیں گی۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں بازار جلد کھولنے اور رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

  • مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی، حکم نامہ جاری

    مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی، حکم نامہ جاری

    پشاور : محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبےبھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ اسٹورز پرنہیں ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل  ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔

    ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

    خیال رہے کورونا کی تیسری لہر میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 36 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 796 نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آکسیجن کے موثر استعمال کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے۔

  • کیا روبوٹ یہ نوکری بھی خطرے میں ڈال دے گا ؟

    کیا روبوٹ یہ نوکری بھی خطرے میں ڈال دے گا ؟

    نیو یارک : روبوٹ کی ایجاد انسان نے ہی کی ہے لیکن وہ انسانوں سے کہیں زیادہ بڑھ کر کام کرتے ہیں، یہی نہیں وہ بغیر کسی انسانی مدد کے متعدد بار وہی کام خود سے بھی سر انجام دیتے ہیں۔

    مختلف شعبوں میں کام کرنے والے روبوٹ

    امریکی ریاست مسوری کے شہر سینٹ لوئینس کی ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والا روبوٹ جسے دیکھ کر لوگ پہلے تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر اپنی خریداری میں مگن ہوجاتے ہیں۔

    یہ روبوٹ ایک ویکوم کلینر پر لگے بڑے سے اسپیکر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کی بڑی گول مٹول آنکھیں ادھر سے ادھر گھومتی نظر آتی ہیں اور اس کی اسکرین پر ظاہر ہونے والے الفاظ اس کا تعارف بیان کرتے ہيں کہ میرا نام ٹیلی ہے اور میرا کام سامان کا حساب کتاب رکھنا ہے۔

    ٹیلی کو اس سپرمارکیٹ میں ایک سال پہلے متعارف کیا گيا تھا اور اب یہاں آنے والے خریدار بھی اس کے عادی ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس کے بعد لوگوں کو ٹیلی سے زيادہ دکان میں چلنے پھرنے والے انسانوں کے باعث درپیش خطرات کی زيادہ فکر ہے اور ان کی توجہ کا مرکز اس روبوٹ کے بجائے ان کا اپنا ذاتی تحفظ اور سپرمارکیٹ میں سامان کی کمی ہے۔

    ٹیلی جیسے روبوٹس اب صرف سپرمارکیٹس میں ہی نہيں بلکہ ہر جگہ نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ٹیکسس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور سینٹر فار روبوٹ ایسسٹڈ سرچ اینڈ ریسکیو میں روبوٹ کے ماہرین نے حال ہی میں ایک سروے کے ذریعے کرونا وائرس کی وبا کے دوران روبوٹس کے استعمال کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

    دنیا بھر سے ایک سو بیس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد انہيں یہ معلوم ہوا کہ روبوٹس کو ڈس انفیکٹینٹ اسپرے کرنے کے لیے پالتو جانوروں کو چہل قدمی کروانے کے لیے اور ریئل ایسٹیٹ ایجنٹس کو زمینیں دکھانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا

    تاہم ان روبوٹس سے سب سے زیادہ فائدہ طبی شعبے کو پہنچے گا جہاں انہیں اسپتالوں میں ڈس انفیکشن، مریضوں کی رجسٹریشن اور سازوسامان کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو عمل کرنا ہوگا۔ بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے گی، کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روزگار ملے گا، کرونا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے، ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار کاروبار کی اجازت کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے، صنعتکار و تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کو بند کر دیا جائے گا، روڈ سیکٹر اور بلڈنگ کے علاوہ دیگر انڈسٹری کھولنے کی اجازت دیں گے۔ سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائنسز انڈسٹری کھولنے کی تجویز دی، بازاروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

  • فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    فجیرہ: مشہور برانڈ کی جعلی اشیاء ضبط، دکان مالکان پر جرمانہ عائد

    ابو ظبی : اماراتی حکام نے ریاست فجیرہ میں صحت اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے مشہور برانڈز کی 158 جعلی اشیاء ضبط کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے 5 سپر مارکیٹس میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے نام پر فروخت کی جانے والی جعلی اشیاء ضبط کرکے سپرمارکیٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران نے جعلی اشیاء (بیگ، قیمتی گھڑیاں اور کپڑے) سمیت کئی ایشاء برآمد کرنے والے افراد پر بھی جرمانہ لگایا ہے۔

    اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کریک ڈاؤن میونسپلٹی کی جانب سے جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اشیاء کے خلاف جاری مہم کا حصّہ تھا۔

    فجیرہ حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو دھوکا اور فریب دینے والے تاجروں کے خلاف ٹریڈ مارک لاء اور پریوینشن لاء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونسپلٹی حکام جعلی اور صحت کے لیے خطرناک اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والی اشیاء کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

    کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی جعلی اشیاء کو تباہ کیا جائے گا اور جنرل پراسیکیوٹر کے ذریعے سپر مارکیٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دبئی: تین ماہ میں 1 کروڑ درہم مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط

    ابو ظہبی : ایک سال میں ایک ارب درہم کی مانع حمل ادویات ضبط

    مزید پڑھیں : دبئی: سیکیورٹی اداروں‌ کی کارروائی، 3کروڑ درہم سے زائد مالیت کی جعلی اشیاء برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گودام اور بنگلے پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کی جعلی اشیاء ضبط کرکے 5 ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ کا فیصلہ قبول نہیں، زبردستی کی تو کاروبار بند کردیں گے، سندھ تاجر اتحاد

    وزیر اعلیٰ کا فیصلہ قبول نہیں، زبردستی کی تو کاروبار بند کردیں گے، سندھ تاجر اتحاد

    کراچی: سندھ تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ اگر کاروباری اور تجارتی مراکز کو شام 7 بجے بند کرنے کے حوالے سے کوئی سازش کی گئی تو پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا اور تاحکم ثانی کاروبار بند کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ کی صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام کاروباری و تجارتی مراکز اور دکانیں معمول کے اوقات میں ہی کھولنے اور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں سندھ بھر کے کاروباری اور تجارتی مراکز کو شام 7.00 بجے بند کرنے کے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ سندھ حکومت یا وزیر اعلیٰ کے شاہی احکامات کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور  تمام کاروباری و تجارتی مراکز اور دکانیں اپنے مقررہ وقت پر ہی بند کیے جائیں گی۔

    تاجر برداری نے وزیر اعلیٰ کے فیصلے پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کوکوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تاجروں کی نمائندہ جماعت سندھ تاجر اتحاد کو مکمل اعتماد میں لینا چاہیے۔

    اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام کاروباری اور تجارتی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جائے اور اہلکاروں کو تاجروں کی مشاورت سے مارکیٹوں میں تعینات کیا جائے جبکہ محکمہ محنت کو فعال کیا جائے اور بازاروں میں بے جا ٹریفک ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

    پڑھیں:  سندھ حکومت کا شام 7 بجے شاپنگ سینٹرز بند کروانے کا فیصلہ

     تاجر اتحاد نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہ تو اور بازاروں کو 7 بجے ہی بند کرنے کی سازش کی گئی تو تاجر برادی کراچی سے کشمور تک بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور تمام مراکز کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کاروباری مراکز کو صبح جلدی کھولنے اور شام 7 بجے بند کرنے کے احکامات دیے تھے جن پر عملدرآمد یکم نومبر سے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے مراد علی شاہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سندھ حکومت نے بازار شام کو جلد بند کرنے کے حوالے سے اچھا فیصلہ کیا ہے دیگر صوبوں کو بھی اس سے سیکھنا چاہیے کیونکہ اس عمل سے لوڈشیڈنگ پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔