Tag: Marrakech

  • مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکش میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ

    مراکو : مراکش کی حکومت نے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی بھی زیر غورہے۔

    تفصیلات کے مطابق مراکشی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مسلم خواتین کے برقعہ پہننے پر ممانعت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر ملک بھر کے تمام برقعہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اپنا اسٹاک ختم کردیں۔

    اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے برقعہ کی فروخت اس کو بنانے اور درآمد پر بھی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مراکش کی حکومت برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے لگی ہے یا نہیں؟

    مراکش کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار نے مقامی نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے کئی بار برقعے پہن کر کارروائیاں کی ہیں، مراکش میں برقع اتنا عام نہیں ہے کیونکہ عورتیں حجاب کو ترجیح دیتی ہیں۔

    دوسری جانب شمالی مراکش نیشنل آبزرویٹری فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ خواتین کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔

  • مراکش: چودہواں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری

    مراکش: چودہواں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری

    مراکش: چودہواں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے

    مراکش فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئی ہوئی فلموں نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے، فیسٹیول میں عرب ، افریقہ ، فرانس اور برطانیہ سے بھی مشہور فنکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، فیسٹیول میں دنیائے عرب کے مشہور کامیڈین عیدل امام اور برطانوی اداکار جیرے می آئرن کو ان کی خدما ت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    فیسٹیول کے ڈائریکٹر برونو بارڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹول نہ صرف عرب اور افریقی فلم انڈسٹری کے لئے مفید ہے بلکہ اس سا ل سائیبریا اور کروشیا جیسے علاقوں سے بھی فلمیں اس فیسٹیول میں شریک ہو رہی ہیں ، فیسٹیول میں فرانس کی مشہور فنکارہ ازابیل ہیوپرٹ جیوری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔