Tag: Marriage Advice

  • ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

    ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

    پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی پہلی فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ بھی بتائی ہے۔

    ریحام خان اپنے بیانات اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری اہلیہ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے  فلم ’جانان‘ کو پروڈیوس کیا تھا اور اس فلم سے ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرایا، اب اداکارہ ہانیہ عامر انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔

    ریحام خان نے حال ہی میں ہانیہ عامر کو مشورہ دیا تھا، ریحام خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بھی بتادی۔

    رواں سال ریحام خان نے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کے بارے میں بات کی تھی جہاں وہ انکے مشہور ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ میں نبھائے گئے کردار شرجینا کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ہانیہ عامر فی الحال کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھیں اور شادی نہ کریں۔

    تاہم اب ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں ریحام خان نے بتایا کہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ آخر دیا کیوں تھا؟، انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد لوگوں نے مجھے کہا کہ خود تو شادیاں کرتی رہتی ہے اور ہانیہ کو شادی کرنے سے منع کر رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی تب کریں جب آپ کو لگے کہ آپکو زندگی میں اب ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ آج کل جیسے لڑکی 20 یا 30 کی عمر کو پہنچتی ہیں تو بائیولوجیکل کلاک ٹک ٹک کرنے لگتی ہے اور والدین کی طرف سے پریشر اور پابندیاں شروع ہوجاتی ہیں تو لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شوہر کے پاس جاؤنگی تو آزادی مل جائیگی جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی مشورہ میں اپنی بیٹیوں کو بھی دیتی ہوں کہ پہلے کیرئیر بناؤ خود کو مضبوط بناؤ اور پھر شادی کا سوچو شادی تب کرو جب ایسا لگے کہ ہاں سامنے والے شخص کے ساتھ آگے کی زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل

    حنا الطاف کی شادی سے متعلق مشورے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حنا الطاف نے کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، وہ ایک کامیاب میزبان بھی رہی ہیں اور وہ اپنی نوعمری سے ہی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، اداکارہ نے ساتھی اداکار آغا علی سے شادی کی تھی لیکن بات نہ بن سکی اور حال ہی میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

    آغا علی نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ حنا الطاف سے طلاق ہوچکی ہے لیکن ہم دونوں اب بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    حال ہی میں اداکارہ نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی اور کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔

    اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔

    حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ کا دل کہے کہ ہان بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دباؤ ڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظر انداز کریں، کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

  • جنید نیازی کا نوجوانوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

    جنید نیازی کا نوجوانوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے مرکزی کردار جنید جمشید نیازی کا کہنا ہے کہ میں نے بالکل صحیح وقت پر شادی کی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے تین مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔

    جن میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب اور جنید جمشید نیازی شامل تھے اس موقع پر ناظرین نے ٹیلی فون پر مہمانوں بہت سے سوالات کیے جس کے انہوں نے دلچسپ جوابات دیئے۔

    ایک کالر نے ڈرامے کے ہیرو اداکار جنید جمشید نیازی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن آپ نے شادی جلدی کیوں کی؟

    جس کے جواب میں جنید جمشید نیازی نے کہا کہ شادی اپنے وقت پر کر لینی چاہیے اس کیلئے 25 یا 26 سال مناسب عمر ہے، میں نے بھی ٹھیک وقت پر شادی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو بھی یہی کہوں گا کہ اس بارے میں زیادہ نہ سوچیں وقت پر شادی کرلیں کیونکہ آنے والی اپنا نصیب خود لے کر آتی ہے۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور شاندار ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ لے کر آرہا ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں جنید جمشید نیازی، ثانیہ شمشاد اور حماد شعیب اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ایڈیسن ادریس مسیح نے لکھی ہے۔

    ٹیزر کو یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور جنید جمشید نیازی کے ساتھ ثانیہ شمشاد کی جوڑی کو پسند بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید جمشید نیازی نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اداکاری  کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا تھا۔