Tag: marriage

  • کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    اداکارہ حرا خان سے شادی کرنے والے ماڈل ارسلان خان نے کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ شیئر کیا ہے۔

    ارسلان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی۔

    اس پوسٹ کے مطابق اپنے ہمسفر کا سب کے سامنے دفاع اور اصلاح اکیلے میں کرنی چاہیئے، یہ قانون ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں بندھے ہیں۔

    اداکارہ حرا خان اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو کچن میں کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حرا نے اس پر کیپشن تحریر کیا کہ وہ اپنی نئی زندگی تعمیر کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

  • بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی شادی کیوں ناکام ہوئی؟

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی شادی کیوں ناکام ہوئی؟

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ ان کی شادی اس لیے ناکام ہوئی کیونکہ وہ ناتجربہ کار تھے اور انہوں نے جلد بازی میں فیصلہ کیا تھا۔

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی شادی کی ناکامی کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی اور اس کی ناکامی کی وجہ بھی بتادی، شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان علیحدگی کو کچھ عرصہ ہوا ہے۔

    شیکھر نے اعتراف کیا کہ وہ شادی میں ناکام رہے لیکن وہ دوسروں پر انگلی نہیں اٹھانا چاہتے کیونکہ جو فیصلے انہوں نے کیے وہ ان کے اپنے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ناکام ہوا کیونکہ حتمی فیصلہ انسان کا اپنا ہوتا ہے، میں دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاتا۔ میں اس لیے ناکام ہوا کہ میں اس سے واقف نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آج میں کرکٹ کے بارے میں جو باتیں کرتا ہوں، میں اس سے 20 سال پہلے واقف نہیں تھا، یہ تجربے کے ساتھ آتا ہے۔

    اوپننگ بیٹر نے انکشاف کیا کہ ان کی طلاق کا معاملہ ابھی تک طے نہیں ہوا، انہوں نے دوبارہ شادی کے موضوع کو مسترد نہیں کیا لیکن وہ اس وقت اس چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

    شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ طلاق کا کیس ابھی چل رہا ہے، کل کو اگر میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں، تو میں اس معاملے میں زیادہ سمجھدار ہوں گا، مجھے معلوم ہوگا کہ مجھے کس قسم کی ساتھی کی ضرورت ہے، کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ میں اپنی زندگی گزار سکوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت میری عمر 26، 27 سال تھی اور میں مسلسل کھیل رہا تھا، میں کسی کے ساتھ رشتے میں منسلک نہیں تھا۔

    بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب مجھے محبت ہوئی تو میں خطرات کو نہیں دیکھ سکتا تھا، لیکن آج اگر مجھے محبت ہوگئی تو میں آنے والے خطرات کو دیکھ سکوں گا۔

    انہوں نے نوجوانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ تعلق کا تجربہ کریں اور سمجھیں کہ کیا وہ اپنے ساتھی کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس کے بعد ہی رشتے کو اگلے مرحلے پر لے جانے کا فیصلہ کیا جانا چاہیئے۔

  • شادی سے قبل طبی ٹیسٹ لازمی قرار

    شادی سے قبل طبی ٹیسٹ لازمی قرار

    قاہرہ: مصر میں شادی سے قبل طبی ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جارہا ہے تاکہ نئی نسل میں جینیاتی بیماریوں کی روک تھام کی جاسکے۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر کی وزارت صحت و آبادی نے شادی کے خواہش مند افراد کے لیے طبی معائنہ کروانے کے اقدام پر عمل کروانے کا آغاز کیا ہے تاکہ غیر صحت مند بچے پیدا ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

    وزارت کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے اور اس میں ذاتی ڈیٹا کا اندراج اور مفید مشورے بھی شامل ہیں۔

    طبی معائنے میں ایڈز، وائرس سی اور وائرس بی سمیت 10 ٹیسٹ شامل ہیں اور ان میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، خون میں ہیمو گلوبن کی سطح، خون کی قسم اور مطابقت کا تجزیہ جیسی غیر متعدی بیماریوں کے ٹیسٹ کے علاوہ خون کی کمی (تھیلیسیمیا) کا ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

    اس اقدام کے حوالے سے سوالات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر ایسے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تو شادی روک دی جائے گی۔

    مصر کی وزارت صحت کے ترجمان حسام عبد الغفار کا کہنا ہے کہ شادی کا معاہدہ مکمل کرنے سے پہلے ٹیسٹ ضروری ہوں گے اور اس کا مقصد جینیاتی بیماریوں والے بچوں کی پیدائش کی روک تھام ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسے ٹیسٹ شادی کے معاہدے کی تکمیل کو نہیں روکتے بلکہ ان کا مقصد شادی کرنے والے افراد کو ان کی صحت اور ان میں سے کسی بیماری سے کس حد تک متاثر ہے اس کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اگر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آتے ہیں یا کوئی وائرل انفیکشن ہے تو مریض کو کاؤنسلنگ کلینک میں بھیجا جائے گا جہاں بیماری اور علاج کے طریقوں اور نفسیاتی مدد کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد متاثرہ شخص کو ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی کلینک میں منتقل ہونا ہوگا جس کے بعد شادی کا خواہش مند جوڑا ٹیسٹوں کے نتائج پر کسی مجاز شخص کے سامنے دستخط کرے گا۔

    عبدالغفار نے بتایا کہ اس طرح کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے وزارت صحت کی جانب سے 303 مراکز متعین کیے گئے ہیں اور ابتدائی مرحلے میں صرف یہی مراکز مجاز ہیں۔

    مصری شہریوں کے لیے ایک ہیلتھ ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے اور اس طرح کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے ساتھ ساتھ یہ ریکارڈ کیو آر کوڈز کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب قاہرہ میں الازہر یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر احمد شعبان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ تولیدی اور متعدی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے مفید ہیں۔

  • ماہرین نے شادی کا انوکھا فائدہ ڈھونڈ لیا

    ماہرین نے شادی کا انوکھا فائدہ ڈھونڈ لیا

    طبی و سائنسی ماہرین نے شادی اور ساتھ رہنے کے کئی فوائد پر ریسرچ کی ہے اور اب حال ہی میں اس کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔

    حال ہی میں جرنل آف نیورولوجی نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری کے تحت کی گئی تحقیق میں کم از کم 15 مطالعات میں دنیا بھر سے 8 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ لوگوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بیوہ، طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ افراد کا موازنہ شادی شدہ افراد سے کیا۔

    تحقیق کے نتائج کے مطابق شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں، ساتھی سے علیحدہ ہوجانے والے افراد میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ کم از کم 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے، اور ایسے افراد جنہوں نے کبھی شادی نہیں کی ان میں جنس اور عمر سے متعلق خطرے کے عوامل کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد یہ خطرہ 42 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں سامنے آیا کہ شادی شدہ ہونے سے مختلف طریقوں سے ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    شادی شدہ افراد روزانہ کی بنیاد پر باہمی میل اور تعلق کی بنا پر مختلف سماجی مصروفیت میں وقت گزارتے ہیں جو کسی بھی شخص کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، ذہنی استعداد اور یاداشت کو بہتر بناسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ ماضی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شادی شدہ ہونے کے نتیجے میں بہتر فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے، جیسے کہ صحت مند کھانا اور ورزش میں اضافہ، کم سگریٹ نوشی، یہ سب ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    طلاق یافتہ افراد کے مقابلے میں علیحدہ ہوجانے والے افراد میں ڈیمنشیا کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے، اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سوگ ہو جو زیادہ تناؤ میں مبتلا رکھتا ہے۔

    یہ تناؤ ذہن کے اس حصے کو جہاں یادداشت کی تشکیل ہوتی ہے، نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

    تاہم، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیمنشیا کو روکنا اتنا آسان نہیں ہے، یہ مطالعہ ڈیمنشیا کے خطرے اور شادی کے درمیان تعلق کو ظاہر تو کرتا ہے۔ لیکن، یہ سمجھنا کہ ازدواجی حیثیت سے متعلق کچھ مخصوص عوامل ڈیمنشیا کے خطرے کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں، بڑی حد تک نامعلوم ہے۔

  • کترینہ اور وکی کوشل کی شادی : قدیم قلعہ میں پرتعیش تقریبات، ویڈیو دیکھیں

    کترینہ اور وکی کوشل کی شادی : قدیم قلعہ میں پرتعیش تقریبات، ویڈیو دیکھیں

    سوائی مادھوپور : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، شادی کی رسومات راجستھان کے 700 سال پرانے قلعہ میں ادا کی جائیں گی۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ بروز جمعرات ہونا قرار پائی ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے بہت سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور چیدہ چیدہ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مہمانوں کے راجھستان کے پر تعیش فورٹ پہنچنے پر اُن کے استقبال کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پرپہنچنے والے مہمانوں کا لائیو قوالی، آتش بازی اور رقص کے ساتھ شاہانہ انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات سات سے10 دستمبر تک ہوں گی اور اس میں 120 مہمان شرکت کریں گے۔ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ تمام مہمانوں کے لیے لازم  ہوگا کہ انھیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہوئی ہوں۔ ہوٹل کی انتظامیہ ہیلپ ڈیسک لگائے گی۔

    سات سو سال پرانہ قلعہ
    راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور سے18 کلومیٹر دور ایک پہاڑی چوٹی پر چوتھ کا برورا کے مقام پرایک 7سو سال پرانا قلعہ واقع ہے جسے اب ایک ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کا نام سکس سینسز فورٹ ہوٹل ہے۔

    ایک مقامی صحافی کے مطابق مہمانوں کے علاوہ ڈرائیورز اور سکیورٹی حکام سمیت دیگرعملے کے لیے قریبی ہوٹلوں میں بکنگ کروائی گئی ہے۔

    راجستھان میں اس سے پہلے بھی معروف شخصیات کی شادیاں ہوئی ہیں، کئی بڑی کاروباری شخصیات اور بالی ووڈ کے ستاروں نے جھیلوں کے شہر اودے پور میں شادی کی ہے مگر سوائی مادھوپور میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہوگی۔

    ایک مقامی صحافی نے ہوٹل کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شادی کی تقریبات سات دسمبر کو سنگیت سے شروع ہوں گی جبکہ شادی کی سب سے اہم تقریب نو دسمبر کو ہوگی, آٹھ دسمبر کو مہندی کی رسم نبھائی جائے گی جس کے لیے دنیا کی مشہور سوجات مہندی منگوائی گئی ہے۔

  • کترینہ کیف کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

    کترینہ کیف کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

    کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی نئی خبر سامنے آجاتی ہے۔ اگرچہ دونوں فلمی ستاروں نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن کترینہ کی جانب سے اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    اب غیرمصدقہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں فنکار اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر خفیہ رکھیں گے کہ اس (تقریب) میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا۔

    انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے انٹرٹینمنٹ کی خبروں سے متعلقہ ویب سائٹ بالی وڈ لائف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کترینہ اور وکی کوشال کی شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیاجائے گا جس سے انہیں وینیو میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔

    Katrina Kaif, Vicky Kaushal to get married in Udaipur: Report

    حتیٰ کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی اسی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے نو فون پالیسی لاگو ہوگی جو اب معروف شخصیات کی شادیوں میں ایک عام ایک رجحان بن چکا ہے، رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ شادی میں صرف منتخب کیے گئے مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں کی یہ فہرست اومیکرون وائرس کی وجہ سے مزید محدود ہوسکتی ہے۔

    Katrina Kaif and Vicky Kaushal's wedding venue revealed | Filmfare.com

    بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وکی اور کترینہ رواں سال نومبر یا دسمبرمیں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کو اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے کا کہا ہے۔

    اکتوبر کے آغاز میں وکی کوشال کی فلم "سرداراودھم” کی اسکریننگ کے موقع پر کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور اس دوران دونوں کی گلے ملتے ہوئےویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا وژن ہے، ایک خوب صورت فلم، وکی کوشال ایک خالص ٹیلنٹ ہیں۔

  • غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پہلی بیوی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جہاں ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

    غنا علی نے رواں برس مئی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کے فوراً بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

    تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

    سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے؟

    مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

    اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟ مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

    غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔

  • ٹام کروز سے شادی کیریئر کو متاثر کرنے کی وجہ بنی: نکول کڈمین

    ٹام کروز سے شادی کیریئر کو متاثر کرنے کی وجہ بنی: نکول کڈمین

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے کیریئر کے متاثر ہونے کا ذمہ دار سابق شوہر ٹام کروز سے شادی کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ان کے تعلقات میں کچھ زیادہ ہی دخل اندازی کر رہا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے سابق شوہر ٹام کروز سے اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں کے درمیان طلاق اس وقت ہوئی جب ٹام کروز نے ایک مذہبی فرقے سائنٹولوجی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اپنے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نکول کڈمین نے کہا کہ ان کے اور ٹام کروز کے تعلقات پر میڈیا نے 1990 کے عشرے میں کچھ زیادہ ہی جانچ کی تھی۔

    دونوں نے اسی سال شادی کی تھی جو 10 سال قائم رہی تاہم 2001 میں ان میں عیلحدگی ہوگئی تھی۔ نکول کا کہنا تھا کہ ان کا ایکٹنگ کیریئر، ان کی شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے متاثر ہوا، اور وہ اس کا ذمہ دار میڈیا کو سمجھتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نوجوان تھیں اور ہر ممکن کوشش کرتی تھیں کہ سب سے کھل کر بات کریں اور یہی چیز ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔

  • سڑک کیوں نہیں بنی؟ لڑکی نے شادی سے انکار کردیا ‏

    سڑک کیوں نہیں بنی؟ لڑکی نے شادی سے انکار کردیا ‏

    بھارت میں آئے روز شادی سے متعلق واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت ریاست کرناٹک میں پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے گوروا ضلع کی ایک لڑکی نے گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی کے باعث شادی سے انکار کردیا ہے، لڑکی نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلی کو خط لکھا ہے کہ ”میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک یہاں کی سڑک ٹھیک نہیں کردی جاتی۔”

    رامپورہ گاؤں جو داونگیرے چتردرگہ سرحد پر مایا کونڈہ ہوبلی سے ملتا ہے، اس گاؤں میں چالیس گھر ہیں، یہاں کے لوگوں کو بہتر سڑک اب تک نہیں نصیب ہو سکی ہے۔

    ہر سال بارش ہوتی ہیں تو لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑک کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے زیادہ تر طلبا نے اپنی پڑھائی ترک کردی ہے، لیکن کچھ بچے سات کلومیٹر کی مسافت طے کر کے اسکول جاتے ہیں۔

    دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ سڑک خستہ حال ہونے سے باعث لوگ اپنے بچوں کی شادی اس گاؤں میں کرنے سے کتراتے ہیں اور نہ ہی یہاں کی لڑکیوں سے کوئی جلدی شادی کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ گاؤں کی بندو نامی لڑکی نے مودی سرکار اور وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

  • اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد اور علیشہ پاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد اور علیشہ پاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے علیشہ پاشا کو اپنی شریک حیات بنالیا۔

    کئی ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نبیل کا نکاح ‘علیشہ پاشا’ سے ہوا ہے جو خود ایک ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

    دولہا نبیل اور دلہن علیشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نئی تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

    نبیل بن شاہد نے اپنی شادی کے دن کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔ اُنہوں نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت تو آپ پہلے سے ہیں اور اب اُس میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔

    علیشا پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کیا اور کہا کہ میرا گھر، اُنہوں نے مداحوں سے کہا کہ ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

    خیال رہے کہ نبیل بن شاہد نے 2015 میں ایک نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے "علی کی امی” سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے” خدا اور محبت” کے دوسرے سیزن میں بھی اہم کردار ادا کیا۔