Tag: married

  • نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

    نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

    ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے چوتھی شادی کے لیے ایک انوکھی شرط رکھ دی ہے۔

    نشو بیگم ایک تجربہ کار فلم اسٹار اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی خبروں میں رہی ہیں کیونکہ صاحبہ کے اپنے والد سے ملنے کے بعد وہ اپنی بیٹی سے دور رہتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں جبکہ پوڈکاسٹ اور انٹرویوز پر زیادہ نظر آتی ہیں۔

    نشو بیگم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں چوتھی شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی اور قسم کھا کر واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی خبر افواہیں ہیں۔

    نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ میرے بچوں کو میری شادی سے کوئی اعتراض نہیں ہے وہ میری چوتھی شادی پر خوش ہوں گے، مجھے اب بھی درجنوں افراد کی جانب سے شادی کی پیشکش ہے لیکن میں اُن پیشکش کو ٹھکرانے کے مزے کو انجوائے کر رہی ہوں اور تاہم میرا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

    نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر میرے نصیب میں چوتھی شادی ہوئی تو میں کسی وقت بھی شادی کر لوں گی اور اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کرلی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔

  • پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار

    لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔


    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا


    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں بکرے کی فروخت کی رقم نہ دینے پر بیوی نے بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول پاکپتن میں اقبال نامی شہری نے بکرا فروخت کر کے پیسے اپنی بیوی اور بیٹی کو نہ دیے، جس پر گھر میں جھگڑا ہو گیا۔

    مقتول کی بیوی آمنہ نے اپنی بیٹی گلشن کے ساتھ مل کر سر پر ڈنڈے کے وار سے شوہر اقبال کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے والد نور محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • شادی کا وقت آچکا ہے: یشمیٰ گل

    شادی کا وقت آچکا ہے: یشمیٰ گل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل نے انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔

    شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ یشمیٰ گل کا حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں شادی کی خواہش کے اظہار کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    یشمیٰ گل نے سوشل میڈیا کی پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے مکہ شریف اور مدینہ منور میں نکاح پڑھانے کی اجازت دے دی۔

    اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اب شادی کا وقت آچکا‘‘۔

    اداکارہ کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کی اجازت دیے جانے کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے شادی کا وقت آنے کی بات لکھنے کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

    اسکرین شوٹ وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز نے اداکارہ کی جانب سے جلد شادی کرنے کے عندیے کی خبر شائع کی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے جنوری 2024 میں پہلی بار مدینہ منورہ اور مکہ شریف کے مقدس مقامات پر نہ صرف نکاح کی اجازت دی تھی بلکہ اس ضمن میں حکومتی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سروسز شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

    اگرچہ ماضی میں بھی دنیا بھر کے مسلمان کعبت اللہ اور مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مقدس مقامات پر جاکر نکاح کی سنت ادا کرتے تھے، تاہم رواں برس سعودی عرب کی حکومت نے نکاح کے لیے حکومتی سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • انوراگ کشیپ کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    انوراگ کشیپ کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    بھارتی فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی، عالیہ کشیپ اور شین گریگور کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔

    جوڑے نے بدھ 11 دسمبر کو اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی، حال ہی میں جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by aaliyah (@aaliyahkashyap)

     عالیہ کشیپ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں عالیہ اور شین کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دوسری تصویر میں عالیہ کو اپنی برائیڈ میڈ بشمول اداکار خوشی کپور کے ساتھ انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     آخری تصویر میں جوڑے کو تقریب کے دوران ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، عالیہ کشیپ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اور ہمیشہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shane Gregoire (@shanegregoire)

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ سوشل میڈیا کی متاثر کُن شخصیت ہیں جو مختلف برانڈز کو پروموٹ کرتی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کشیپ کی شین سے ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی تھی۔

  • اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبر شوبز صحافی و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان الحق نے اپنے عرفانستان نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔

    عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے اور کس تاریخ کو ہونے جارہی ہے۔

    عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی، دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے منگنی نہیں کی اور نہ ہی شادی کر رہی ہوں، سوشل میڈیا پر تمام افواہیں 100 فیصد غلط ہیں۔”

    اس سے قبل 2022 میں اداکارہ نے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’قدوسی صاحب کی بیوہ۔‘ ’تیرا وعدہ۔‘ اور ’حبس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد خان گزشتہ روز شادی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani stars (@pakistanis_stars)

    41 سالہ حنا رضوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر گولڈن رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے دولہا نے سفید کُرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

    اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سینیئر اداکارہ سنگیتا، اُن کے اہلخانہ، چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    اس کے علاوہ حنا رضوی کی شادی کے جوڑے میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے شوہر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Rizvi (@hina_rizvi_official)

    چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، اُن کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hina Rizvi (@hina_rizvi_official)

    واضح رہے کہ حنا رضوی نے اپنی بڑی بہن سنگیتا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ‘فیری ٹیل’، ‘بشر مومن’، ‘اُمید’، ‘کالج گیٹ’، ‘بندش’ اور ‘تقدیر’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

  • عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عریشہ رضی عبداللہ کے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شیندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں کئی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جبکہ اداکارہ کی ڈانس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lollywoodlooks (@lollywoodlooks)

    اداکارہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدللہ فاروقی نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کے بعد اس سال کراچی میں ان کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha says (@ayesha__says)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیو میں اداکارہ عریشہ رضی کو گہرے لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

    اس سے قبل اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ عریشہ رضی کا ہاتھ تھامے ہوئے انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد جوڑے کی جانب سے مختلف ڈانس اسٹیپس کئے گئے۔

  • ڈھائی فٹ کے بھارتی شہری کو دلہن مل گئی

    ڈھائی فٹ کے بھارتی شہری کو دلہن مل گئی

    نئی دہلی: بھارت میں ڈھائی فٹ قد کے حامل شخص کو بالآخر اپنے ہی قد جتنی لڑکی مل گئی جس کے بعد انہوں نے دھوم دھام سے شادی رچا لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی کا رہائشی عظیم منصوری شادی کے بندھن میں بندھ گیا، عظیم کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے جبکہ اس کی دلہن کا قد بھی 2 فٹ ہے۔

    32 سالہ عظیم کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اپنے لیے دلہن کی تلاش میں تھے کیونکہ ان کے قد کی وجہ سے ان کی شادی مشکل ہوگئی تھی۔

    وہ اپنی شادی کے لیے کئی بار سیاست دانوں اور سرکاری افسران سے بھی رابطہ کر چکے تھے، سنہ 2019 میں انہوں نے اتر پردیش کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے بھی رابطہ کیا تھا، تاکہ دلہن کی تلاش میں وہ ان کی مدد کریں۔

    عظیم ایک کاسمیٹک اسٹور کے مالک ہیں اور 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

  • معروف ماڈل رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف ماڈل رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    پاکستانی سپر ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    مشک کلیم نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کا نکاح 15 دسمبر کو ہوگا جبکہ ان کی رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Style Forward (@thestyleforward)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @mushkkaleem.x

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Daniya blogs (@daniyablogs8)

    ان کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ماڈل کو اپنے جیون ساتھی نادر ضیا کے ہمراہ متعدد پاکستانی و بھارتی گانوں سمیت انگریزی گانوں پر بھی رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Grazia Pakistan (@graziapak)

    ویڈیوز میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر فیشن و شوبز شخصیات بھی تقریبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مشک کلیم نے سنہ 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

  • بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مسلمان لڑکے سے شادی کرلی

    بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مسلمان لڑکے سے شادی کرلی

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مسلمان مصری منگیتر سے شادی کرلی، پہلے خفیہ مسلم تقریب اور بعد ازاں نیویارک کی تقریب میں شادی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

    عر ب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سڑکوں کو بند کردیا گیاجبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد کا خرچہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jennifer Katharine (@jenniferkgates)

    بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مسلمان مصری شوہر نائل نصر کے معاشقے کی رپورٹس2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

    نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا اور دونوں کو گھڑ سواری کا شوق ہے۔

    واضح رہے کہ نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔

    نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔

    تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔