Tag: married

  • امریکا: پریمی جوڑے کی باتھ روم میں شادی

    امریکا: پریمی جوڑے کی باتھ روم میں شادی

    نیوجرسی: امریکی ریاست کے علاقے فری ہولڈ میں محبت کرنے والے جوڑے نے جج کے باتھ روم میں شادی کر کے اپنے رشتے داروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق برین اور ماریہ سولز ایک دوسرے سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں اور دونوں کی خواہش تھی کہ اہل خانہ کی رضا مندی کے بعد وہ لوگ ازدواجی بندھن میں بند جائیں۔

    پریمی جوڑے نے اپنے اپنے گھر والوں کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر دونوں کو ناکامی کا سامنا ہی رہا جس کے بعد انہوں نے کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا۔

    برین نے جج کو اپنے تمام تر حالات بتاتے ہوئے جلد شادی کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اُسے وکیل نے 2 جنوری کو لڑکی اور گواہان کے ہمراہ عدالت میں بلا لیا۔

    سارے معاملات اچھے طریقے سے جاری تھے کہ دونوں کے اہل خانہ کو خفیہ طریقے سے شادی کرنے کی خبر مل گئی جس کے بعد وہ عین کورٹ میرج کے وقت کمرہ عدالت میں پہنچ گئے اور شدید ہنگامہ کھڑا کردیا۔

    مار پٹائی شروع ہونے کے بعد جج کے دفتر میں موجود عملے نے لڑکی اور لڑکے کو مشورہ دیا کہ وہ باتھ روم میں شادی کرلیں تاکہ انہیں قانونی طور پر کوئی کچھ نہ کہہ سکے۔

    ماریہ سولز کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کی وجہ سے اپنی شادی 2 جنوری کو کرنا چاہتی تھی اگر ہماری کورٹ میرج کی تاریخ منسوخ ہوتی تو پھر 45 روز تک انتظار کرنا پڑتا مگر اس میں ہمارے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوجاتے‘۔

    جج کے باتھ روم میں ہونے والی شادی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ لڑکی اور لڑکا باتھ روم میں موجود ہیں اور وہاں موجود خاتون وکیل قانونی کارروائی کررہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دلہا کے اغوا کا ڈراپ سین، لڑکی نے محبوب سے شادی رچالی

    دلہا کے اغوا کا ڈراپ سین، لڑکی نے محبوب سے شادی رچالی

    ہماچل پردیش: دلہا کو منڈپ سے اغوا کرنے والی لڑکی نے اپنے مغوی دوست سے شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ قبل ریوالور رانی نے کانپور میں 15 مئی کو اپنے محبوب کی شادی کے عین وقت انٹری دی اور اُسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئی تھی تاہم دو ماہ تک لاپتا رہنے والا جوڑا اب منظر عام پر آگیا ہے۔

    ریوالور رانی کا اصل نام ورشا ہے جبکہ اُس کے دوست کا نام اشوک ہے، گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی اور لڑکے نے شادی کے بندھن میں بن جانے کا اعلان کردیا۔

    ورشا نے کہا کہ یہ دن دیکھنے کےلیے ہمیں بہت پاپڑ بیلنے پڑے تاہم اپنے ہمت اور حوصلے سے آج ہم ازواجی بندھن میں بندھ گئے ہیں، اشوک کے گھر والے اُس کی زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے اُس نے مجبوری میں گھر والوں کی مرضی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

    پڑھیں: پیار ہم سے شادی کسی اور سے، محبوبہ عاشق کو اغوا کر کے لےگئی

    ریوالور رانی نے کہا کہ اشوک گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے پر راضی نہیں تھا اور ہم ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، اس لیے عین شادی کے روز تقریب میں پہنچ کر اغوا کیا۔

    لڑکے کے اغوا کے بعد اہل خانہ نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا، ضمانت ملنے پر ریوالور رانی کو رہا کردیا گیا تھا جبکہ اشوک کے اہل خانہ نے بیٹے کو ضمانت پر رہا کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    لڑکے کی رہائی کا بیڑہ ورشا نے خود اٹھایا اور عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جس کے بعد اُسے 7 جولائی کو جیل سے رہا کردیا، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکے نے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تقریب کا مکمل خرچہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • ایف بی آئی دو شیزہ،داعش جنگجو کی محبت میں گرفتار

    ایف بی آئی دو شیزہ،داعش جنگجو کی محبت میں گرفتار

    واشنگٹن : خوبرو امریکی ایف بی آئی ایجنٹ داعش رہنما کے عشق میں شام جا پہنچی اور شادی کرلی۔

    امریکی میڈیامیں انکشاف ہوا کہ ایف بی آئی میں کام کرنے والی 38 سالہ مترجم ڈینیالاگرینے داعش کے کارکن کی جاسوسی کرتے کرتے اسکی محبت میں گرفتار ہوگئیں، ڈینیالا کو جرمن نژاد دہشت گرد ڈینس مامادو کسپرٹ عرف ابوطلحہ جرمن پر نظر رکھنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    ڈینیالا کا کام ایف بی آئی تفتیش کاروں کے ساتھ مل کر اس دہشت گرد کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر جرمن زبان کا انگریزی میں ترجمہ کرکے امریکی حکام کے علم میں لاسکے۔

    اس دوران ڈینیالا، ابوطلحہ سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ اسے دل دے بیٹھیں اور والدین سے جھوٹ بول کر شام میں ابوطلحہ سے شادی کرلی لیکن جلد ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ شام سے فرار ہو کر امریکا واپس آگئی۔

    خوبرو امریکی ایف بی آئی ایجنٹ گرفتار

    ایف بی آئی نے ریاست سے غداری اور ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سے تعلق رکھنے کے جرم میں ڈینیالا گرفتار کرلیا۔

    البتہ اپنی حراست کے دوران ڈینیالا نے امریکی حکام سے بھرپور تعاون کیا، جس پر اسے دو سال بعدرہا کر دیا گیا۔

    شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت سے قبل کسپرٹ ماضی میں جرمنی کا ایک لادین ریپر ہوا کرتا تھا،  جو 2006 میں ایک حادثے کے بعد مذہب کی طرف مائل ہوگیا اور داعش میں شمولیت کے بعد اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے سابق امریکی صدر براک اوباما کو دھمکیاں دی تھیں، اس کے بعد  وہ شام چلا گیا تھا اور اس نے اپنا نام ابو طلحہ ال المانی رکھ لیا تھا۔

    ڈینس مامادو کسپرٹ اپنے ’’منفرد جہادی ترانوں‘‘ کی بدولت وہ داعش کے حلقوں میں تیزی سے مقبول ہوتا چلا گیا۔

  • اٹلی:ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک

    اٹلی:ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک

    اٹلی میں ہالی وڈکےمشہوراداکارجارج کلونی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    اٹلی کے شہر وینس میں مشہور امریکی فلم ساز اور ہدایت کارجارج کلونی برطانوی ماہر قانون اَمل عالم الدین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،وینس گرینڈ کنال کے سیون سٹار ہوٹل میں ہالی وڈ کےستاروں مشہور اور اہم شخصیات سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شادی کی تقریب کو پرکشش بنانےکیلئےمہمانوں کو کشتیوں کے ذریعے امن کینال ریزورٹ تک لایا گیا۔