Tag: marries

  • مصری نوجوان نے ایک ساتھ 3 لڑکیوں سے شادی کرلی

    مصری نوجوان نے ایک ساتھ 3 لڑکیوں سے شادی کرلی

    مصری نوجوان نے ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں 3 لڑکیوں سے شادی کرکے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس شادی کو مثالی قرار دیا جارہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی کمشنری الفیوم میں رہنے والے دولہا نے بتایا کہ تینوں بیویاں میری محبت ہیں جبکہ تینوں مجھے بے حد پسند کرتی ہیں۔

    مصری نوجوان (دولہا) نے بتایا کہ تینوں بیویاں اس بات پر راضی تھیں کہ ایک ہی دن عروسی جوڑا پہنا جائے تاکہ یہ شادی منفرد ہوجائے، اس کوشش میں مجھے کوئی خاص مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تینوں نے میری بات مان لی اور یہ شادی مثالی بن گئی۔

    اپنی بیویوں کا تعارف کراتے ہوئے دولہا نے بتایا کہ میری پہلی چاہت امیرہ تھی جو ہماری پڑوسی بھی تھی، دوسری بوسی ہے جس سے کچھ عرصہ بعد تعارف ہوا اور اس سے محبت ہوگئی، تیسری بیوی کا نام اسما ہے میں اس کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    دلہنوں کو تیار کرنے والی بیوٹی پارلر کی مالکہ نے جب دلہنوں سے ان کے اکلوتے شوہر کے بارے میں سوال کیا تو تینوں نے بتایا کہ ’وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی ہیں اور اس طرح شادی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، شوہر کی خوشی میں ہماری خوشی ہے، بس اسے خوش دیکھنا ہمارا مقصد ہے اسی سوچ کے تحت ہم نے ایک ہی دن شادی منعقد کرنے کا اہتمام کیا۔

    دولہا کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں ہنسی خوشی اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزاروں اور ہمارے درمیان یہ محبتوں کا رشتہ ہمیشہ قائم ہے۔

    خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا، ویڈیو وائرل

    بیوٹی پارلر کی مالکہ نے جب اس منفرد شادی کے حوالے سے تینوں دلہنوں اور دولہا کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے انتہائی حیرت اور غیریقینی کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا ’کیا یہ سچ ہے یا محض پبلسٹی ہے؟

  • برطانوی وزیراعظم نے خاموشی سے شادی کرلی

    برطانوی وزیراعظم نے خاموشی سے شادی کرلی

    لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ سے تیسری شادی کرلی ہے۔

    برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے پلان سے پہلے مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے، اس سے قبل جوڑے نے تیس جولائی کو شادی کرنے کا پلان بنایا تھا۔

    بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی، تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، تقریب میں صرف تیس افراد نے شرکت کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سو ننانوے سال میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔

    مہمانوں کو تقریب میں آخری وقت پر مدعو کیا گیا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے دفتر کے سینئر ممبران بھی شادی سے لاعلم تھے۔

  • ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین عام شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین عام شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    لندن : ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین اپنے دوست اور عام شہری جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی تقریب ونڈسر پیلس میں منعقد ہوئی جس میں شاہی خاندان سمیت 850 افراد شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیرے اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے 5 ماہ بعد ملکہ برطانیہ کی پوتی اور شہزادہ اینڈریو کی چھوٹی بیٹی شہزادی یوجین آج اپنے قریبی دوست اور عام شہری کی دلہن بن گئیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پرنسس آف یارک کہلائی جانے والی 28 سالہ شہزادی یوجین کی دوست جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں جو ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں منعقد ہوئی تھی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی پوتی اور جیک بروکس بینک کی شادی کی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد سمیت 850 افراد مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ برطانوی نشریاتی اداروں نے پرنسس آف یارک کی عروسی کی تقریب برائے راست نشر کی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ونڈسر محل وہی جگہ ہے جہاں 5 ماہ قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

     

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ جوڑے کی پہلے سنہ 2010 میں سویٹذرلینڈ میں ملاقات ہوئی تھی۔

     

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرنسس آف یارک کی شادی کی تقریب دن 11 بجے شاہی خاندان کے افراد کے آنے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ بھی بچوں ہمراہ شریک ہوئیں تھی جبکہ ملک کی مشہور و معروف شخصیات و فنکاروں نے بھی شاہی شادی میں شرکت کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی عزیز شہزادی الیگزنڈرا ہاتھ کی سرجری ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکیں۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ شہزادی یوجین کی شادی پر لاکھوں پاؤنڈ جبکہ سیکیورٹی پر 20 لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات آئے جس کے باعث برطانوی شہریوں نے پرنسس آف یارک کے والد شہزادہ اینڈریو سے رقم وصول کرنے کے لیے آن لائن درخواست دائر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہریوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرنسس آف یارک کی شادی کے اخراجات ٹیکس کی رقوم سے ادا کرنے کے بجائے شہزادہ اینڈریو سے وصول کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شہزادی یوجین اور جیک بروکس بینک کی منگنی رواں برس کے آغاز پر ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بعد سادگی کے کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک تھے۔

  • بھارت: 6 سالہ بچی کی ادھیڑ عمر شخص سے زبردستی شادی

    بھارت: 6 سالہ بچی کی ادھیڑ عمر شخص سے زبردستی شادی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں پنچائیت کے فیصلے پر 6 سالہ معصوم بچی کی 35 سالہ ادھیڑ عمر شخص کے ساتھ زبردستی شادی کرادی گئی۔

    بھارت میں کروڑوں کی آبادی ہونے کے باعث کئی علاقوں میں سرکاری مشینری کام نہیں کرتی جس کے باعث عوام کو کئی پچیدہ مسائل جیسے ناخواندگی اور غربت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بالخصوص ان وجوہات کے باعث کم عمری میں شادیاں کروانے کا رواج آج بھی جاری و ساری ہے۔

    بھارت میں ناخواندگی کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہورہا تھا جس کے بعد ایوان میں باقاعدہ قانون سازی کی گئی اور کم عمری میں لڑکے یا لڑکی کی زبردستی شادی کو سنگین جرم قرار دیا گیا۔

    مگر راجھستان کے علاقے چتور گڑھ میں پانچ روز قبل دلخراش واقعہ پیش آیا کہ جب 35 سالہ ادھیڑ عمر شخص کی شادی 6 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: اٹھارہ سال سے کم عمرلڑکی سے شادی زنا تصور ہوگی، انڈین کورٹ

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجائیت کے سربراہ رتن جت نے فیصلہ سنایا جس کے بعد دونوں خاندان اس پر عمل درآمد کے لیے راضی ہوئے، پولیس مذکورہ شخص کو تلاش کررہی ہے۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروا کے اُسے بچوں کے حفاظتی مرکز میں جمع کرا دیا جبکہ پنجائیت اور دونوں خاندانوں کے سربراہان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    چتور گڑھ کے حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ گنرار پنچائیت کے فیصلے پر معصوم بچی کو شادی کی بھینٹ چڑھایا گیا، تقریب میں شریک کچھ لوگوں نے اس واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہاں کی پولیس حرکت میں آئی۔

    ضلعی عہدیدار اور ایس پی چتور گڑھ کمار خمیسرا کا کہنا تھا کہ ’شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ہمیں موصول ہوئیں جس میں نظر آنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر کے تحقیق کی جائے گی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اڑسٹھ سالہ سعودی شہزادے نے 25 سالہ لڑکی کو اپنی دلہن بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر ڈالے

    اڑسٹھ سالہ سعودی شہزادے نے 25 سالہ لڑکی کو اپنی دلہن بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر ڈالے

    ریاض : 68 سالہ سعودی شہزادے نے 25 سالہ لڑکی کو اپنی دلہن بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر ڈالے اور حق مہر 5 ارب 90 کروڑ روپے رکھ دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اڑسٹھ سالہ سعودی شہزادے سلطان بن سلیمان نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون سے شادی کرڈالی ۔

    کویت کے شہر برج الشایا میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی ، جہاں پچاس رولز رائیس کاروں پر مشتمل بارات کے ساتھ ڈھیروں گاڑیوں میں دلہن کے لئے سامان میں آیا جبکہ شادی کے لئے دلہن کے سونے اور ہیروں بھرے جوڑے کی چمک دمک سے آنکھیں چندھیا گئیں۔

    عمررسیدہ شہزادے نے اپنی دلہن کو ہیرے کے جواہرات کے کئے سیٹ تحفے میں دیئے جبکہ حق مہر 50 ملین ڈالر تقریباََ 5 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے مقرر کیا۔

    سعودی شہزادے کی جانب سے دلہن کے خاندان والوں کو بھی ہیروں سے بنی جیولری، پرفیوم اور دیگر قیمتی اشیاء بھی بطور تحائف پیش کی گئے۔

    سلطان بن سلمان کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

    https://youtu.be/S5CrA8zt9ug

    خیال رہے کہ سلطان بن سلمان سعودی رائل ایئرفورس کے پائلٹ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    ممبئی: بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ملند سوہن ازدواجی بندھن میں بند گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ بالی ووڈ اداکار ملند سومن کی اپنے آدھی عمر کی نوجوان لڑکی انکیتا سے دوستی کافی پرانی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب اداکار نے ان  سے شادی کرلی۔

    اداکار کی دوست کے اہل خانہ کو عمر پر اعتراض تھا جس کے بعد انکیتا نے اپنے اہل خانہ سے نجی تقریب میں ملند کی ملاقات کروائی اور پھر وہ شادی کے لیے راضی ہوگئے۔

    فلم اسٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ انکیتا کے اہل خانہ کو ملند کی عمر پر اعتراض تھا کیونکہ لڑکی کی عمر ابھی 26 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ میرا دوست 52 برس کا ہوچکا، جب اُن کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے سومن سے ملاقات کی تو شادی کے لیے رضامندی ظاہرکردی۔

    باجی راؤ مستانی کے اداکار نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اُن کے اس اقدام کو سراہا جب کہ کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    واضح رہے کہ ملند سوہن کے اہل خانہ اسکاٹ لینڈ میں مقیم تھے کہ اُن کی وہی پیدائش ہوئی بعد ازاں 7 برس کی عمر میں اُن کی فیملی انگلینڈ منتقل ہوئی اور پھر 1973 میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس بھارت آگئے۔

    قبل ازیں ملند نے سن 2006 میں فرانسیسی اداکارہ مائی لین جمپانوئی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد اُن کی 2009 میں علیحدگی ہوگئی تھی اُس کے بعد اُن کی انکیتا کے ساتھ معاشقانے کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    انڈونیشیا میں 16سالہ لڑکے کی دادی کی عمر کی خاتون سے انوکھی شادی

    جکارتہ : انڈونیشیا میں سولہ سالہ لڑکے نے دادی کی عمر کی خاتون سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا، اجازت نہ ملنے پر دونوں نے خودکشی کی دھمکی بھی دی تھی۔

    انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں انوکھی شادی ہوئی ، جہاں دلہا کی عمر صرف سولہ سال جبکہ دلہن کی عمر ستر سال سے بھی زیادہ تھی۔

    نوجوان دولہے کی عمر 16 سال ہے اور قانونی طور پر اسے شادی کرنے کا حق نہیں ہے، جب گاؤں کے لوگوں اور حکام کی جانب سے مقامی قوانین اور روایات کے برعکس ہونے والی شادی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دولہا اور دلہن نے خودکشی کی دھمکی دھمکی دیدی۔

    حکام نےشادی کی اجازت تو دے دی لیکن اس شادی کو رجسٹر نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سترسال کی خاتون سولہ سال کے لڑکے کی بیماری میں دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی تھیں ، لڑکے کو خاتون کی تیمارداری نے ایسا متاثرکیا کہ شادی ہی کر بیٹھا۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا قانون کے مطابق شادی کے لیے خواتین کی عمر 16 سال اور مردوں کی عمر 19 سال ہونی چاہیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔