Tag: marriyum-aurangzeb

  • مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: مریم اورنگزیب

    مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب  مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے، ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے، پنجاب میں موسمیاتی تغیر کے مسائل سے نمٹنےکیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں بنانا ضروری ہے، پنجاب میں صنعتوں کی میپنگ کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کی کوڈنگ کی، ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے۔

  • وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ دو ٹوک اور بار بار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔

  • کرکٹ پر کوئی سیاست نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب

    کرکٹ پر کوئی سیاست نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کرکٹ کی روح ہے، کرکٹ پر سیاست نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2005کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی انگلش ٹیم کے دورے کے لیے کردار ادا کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ  کیلئے ضروری ہے انٹر نیشنل کرکٹ ٹیمیں یہاں آتی رہیں، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورے سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ بھی ہو رہے ہیں، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں، کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بہترین ہیں، جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، یہی جذبہ ہونا چاہیے۔

  • ‘8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے’

    ‘8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کرعمران خان حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات کے تنائج کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں؟ عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8میں سے2مزیدسیٹیں ہارکرعمران خان حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتے، سڑکوں پر یلغار اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی ، حکومت بدلنے کے لئے 172ارکان کی اکثریت ثابت کرناہوگی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا، عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8سیٹیں کم کر دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے سوالات کئے کہ کیا آج بھی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگیں گے ؟ کیا یہ آج بھی چیف الیکشن کمشنر کو گالی، دھمکی اور الزامات کا نشانہ بنائے گا؟ پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن چکی ہے، جس کے پاس کوئی امیدوارنہیں۔

  • مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوسیلاب میں ڈوبا ملک اورلوگ نظرنہیں آ رہے ، ان کاحقیقی مسئلہ ذاتی انّا،تکبر، اقتدارکی ہوس ،کرپشن ہے۔

    مریم اورنگزیب نے سوال کیا عمران صاحب پہلے فیصلہ کریں آپ کا مسئلہ ہے کیا؟ یہ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ اپنی فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں، عمران خان کا مقصد کوئی الیکشن نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانا ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دھونس دھمکی گالی سےاین آر او مانگ رہے ہیں ، وہ فارن فنڈنگ میں این آر او مانگ رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ؟ 8 سال سے زیر التوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سنایا ہے۔

  • ‘عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟’

    ‘عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟’

    اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان اورچوہدری شجاعت کےایک ہی خط پرالگ الگ تشریح کیوں؟

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سوال یہ ہے فل کورٹ کیوں نہیں؟ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟

    مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان اورچوہدری شجاعت کےایک ہی خط پرالگ الگ تشریح کیوں؟

    وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے خط پر25منحرف ارکان کوووٹ ڈالنےکی اجازت نہیں، چوہدری شجاعت کےخط پرووٹ کیوں دینے کی اجازت اورکیوں ووٹ شمار ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ آئین اورانصاف کا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ وکلا نے فل کورٹ بنانے اور میرٹ پر دلائل دیئے، ڈپٹی اسپیکر نے 22 جولائی کو رولنگ میں پارٹی سربراہ کے حق میں فیصلہ دیا، قانونی سوال ہے کہ ارکان کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں۔

  • عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا، مریم اورنگزیب

    عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سے آئین اورقانون نہیں بدلا جاسکتا، 10 ووٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسترد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فوادچوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنے ارکان کو وہی ہدایات جاری کیں جوعمران خان نے دیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سےآئین اورقانون نہیں بدلاجاسکتا، رولنگ ان کےحق میں ہوتوآئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو تو غیرآئینی؟

    وزیر اطلاعات نے عمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کا جھوٹ فساد ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک چارسال ترقی نہیں کر رہا تھا،دیوالیہ ہو رہا تھا، ملک چار سال لوٹا جا رہا تھا،روزگار پر 4 سال ڈاکہ ڈالا جا رہا تھا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے، سپریم کورٹ نے فیصلےمیں ووٹ دینے کا اختیار پارٹی سربراہ کودیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران صاحب سپریم کورٹ کےفیصلےکومانیں دھمکی نہ دیں، سپریم کورٹ نےاسپیکرکوپارٹی ہیڈکی ہدایت کی روشنی میں ووٹ مسترد کرنے کا اختیار دیا، عدالت نےپارٹی سربراہ کےفیصلےکی خلاف ورزی کرنیوالےکوڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئین کی تشریح عمران خان کی دھونس دھمکی اورگالی سےنہیں ہوسکتی، پارلیمنٹ آئین سےبنی ہے،آئین کے اختیار سے چلتی ہے، 10 ووٹ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں مسترد ہوئے۔

  • اے آر وائی نیٹ ورک نے مریم اورنگزیب کے جھوٹے الزامات کا پردہ چاک کر دیا

    اے آر وائی نیٹ ورک نے مریم اورنگزیب کے جھوٹے الزامات کا پردہ چاک کر دیا

    اسلام آباد: اے آر وائی نیٹ ورک نے مریم اورنگزیب کے جھوٹے الزامات کا پردہ چاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اے آر وائی کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہوئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

    25 جون کو پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اے آر وائی پر بے شمار بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے، ان الزامات کے جواب میں اے آر وائی اس معاملے میں ریکارڈ کی درستگی کے لیے تفصیلات ریکارڈ پر لے آیا۔

    اے آر وائی کے مطابق ادارہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہے کہ پی ٹی وی کے ساتھ جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ کی بولی لگانے اور اس پر عمل درآمد کا عمل شفاف، منصفانہ اور قانونی طریقے سے مکمل کیا گیا، اسے قانونی کارروائیوں میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، جس کے بعد معزز لاہور ہائی کورٹ لاہور نے فیصلہ اے آر وائی کے حق میں دیا۔

    اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، سلمان اقبال

    اے آر وائی تفصیلی فیصلے کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے، محترمہ اورنگزیب کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے، یہ نہ صرف بدنامی کے مترادف ہیں بلکہ اے آر وائی کی آواز دبانے کی بھیانک کوشش ہے، اس لیے اے آر وائی اپنی صوابدید پر محترمہ اورنگزیب کے خلاف مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

    جب لاہور ہائی کورٹ نے اے آر وائی اور پی ٹی وی کے درمیان جے وی اے کو برقرار رکھا، تو کیا محترمہ اورنگزیب خود کو قانونی طور پر معزز لاہور ہائی کورٹ سے زیادہ سمجھدار سمجھتی ہیں؟ کیا معاہدوں کو ہر حکومت کی تبدیلی کے بعد نئی حکومتوں کی خواہش اور خواہشات پر چھوڑ دیا جائے اور اگر ایسا ہے تو کیا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے معاہدوں کا بھی یہی انجام ہوگا؟

    حکومت کی تبدیلی کے بعد، پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ محض کٹھ پتلی ہے، جو کٹھ پتلی آقا یعنی نئی حکومت اور جنگ/جیو گروپ کی ہدایت پر کام کر رہی ہے، انھوں نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے کرکٹ براڈ کاسٹنگ رائٹس سے متعلق معاملات میں اپنے مؤقف اور قانونی وکلا کو تبدیل کر دیا ہے، تاکہ JVA کو ختم کر سکیں اور اپنی سابقہ ​​قانونی پوزیشن کو بھی بدل سکیں، جس میں انھوں نے معزز لاہور ہائی کورٹ کے سامنے قانون کے مطابق جے وی اے کی حمایت کی تھی، اے سپورٹس سے متعلق الزام بھی ریکارڈ کے خلاف ہے۔

    یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پی ٹی وی – اے آر وائی کنسورشیم نے 4.35 بلین روپے کی بولی لگائی تھی، جو کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے دعویٰ سے بھی زیادہ تھا، جب کہ جنگ/جیو گروپ کی طرف سے 3.74 بلین کی بولی لگائی گئی تھی۔

    اے آر وائی اور پی ٹی وی کے درمیان جے وی اے کے نتیجے میں نہ تو پی ٹی وی کو اور نہ ہی قومی خزانے کو کوئی نقصان پہنچا ہے، تاہم محترمہ اورنگزیب اور موجودہ حکومت کی جانب سے اس طرح کی پریس کانفرنس بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ ہے۔

    محترمہ اورنگزیب کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات بے بنیاد ہیں، یہ نہ صرف بدنامی کے مترادف ہیں بلکہ اے آر وائی کی آواز دبانے کی بھیانک کوشش ہے، اس لیے اے آر وائی اپنی صوابدید پر محترمہ اورنگزیب کے خلاف مناسب قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

  • عمران خان کا 10روپے پٹرول پر کم کرنا مجرمانہ فیصلہ تھا،  مریم اورنگزیب

    عمران خان کا 10روپے پٹرول پر کم کرنا مجرمانہ فیصلہ تھا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے روس سےسستا تیل آفر کرنے کی باتیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کا 10 روپے پٹرول پر کم کرنا مجرمانہ فیصلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 10کلو آٹے کا تھیلا400روپے کردیاگیا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورزکی تعداد کےپی میں کم ہے، اس لئے کے پی میں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر یکم جون سے آٹے کو 400 روپے 10 کلو کر دیا تھا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کے پی میں 6 جون 2022 سے 100موبائل یونٹس قائم کئےگئے، 9 جون کوفوری طور پر 500 زائداسٹیشنری آٹے کے یونٹس قائم کئے گئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں سستے آٹے کے بعد سستاگھی اسکیم شروع ہو چکی ہے ، شہری کسی بھی یوٹیلیٹی اسٹورزکیخلاف شکایت درج کراسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو اور ایک کلوگھی کی قیمت 150روپے تھی، گھی پچھلے 4 سال میں 575 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 9جون سےگھی کی قیمت میں سبسڈی کی شروعات ہوئیں، گھی پر سبسڈی 300 روپے کلو کردی گئی، بجٹ میں 17 ارب روپے کی سبسڈی سستاآٹا،گھی،چینی کیلئے مختص ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ مہنگائی کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے، اسوقت حکومت عوام کو صرف ریلیف دینا چاہتی ہے، یہ عملی اقدامات ہیں جو ڈیڑھ ماہ میں کئے گئے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرانوں کی کہانی نہیں ہے، موجودہ حکومت عوام کومہنگائی میں ریلیف دینے کا سوچ رہی ہے اور معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زراعت کے آلات اور بیجوں کو زیرو ٹیکس کر دیا گیا ہے ،حکومت صرف اور صرف عوام کو ریلیف دینےکیلئے اقدامات کررہی ہے۔

    سابقہ حکومت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 2018 میں معیشت 6 فیصد کی گروتھ پرتھی، مہنگائی کی شرح عمران خان دور میں 16 فیصد پر گئی، عمران خان اورآئی ایم ایف کا معاہدہ پبلک ہوچکاہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپتاچلاکہ عدم اعتمادکامیاب ہونےلگی ہے، عمران خان نے 10 روپے پٹرول پر کم کرکے مجرمانہ فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے جان بوجھ کرفیصلہ کیا اوربارودی سرنگ بچھادی، ہم آئے تو قومی خزانےمیں پیسہ موجود نہیں تھا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے میں ای سی سی ،کابینہ کی کوئی رائے نہیں تھی، ہمارے ملک میں پٹرول مہنگا خرید کر سستا فروخت کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے روس سے سستا تیل آفرکرنے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کو کوئی سستا تیل کی آفر نہیں تھی، پاکستان میں روسی سفیرکی جانب سے بھی بیان آچکا ہے، ہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

  • اسرائیلی دورے میں شامل پی ٹی وی اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیا گیا، مریم اورنگزیب

    اسرائیلی دورے میں شامل پی ٹی وی اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیا گیا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دورے میں شامل پی ٹی وی اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اہم پالیسی بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ واضح کرچکی پاکستان سے کوئی وفداسرائیل نہیں گیا ، دورے میں شامل پی ٹی وی اینکر کو ٹرمینیٹ اورآف ائیر کردیاگیا ، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی ، فلسطین پر ریاستی پالیسی واضح ہے، عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی نہیں ہوگی۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اوراسرائیل کے معاملے پر اصولی مؤقف پرکاربند ہے، فلسطینیوں کےاستصواب رائے کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، دنیا دو ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کا ضامن تصور کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ، دونوں مسائل کے منصفانہ حل تک پائیدار امن خواب ہی رہے گا ، مقبوضہ فلسطین ،مقبوضہ کشمیر کےعوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سستی سیاسی شہرت کیلئےہر منفی اقدام کرنیوالے قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔