Tag: marriyum-aurangzeb

  • ‘الیکشن کمیشن  کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا’

    ‘الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کئے جانے کے فیصلے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کا25منحرف اراکین پر فیصلہ آیا ہے، ان ارکان نے پی ٹی آئی کی پالیسیز سے اختلاف کیا تھا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آج جوچیف الیکشن کمشنر کو سلام کررہے ہیں پہلے استعفیٰ مانگ رہے تھے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، فیصلےسےحمزہ شہباز اور پنجاب کی حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، 25لوگ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو ن لیگ اور اتحادیوں کی تعداد 177 ہے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • مریم اورنگزیب کے عمران خان پر منی لانڈرنگ اور تحائف  بیچنے کے الزامات

    مریم اورنگزیب کے عمران خان پر منی لانڈرنگ اور تحائف بیچنے کے الزامات

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی اور بطور وزیراعظم جو تحفے ملے دکانوں پر جاکر بیچتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈھٹائی،جھوٹ ،منافقت ختم ہی نہیں ہورہی، عمران خان کی تقاریر پچھلے4 سال سے تبدیل نہیں ہوئیں، آج خودداری کا نعرہ لگانیوالوں نے ہی کشمیر کا سودہ کیا۔

    مریم اورنگزیب نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گزشتہ دورحکومت میں مہنگائی کا طوفان برپارہا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا دعویداروں نے عوام کو قطاروں میں کھڑا کیا، معاشی دہشت گردی کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہیں، آپ نے پارلیمان اور آئین پرحملہ کیا، یہ عدم اعتماد پاکستان کےعوام نے کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کریں ،غلطی آپ نے آئین پر حملہ کرکے کی، بیرون ملک سازش کی بات کرتے ہیں آپ کوشرم آنی چاہیے۔

    مریم اورنگزیب نے عمران خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا آپ کو بطور وزیراعظم جو تحفے ملے وہ آپ دکانوں پر جاکر بیچتے رہے ، آپ وزیراعظم کی کرسی پر تھے یا کاروبار کی کرسی تھی، 58 تحفے آپ نے لئے اور گھڑیاں دکانوں پر جاکر بیچی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 58 تحفے جو آپ نے توشہ خانہ سے خریدے وہ پیسہ کہاں سےآیا، ایک ارب کا ہیلی کاپٹر اڑایا اب کہتے ہیں غلطی کو ٹھیک کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اب جو الیکشن ہوگا اس میں آرٹی ایس بیٹھنے کی غلطی نہیں ہوگی، اب الیکشن میں ڈسکہ جیسی دھند نہیں چھائے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو آپ کے اعمال نے اقتدار سے نکالا ہے، آپ نے فنانس کی سمریز کو بائی پاس کرکے غیر قانونی احکامات دیئے، عمران خان کو غلطی نہیں بلکہ جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو آر ٹی ایس کے سوا جس نے بھی ووٹ دیا وہ آئندہ نہیں دیں گے، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، صبح کچھ اور شام کو کچھ بات کرتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینےکیلئےمعاشی دہشت گردی سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے دیں گے ، جس شخص کو نماز کیلئے جیل میں کرسی نہ دی وہ کل آپ کی سیکیورٹی کےاحکامات دیتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاداکبر کو رکھااس لئے گیا کہ جاؤ دیکھو شہبازشریف کیا کھارہاہے کہاں بیٹھ رہاہے ، اب کابینہ میں دائیں بائیں کارٹیلز کو نہیں بٹھایا جائے گا، غلطی تو ٹھیک ہوچکی ہے اب عوام اپنے لئے فیصلہ کریں گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو منظم تحریک آپ نے شروع کی اس کا نوٹس لے لیا گیا ہے، اب پاکستانی ووٹ اس کو دیں گے جو عوام کو ترقی دےگا، آپ نے ہر شعبے اور ہر چیز میں ڈاکہ ڈالا۔

  • مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات بن گئیں

    مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات بن گئیں

    اسلام آباد : مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات بن گئیں اور اپنے عہدےکاچارج سنبھال لیا اور کہا میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب حلف اٹھانے کے بعد اپنے عہدےکاچارج سنبھال لیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ہاؤسز، تنظیموں اور صحافی برادری کی بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیکاآرڈیننس 2016پرتمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی جائےگی، ملک کےمثبت تشخص کو اجاگرکرنے کیلئے سوشل میڈیا کو فعال بنایا جائے گا اور ریاست ،اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کوفروغ دینےکیلئےوزارت اطلاعات کاکرداراہمیت کاحامل ہے، ڈرامہ، فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو درست معلومات کی فراہمی کیلئےبھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے، امید ہے وزارت اطلاعات کے تمام ادارے پیشہ ورانہ امور کو بہتر اندازمیں انجام دیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات اورمیڈیااداروں کے درمیان روابط کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

  • ‘ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ’

    ‘ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ’

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر پاکستانی پرواجب الاداقرض میں50فیصداضافہ کر دیا ہے ، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ہر پاکستانی پرواجب الاداقرض میں50فیصداضافہ کر دیا، قرض کا70فیصدحکومت نےاپنے ساڑھے 3سال میں ملک پرمسلط کیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کومقروض بنا دیا، آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا اور 2کروڑ 20 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

    ن لیگی ترجمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نے خوشی سےمزید1ارب ڈالرمقروض ہونےکااعلان کیا، دنیا بھر میں پاکستان کو مقروض بنایا جا رہا ہے ، سوال یہ ہے قوم پر جو قرض لادا ہےیہ کون ادا کرے گا؟

    ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کے قومی جرم کی ادائیگی نوجوان،آئندہ نسلیں کریں گی، قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئےخطرناک ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا پاکستان کی فی کس آمدن کم مگر3سال میں انکی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی ، 3سال میں عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟

  • نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند

    نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کےدماغ کوخون پہنچانےوالی شریان88 فیصد بند ہے ، پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں، ڈاکٹرزنے نوازشریف کی امریکا میں علاج کی تجویزدی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں، نااہل حکومت کی سیاست اورذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، حکومت عوام کیلئے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا بندوبست کرے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کی امریکا میں علاج کی تجویزدی ہے، نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز کے مطابق کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔

    ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں محمد نواز شریف کی امریکہ منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے، اندرونی اعضاءکے معائنے کے لئے نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے،پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ، اسٹیرائڈز اور پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر انتہائی زیادہ ہے ، ڈاکٹرز شوگر کی مقدار اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

  • نوازشریف کوبیرون ملک  لیجانے کے لیے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی ، ترجمان

    نوازشریف کوبیرون ملک لیجانے کے لیے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی ، ترجمان

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوبیرون ملک لیجانے کے لیےائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹر نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لیے آج سے تیار کرنا شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر بیان دیتے ہوئے کہا ڈاکٹروں کےمطابق نواز شریف جلد بیرون ملک منتقلی علاج کے لیے بہترہے، اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اورپلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ، نواز شریف کوبیرون ملک لیجانے کے لیے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹر نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لیےآج سےتیار کرنا شروع کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا نواز شریف پہلے سےاسٹرائیڈزکی ہائی ڈوزپرہیں، اسٹرائیڈز اور دیگر ادویات سےنواز شریف کوسفر کے قابل بنایا جائے گا ، ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کا کہا تھا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کا معاملہ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس شروع

    خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر سفارشات مرتب کرے گی اور سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہوگا۔

    ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں جائیں گے، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت، عدالتی احکامات کی تفصیل بتائیں گے، امید ہے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے امور کو جلد نمٹایا جائے گا۔

  • آج قانون کی فتح ہوئی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں:‌مریم اورنگزیب

    آج قانون کی فتح ہوئی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں:‌مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کے احکامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”حکومتی ترجمان نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”مریم اورنگزیب”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، نیب نے ریاستی دہشت گردی کی کوشش کی، وزیراعظم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، نیب کوحمزہ شہبازکی گرفتاری سےروکا گیا ہے، آج قانون کی فتح ہوئی.

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازگل نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، شہباز گل کے موبائل کا فرانزک معائنہ کرایا جائے، گزشتہ روزبھی نیب کو آگاہ کیا تھا کہ حمزہ حفاظتی ضمانت پر ہیں.

    مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری روک دی

    انھوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، ن لیگ کارکنان پرتشدد کیا گیا، اس کا جوابدہ کون ہے، شہبازگل کس حیثیت سےحمزہ کی گرفتاری کی نگرانی کر رہے ہیں، مگر لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست کو مسترد کردیا.

    یاد رہے کہ آج نیب حکام سیکیورٹی اہل کاروں‌کے ساتھ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے پہنچنے تھے، البتہ لاہور ہائی کورٹ نے پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری کو روک دیا.

  • نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑے گا ، مریم اورنگزیب

    نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑے گا ، مریم اورنگزیب

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، نیب کو آج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جانا پڑےگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ نیب نےکل سےغیرقانونی اقدام شروع کررکھاہے، جس پاس وارنٹ ہوتے ہیں غیرقانونی اقدام نہیں اٹھاتے، نیب کےغیرقانونی اقدام کے پیچھےحکومت کاہاتھ ہے، وزیراعظم نےکل جلسےمیں کہاتھااپوزیشن کوجیل میں ڈالوں گا۔

    وزیراعظم نےکل جلسےمیں کہاتھااپوزیشن کوجیل میں ڈالوں گا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہائی کورٹ کافیصلہ ہےگرفتاری سے10دن پہلےنوٹس دیناہوگا، نیب ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاچکی ہے، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق کچھ نہیں کہا، شہبازشریف کیخلاف بھی ڈی جی نیب نےدعوےکیےتھے لیکن کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ہائی کورٹ کافیصلہ ہے، حمزہ شہبازکی گرفتاری غیرقانونی ہے، نیب نےکہاکل حمزہ شہباز کےگھر کے باہر تشدد کیاگیا، فوٹیج موجود ہیں کیا کسی اہلکار پر تشدد ہوا ہے؟ نیب اہلکارگھر کے اندرگئے اور باعزت واپس بھی گئے، ڈرائیور نے اپنی شرٹ خود پھاڑی اور کہامجھ پر تشددہوا۔

    ہائی کورٹ کافیصلہ ہے، حمزہ شہبازکی گرفتاری غیرقانونی ہے

    ان کا کہنا تھا کمپیوٹر سے بنائےگئے وارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، نیب اہلکاروں نے کہا حمزہ بھائی سے ملنےگئے تھے، نیب کی جانب سےغیرقانونی اقدامات کیے جارہے ہیں، جب بھی نوٹس بھیجا حمزہ شہباز پیش ہوتے رہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا یہ کون سے ثبوت ہیں جو فوادچوہدری کو مل جاتے ہیں، یہ ثبوت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو نہیں ملتے، وزیراعظم نے کل فیصلہ سنادیا ہے، مہنگائی مزید بڑھےگی، جو مناظر آج اسکرین پر ہیں یہ حکم کی تعمیل ہوگی۔

    مسلم لیگ ن کا کہنا تھا شہبازگل نے کہا ڈی جی نیب گاڑی میں کیوں بیٹھے ہیں، شہبازگل کون ہوتے ہیں، جو نیب کوگائیڈ کریں یا ترجمان بنیں، ریاستی دہشت گردی اورغنڈہ گردی یہ ہوتی ہے، جو اسکرین پر ہے، کارکنان نعرے لگا رہے ہیں اوران پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا ہائی کورٹ کےآرڈرکی موجودگی میں گرفتاری غیرقانونی ہے، کچھ دیر میں قانونی ٹیم عدالت کا نیا آرڈر نیب حکام کو دےگی ، آمر کے بنائے گئے قانون کوموجودہ وزیراعظم استعمال کررہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب ذرائع کیاہوتےہیں،جن پرالزام ہوتاہے ان کو شواہد نہیں دیئے جاتے، ہماری وکلا کی ٹیم لاہورہائی کورٹ پہنچ چکی ہے ، کچھ دیر میں فیصلہ آجائے گا، وکلا کی ٹیم لاہورہائی کورٹ پہنچ چکی ہے، کچھ دیر میں فیصلہ آجائے گا، نیب کے طریقہ کار کو ہم نے بھی چیلنج کر رکھاہے۔

    گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، ٹھوس ثبوت رکھیں پھر گرفتاری کریں

    لیگی رہنما نے کہا مشرف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکاتویہ کیاکریں گے، گرفتاری سےکوئی نہیں ڈرتالیکن غیرقانونی اقدام قبول نہیں، نیب کوآج بھی خالی ہاتھ ہی واپس جاناپڑےگا۔

    ان کا کہنا تھا رونا دھونا سیاسی لیڈر نہیں کرتے، گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ اپنے گھر میں نہ ہوتے ، ٹھوس ثبوت رکھیں پھر گرفتاری کریں۔

  • آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

    آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

    اسلام آباد :نیب نے  مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف  انکوائری شروع کردی  ، مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

    نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج  ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر مریم اورنگزیب پر اثاثے بنانے کا الزام عائد، نیب کو درخواست

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب نے سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے 4 ملین زیادہ خرچ کیے۔ مریم اورنگزیب نے ایف 7 اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں اور پاکستان ٹیلی ویژن میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کے کئی ارکان کو بھرتی کروایا گیا۔ ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن عمار مسعود کی تعیناتی شامل تھی۔

    نیب میں دائر درخواست کے مطابق ن لیگ سوشل میڈیا کے 21 لوگوں کو پیمرا میں لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ن لیگ کے خصوصی نغموں کے لیے پی ٹی وی کے وسائل استعمال کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا مریم اورنگزیب نے اشتہاری مہم میں کمپنیوں سے ذاتی مالی فوائد حاصل کیےاور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 ملین کک بیکس لینے کا بھی الزام لگایا گیا۔

  • احتساب کے دعوے داروں نے کے پی میں احتساب کا ادارہ ہی بند کر دیا: مریم اورنگزیب

    احتساب کے دعوے داروں نے کے پی میں احتساب کا ادارہ ہی بند کر دیا: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام صرف کارکردگی کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں ووٹ دیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دعوے کیے تھے اتنی بجلی پورے پاکستان کو دیں گے، اب قوم ان سے پانچ سال کا حساب مانگتی ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارادل بھی دکھتا ہے، ہم بھی چاہتےتھے کے پی کے میں ترقی ہو، مگر وہاں کتنی ترقی ہوئی، یو این ٖڈی پی کی رپورٹ تمام باتوں کا جواب دے دیتی ہے.

    انھوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت نے میٹرو کے لئے جو گڑھے کھو دے تھے، وہ ہی کم از کم بند کردے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 17 سو کلومیٹر روڈ اورموٹرویزبنائی گئی ہیں، ن لیگ کاجومنشور2013کاتھا اس کاتجزیہ کررہے ہیں، تجزیہ کرکےآئندہ 5سال کامنشوردیں گے.

    انھوں نے عمران خان کے سو دن کے پروگرام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2025کا چربہ 100 دن کے پروگرام میں نظر آتا ہے، احتساب کا دعویٰ کرنے والوں نے احتساب کا ادارہ ہی بند کر دیا ہے.

     یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی آج اپنے ایک بیان میں عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا  چربہ قرار دے دیا تھا۔ 


    احسن اقبال نے عمران خان کے سو روزہ پروگرام کو وژن 2025 کا چربہ قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔