Tag: marriyum-aurangzeb

  • آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نےعوامی خدامت کے منشور پرکامیابی سے عمل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پرآئندہ انتخابات جیتے گی، ہماری پارٹی نے عوامی خدمت کے منشور پرکامیابی سے عمل کیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا جائے گا: مریم اورنگزیب

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے، منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ مضبوط ہے، کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں جائیں گے، فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

    سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک مواقع کانیاافق ہے،اس سے خطےمیں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کاموضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے، کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے، شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمے داریاں بدل رہی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے سے دستیاب وسال پر دباؤ بڑھتا ہے، پانی کی دستیابی جنوبی ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے، مسائل کے حل کیلئے مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےساتھ ساتھ اداروں کا ارتقا بھی ہورہاہے، جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جو ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پرترقی ہوئی ہے جو گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں گے اور قوم فیصلہ کرے گی کہ نئی حکومت کس کی ہوگی۔


    سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے‘ مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اپریل کو وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوم دیکھ اور جان چکی یہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، مریم اورنگزیب

    قوم دیکھ اور جان چکی یہ کرپشن کا نہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے، واجدضیا تین دن سے بیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واجد ضیا3دن سے بیانات میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے، بیانات سےلگتا ہےدستاویزات میں کوئی ایم ایل اےنہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کے بیان نے شریف خاندان کےمؤقف کوتقویت دی، واجد ضیا نیب کے اسٹار گواہ ہیں، شریف خاندان کے ترجمان نہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ قطری خط، ٹرسٹ ڈیڈاوراسکریپ کا معاہدہ اہم دستاویزات تھے، جےآئی ٹی نے تینوں دستاویزات کوجعلی تصورکیا، دستاویزات کےمتعلقہ دفاترسے تصدیق کی زحمت نہ کی گئی۔


    مزید پڑھیں :  ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب


    ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی نےآج کی تاریخ تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جودستاویزات شریف خاندان نےدیئےوہی جمع کرائے گئے، قوم دیکھ اورجان چکی یہ کرپشن کانہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ واجدضیاسیکیورٹی میں آتےہیں لگتا ہے کوئی اہم چیزلائےہیں، واجد ضیا سے پوچھنا چاہیے، ان ڈبوں میں کیاہے۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ملالہ نےپاکستان آکردہشت گردی کوشکست دی ہے، وہ واپس آرہے ہیں، جو دہشت گردی کی وجہ سے ملک چھوڑ گئے تھے، یہ وہ پاکستان ہے، جس کاوعدہ 2013میں نواز شریف نے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب

    ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان آنا دہشت گردی کوشکست ہے، قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد پر کہا کہ ملالہ یوسفزئی کاپاکستان آنادہشتگردی کوشکست ہے، دہشتگردی سےمتاثرلوگ اپنےوطن واپس آرہےہیں، قوم اوراداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسٹار گواہ نے آج پھر نوازشریف کے حق میں بیان دیا، 29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کو قانون کا ہی نہیں پتہ، انہیں یہ نہیں پتہ کون سے قانون نے سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا۔

    واجدضیا پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آج پھرواجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصرتھے، گواہ خود کہہ رہا ہے مجھے سوالنامہ بھیج دیں لیکن نہیں بھیجا گیا، واجد ضیا نے تسلیم کیا سوالنامہ بھیجنے پر اتفاق نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی قانون سے بالاتر ہوکر اتفاق رائے پر کام کررہی تھی، منتخب وزیراعظم کو نکال کر ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں، صندوق کی چابیاں واجد ضیا کے پاس ہیں، ان سے کچھ نہیں نکلا۔


    مزید پڑھیں : ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا‘ مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں اس پرریفرنس دائرہورہے ہیں، بھر کرلائے جانے والےصندوقوں میں کچھ نہیں جبکہ صندوقوں کی چابی واجد ضیاء کے پاس ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا اور ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، مریم اورنگزیب

    ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد ادا کیا ، ہمارے شہدانے اپنے لہوسے امن کے دیئے جلائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پی ایس ایل کے میچ کے حوالے سے کہا کہ لاہور کی میزبانی کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی، ہمارے شہدا نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں ،دانشمندانہ فیصلوں سےملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، کرکٹ کی بحالی میں نجم سیٹھی اور پی سی بی نے گرانقدر کرداد اداکیا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی تعاون ،افواج پاکستان کی قربانیوں سےدہشتگردی مٹ رہی ہے، مسلم لیگ ن نے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، میچزکے لئے بہترین سیکیورٹی پرحکومت پنجاب کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف


    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے پرامن اور شاندار ماحول میں شاندارکارکردگی دکھائی ، پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہورکے جوش وخروش نے پی ایس ایل کی میزبانی کا حق ادا کردیا، میچ میں جوش وخروش ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، میچ کا انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زرداری اور عمران ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، مریم اورنگزیب

    زرداری اور عمران ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرداری اور عمران ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، جو تماشہ ہواسب نے دیکھا، ن لیگ واحد پارٹی ہے، جس نے ارکان کی خرید و فروخت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پرالیکشن کمیشن نےہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا، ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں آرٹیکل 220کے تحت نوٹس لیا جاسکتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امیدوار کا اپنے پارٹی ارکان سے زائد ووٹ لینا ہارس ٹریڈنگ میں آتا ہے، زرداری اور عمران ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں،جو تماشہ ہوا سب نے دیکھا۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی مقبول جماعت اور نوازشریف مقبول لیڈرہیں، مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جس نے ارکان کی خرید و فروخت نہیں کی۔

    الیکشن کمیشن کو ذمے داران سےجواب طلب کرناچاہیے، عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے، چاہتے ہیں ایسا قانون ہوکہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کرسکے۔


    مزید پڑھیں : ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے، سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی: مریم اورنگزیب


    یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، کیسے کی گئی ہم یہ بھی جانتے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج گلے مل گئے۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس موقع پر بھی اصولوں کی سیاست نہیں چھوڑی اور جیت ہمیشہ اصولوں پر چلنے والوں کی ہی ہوتی ہے، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کی گئی اور آج چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہمارے خلاف سازشوں کا تسلسل تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے، مریم اورنگزیب

    عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے، عمران خان بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں قوم حقیقت جانتی ہے، عمران خان جھوٹ بولتے اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ(ن) نے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ، عمران خان کیخلاف فیصلہ ہوتو لاک ڈاؤن کی بات کرتےہیں، عمران خان پوری زندگی ہنڈی کےذریعے پیسہ منگواتے رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی ، نیب ریفرنسز آج تک نامکمل ہیں،اب ضمنی ریفرنسزآرہےہیں ، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، بلوچستان کی حکومت کوگرایا جاتا ہے یہ سب عوام دیکھ رہے ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ 3بارمنتخب وزیراعظم کیساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں، نوازشریف نےعوام کے ووٹ کی عزت کرانے کا وعدہ کیاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام نے نہیں مانا، اختلاف رائے دو بھائیوں اورخاندان میں ہوسکتا ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالتےہیں عمران خان کاٹوئٹ ان کا خوف ظاہر کرتا ہے ، عمران خان بے وقوف بنانے سے پہلے سوچ لیں قوم حقیقت جانتی ہے۔

    مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ کی طرح متحد اور مزید مضبوط ہے،ن لیگ کو جتنا کمزورکرنے کی کوشش کی گئی وہ اتنی ہی مضبوط ہورہی ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان


    یاد رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مریم نوازکے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، مریم نواز کے سفید جھوٹ کا مقصد کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی خاندانی جائیدادوں کا تحفظ کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان صرف کھوکھلے وعدے اور نعرے لگاتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    عمران خان صرف کھوکھلے وعدے اور نعرے لگاتے ہیں ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف کھوکھلے وعدے اور نعرے لگاتے ہیں ، ہارس ٹریڈنگ کا الزام ان پر ہے، جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی، ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں، ہارس ٹریڈنگ کا الزام ان پر ہے جنہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا صرف حقیقت بیان کی ہے ، جن کی 6 نشستیں تھیں وہ 26 ووٹ لیتے ہیں، جن کی تین نشستیں تھیں وہ 44 ووٹ لیتے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان صرف کھوکھلے وعدے اور نعرے لگاتے ہیں ، عمران خان دنیا کی جمہوریت کی مثال دیتےہیں خودووٹ نہیں ڈالتے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب


    یاد رہے اس سے قبل وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا، دو سال میں کرپشن کا ایک کیس بھی ثابت ہوا، ن لیگ کو باہرنکال دیا جاتا ہے، نوازشریف کوصدارت سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ الزام لگایا جاتا ہے کہ نوازشریف نے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، نوازشریف کو اقامہ پرہٹایا گیا،اس کے سوا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی، مریم اورنگزیب

    پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائے پر عمران خان کو ہفتوں کی مہلت دیدی گئی، پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھا رہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتے ہیں اور ان کو ہفتوں کی کی مہلت دےدی جاتی ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان ہرمعاملے پرٹوئیٹ کرتے ہیں، جعلی این اوسی پربھی ٹوئیٹ کریں اور بتائیں کے’این او سی‘اصلی ہیں یانقلی۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ فیصلے پہلےسے لکھے گئے’فیصلوں‘کے مطابق آرہے ہیں، پورے پاکستان کی کرپشن کا ٹھیکہ وہ اٹھارہا ہے، جس کی اپنی جعل سازی ختم نہیں ہورہی۔

    انکا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں سب سےبڑی پارٹی کوٹکٹ نہیں دیاگیا ، عمران خان پیش نہیں ہورہے،دوسری طرف3،3پیشیاں ہورہی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈلے سے ہے: مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہےجب تک اللہ ہمت دیں گےہم ڈٹےرہیں گے، ن لیگ کا ایک ایک نمائندہ مضبوط ہے، ن لیگ حکومت نے ہی گرےلسٹ ، بلیک لسٹ سے پاکستان کا نام نکلوایا۔

    یاد رہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ اس لاڈلے سے ہے، جو پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، ہ عمران خان 70 ارب خرچ کرنے کے باوجود میٹرو بنانے میں ناکام رہے، انھوں نے عویٰ کیا تھا اتنی بجلی بناؤں گا کہ پورے ملک کو دوں گا، مگر وہ اپنے دعوے سچ ثابت نہیں کرسکے۔

    انکا کہنا تھا کہ  ہر ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد میاں نواز شریف نے رکھا۔ اب نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ کا علم اٹھا لیا ہے، مریم نواز کا سیاست میں تاریخی استقبال ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔