Tag: marriyum-aurangzeb

  • ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈلے سے ہے: مریم اورنگزیب

    ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈلے سے ہے: مریم اورنگزیب

    راولپنڈی: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس لاڈلے سے ہے جو پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ستر ارب میں بھی میٹرو نہیں بناسکتے، آج ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کے نام کی مہر ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف،صدرشہباز شریف ہوں، تو کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ ہمارے قائدپر 1990 سے الزامات لگتے آئے ہیں، مگر ان پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔


    ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب


    انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 70 ارب خرچ کرنے کے باوجود میٹرو بنانے میں ناکام رہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا اتنی بجلی بناؤں گا کہ پورے ملک کو دوں گا، مگر وہ اپنے دعوے سچ ثابت نہیں کرسکے۔


    ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب


    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ ایسے لوگوں سے جو پارلیمنٹ پر حملے کرتے ہیں، ہر ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد میاں نواز شریف نے رکھا۔ اب نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ کا علم اٹھا لیا ہے، مریم نواز کا سیاست میں تاریخی استقبال ہوگا۔

     یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چیئرمین راجا ظفرالحق کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن نے نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کا تاحیات قائد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے ،مریم اورنگزیب

    دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے، انشااللہ جلد دنیاترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویردیکھےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی مشکل ترقیاتی اہداف کےحصول سےنہیں روک سکتی، پاکستان میں جمہوریت توانا، پارلیمانی نظام مضبوط ہورہاہے، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہے،ادارے بااختیار ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں مثال نہیں ملتی، پاکستان کوابھرتی معیشت تسلیم کرناحکومتی کارکردگی کا ثبوت ہے،
    فوج، سیکیورٹی اداروں کی بےمثال قربانیوں سے امن بحال ہوا۔


    مزید پڑھیں : مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب


    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین بااختیارہیں، نوجوانوں کی تعلیم،روزگار اور ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کوشکست دےکرپاکستان نے اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا، لوڈشیڈنگ ختم اورتوانائی کےبحران پرقابوپالیاگیاہے، انشااللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    مخالفین نامعلوم نجومیوں کے اشارے پرحکومت گرانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام شکست خوردہ اور سازشی عناصرکو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان میں اب صرف کارکردگی کی سیاست ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تین سیاسی کزن کا اجتماع جاری ہے، نامعلوم افراد اور کٹھ پتلیوں کوعوام نے مستردکر دیا 2018 میں عوام جس کوووٹ دیں گے، وہی اقتدارمیں آئے گا.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پرانتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں، آج کنٹینرمیں نامعلوم افراد کی پیش گوئیاں ہورہی ہیں، قومی اسمبلی میں اتنےاہم بل پاس ہوئے، اس وقت عمران خان کہاں تھے.

    ایک طرف سی پیک اوردوسری طرف کنٹینرسیاست جاری ہے‘ مریم اورنگزیب

    وزیر مملکت نے کہا کہ یہ کیسے احتساب کا نعرہ ہے، تمام جماعتیں صرف ن لیگ کے خلاف جمع ہوگئی ہیں، جس وقت پاکستان میں سی پیک آرہاتھا، تب بھی ایک کنٹینرتیارہورہا تھا، آج بھی یہی معاملہ ہے. جو آدمی دن کی روشنی میں پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے، اس کے خلاف بھی عدالت کوکارروائی کرنی چاہیے.

    احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

    انھوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبے سے کنٹینر تیار کرتے ہیں، عوام کی خدمت بھی کرلیں. پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے.

    یاد رہے کہ طاہر القادری کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ گذشتہ تین سال سے ہمارے مخالفین سڑکوں پر ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار ہو، احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، عمران خان پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملہ کرنے کا جواب دیں جبکہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنےکاجواب دیں، عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام نےعمران خان کووزیراعظم نہیں بنایا، نوازشریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جوکہہ رہے تھے سعودی عرب میں این آراوہورہاہے، اب وہ کیاکہیں گے، خان صاحب جب آپ ایک انگلی دوسرے پراٹھاتے ہیں تو تین انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں۔

    گذشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کوبھی آج کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان احتساب سے بھاگ نہیں سکتے، عمران خان کااحتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

    صادق اورامین کون ہے، فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، طلال چوہدری

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق اورامین کون ہے،فیصلہ پاکستانی عوام کرےگی، جن کی زر ضمانت عوام نے ضبط کرلی ان کوفرق نہیں پڑےگا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف 2018میں ان کی ضمانت ضبط کرائیں گے، اہلیت کا سرٹیفکیٹ دینے سے بات نہیں بنےگی ، اہل اور نااہل کا فیصلہ عوام کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسے امین وصادق ہیں توشکرہےنوازشریف کویہ سرٹیفکیٹ نہیں ملا، کبھی امپائر کی انگلی کا انتظار ہوتا ہے اب نجومی کی بات کرتےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عدالت میں پیش ہوا ،مریم اورنگزیب

    پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عدالت میں پیش ہوا ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہے، پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کا احتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والادہشت گرد اے ٹی سی میں پیش ہو ا، عمران خان کوبھی آج کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان احتساب سے بھاگ نہیں سکتے، عمران خان کااحتساب خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی پاسداری کی ، قوم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہے۔


    مزید پڑھیں :  ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب


    اس سے قبل  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک قانون کے 2 ترازو نہیں ہو سکتے۔ پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار بنایا گیا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ ایک طرف منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر، غیر وصول شدہ تنخواہ کے اوپر نا اہل کیا گیا۔ دوسری طرف عمران خان کے لیے کہا گیا کہ آف شور کمپنی ہے، ڈکلیئر نہیں کی تو کوئی بات نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معذور افراد کے جذبات اچھی طرح سمجھتی ہوں ،مریم اورنگزیب

    معذور افراد کے جذبات اچھی طرح سمجھتی ہوں ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معذور افراد کے جذبات اچھی طرح سمجھتی ہوں ، میں خود حادثے کے باعث طویل عرصے وہیل چیئرپر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وہیل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرینگے، مختلف شہروں سےآئےکھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، کھیلوں کوکالج اور اسکول سطح پربھی فروخ دے رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بھی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہونی چاہیے ، معذور افراد کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ معذور افراد کے جذبات اچھی طرح سمجھتی ہوں، میں خودحادثےکےباعث طویل عرصےوہیل چیئرپررہی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں معذور افراد کی آواز بننے کی ضرورت ہے، معذوروں کا ساتھ دیں تو وہ بھی عام زندگی گزارسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب


    یاد رہے چند روز قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک قانون کے 2 ترازو نہیں ہو سکتے۔ پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار بنایا گیا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

    انکا کہنا تھا کہ ایک طرف منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر، غیر وصول شدہ تنخواہ کے اوپر نا اہل کیا گیا۔ دوسری طرف عمران خان کے لیے کہا گیا کہ آف شور کمپنی ہے، ڈکلیئر نہیں کی تو کوئی بات نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہم اےپی ایس کےمعصوموں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے، مریم اورنگزیب

    ہم اےپی ایس کےمعصوموں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم اےپی ایس کےمعصوموں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اے پی ایس کے معصوموں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمارےجوانوں ،افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ شہداکے خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، شہداکے خاندانوں کاعزم قابل فخرہے۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب

    ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک قانون کے 2 ترازو نہیں ہو سکتے۔ پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار بنایا گیا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کی اہلیت کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنیاد پر، غیر وصول شدہ تنخواہ کے اوپر نا اہل کیا گیا۔ دوسری طرف عمران خان کے لیے کہا گیا کہ آف شور کمپنی ہے، ڈکلیئر نہیں کی تو کوئی بات نہیں۔

    انہوں نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جو معیار رکھا گیا تھا، اس فیصلے میں اس کی نفی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: نااہلی کیس میں عمران خان بری، جہانگیر ترین نااہل قرار

    انہوں نے کہا کہ ابھی اس پارٹی کی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی باقی ہیں، کیس الیکشن کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے۔ ایک اور فیصلہ آنا باقی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا،مریم اورنگزیب

    ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا، گزشتہ 4سال میں پیس کی کارکردگی بہت بہترین رہی، نظام کی مضبوطی کے لئے تسلسل ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوتھے نیشنل مینجمنٹ ڈیولپمنٹ کورس کی تقریب میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کےتسلسل سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی، ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں پیس کی کارکردگی بہت بہترین رہی ، نظام کی مضبوطی کےلئےتسلسل ضروری ہے۔

    وزیرمملکت برائےاطلاعات نے مزید کہا کہ کئی این جی اوز نے تعلیم وصحت میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔


    مزید پڑھیں : عوام2018 میں سازش کرنے والوں کو لگام دیں گے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے کہ چند روز قبل  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام 2018 میں ترقی کاراستہ روکنےوالوں اورحکومت کے خلاف سازش کرنے والوں لگام دیں گے، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات2018کی تیاریاں کررہی ہیں ، مخالفین 4سال کےدوران عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے، احتساب کانعرہ لگانےوالوں نےکےپی کے میں احتساب کو تالالگایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں،مریم اورنگزیب

    عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کےٹھیکیدارنہ بنیں، عمران صاحب جو آپ سے جواب مانگتا ہے اسے تو گالی دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں، عمران خان جواب دیں پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا۔

    خیبر پختونخوا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزاراسکول بندہو گئے ہیں ، جنگ کرپشن کا خاتمہ ہوتی توکےپی احتساب کمیشن بندنہ ہوتا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے وزراکی کرپشن کو چھپانے کیلئےشورکررہےہیں، عمران خان تو خود پارٹی کی فنڈنگ کیلئے جوئے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران صاحب اب تک عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے، عمران صاحب جو آپ سے جواب مانگتا ہے اسے تو گالی دیتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عوام2018 میں سازش کرنے والوں کو لگام دیں گے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے کہ چند روز قبل  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام 2018 میں ترقی کاراستہ روکنےوالوں اورحکومت کے خلاف سازش کرنے والوں لگام دیں گے، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات2018کی تیاریاں کررہی ہیں ، مخالفین 4سال کےدوران عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے، احتساب کانعرہ لگانےوالوں نےکےپی کے میں احتساب کو تالالگایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔