Tag: marry

  • بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے باخبر اور معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ رواں برس دسمبر میں طے کی جا چکی ہے اور دونوں کے خاندانوں نے اس حوالے سے تمام تفصیلات طے کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان اس وقت خاموشی سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے میڈیا یا عام افراد کو کوئی معلومات نہیں دینا چاہتے۔

    ذرائع کے مطابق جوڑا شادی کی تقریب نہایت نجی رکھے گا تاہم ریسیپشن کی تقریب ممبئی میں دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی جس میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ شادی کی تیاریاں مکمل ہوجانے کے بعد، شادی سے چند روز قبل جوڑا اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کردے۔

    خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ برس شیر شاہ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں، تاہم میڈیا پر دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

    چند روز قبل کیارا نے شاہد کپور کے ساتھ کافی ود کرن میں شرکت کی اور اس دوران شاہد اور کرن نے تقریباً کیارا سے اگلوا لیا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    کرن جوہر نے کیارا کو شادی میں نہ بلانے کی صورت میں خفا ہوجانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • ارطغرل غازی کے کردار نے پاکستان میں شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

    ارطغرل غازی کے کردار نے پاکستان میں شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان میں ترکی کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے 3 کرداروں نے پاکستان کا دورہ کیا، ایک اداکار نے پاکستانی خاتون سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں درویز اسحٰق، کلتجا اور گنکت ایلپ کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تینوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کا دورہ کر کے نہایت خوشی ہوئی۔

    گنکت ایلپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کریں گے اور اس حوالے سے جلد ایک سرپرائز بھی دیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستانی خواتین بہت اچھی لگیں اور وہ پاکستان میں شادی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔

    تینوں اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

  • چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    نئی دہلی :چوتھی شادی کرنا شوہر کو بھاری پڑ گیا،پہلی بیوی نے شوہر کو چوتھی شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا کو آپے سے باہر ہوگئی اور عدالت میں ہی خاوند کی پٹائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیتیاہ کے رہائشی ممتاز نامی شخص کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ممتاز چوتھی شادی کرنے کی نیت سے ضلع ارریہ کی عدالت پہنچا تو خاتون کے ایک عزیز اسے دیکھ کر خاتون کو پہلی بیوی کو مطلع کیا جس کے بعد خاتون بغیر کسی تاخیر کے عدالت پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 30 سالہ ممتاز زضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنا چاہا رہا تھا جسے اس نے فیس بک ے ذریعے رابطہ کرکے شادی کےلیے راضی کیا تھا ۔

    بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ممتاز ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کےلیے عدالت پہنچا تو بد قسمتی سے پہلی بیوی کے رشتہ دار نے اسے الرٹ کردیا ، جس کے بعد عدالت میں وہ ایسے مناظر رونما ہوئے جیسے کسی فلم کا سین چل رہا ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مداخلت کی تو ممتاز نامی شخص کی جان بچ گئی ورنہ پہلی بیوی اور اس کے مشتعل رشتہ دار شوہر کو مار مار کر قتل ہی کردیتے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پر مشتعل رشتہ داروں نے پولیس کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس پھر بھی ممتا زکو ہجوم سے بچانے میں کامیاب رہی۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شخص اور ارریہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور پہلی بیوی کی درخواست پر مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ارریہ تھانے کے پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا ہےجسے ممتاز اپنی چوتھی بیوی بنانے کا خواہاں تھا اور لڑکی کے اہل خانہ کو بھی تھانے طلب کیا ہے۔

    انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس شوہر اور پہلی بیوی کے بیانات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کےبعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست کلارک گیفورڈ سے منگی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو ہونے والے سفید فام دہشت گرد کے حملے میں پچاس مسلمانوں کی شہادت کے بعد متاثرین سے اظہار یکجہتی و مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے پر شہرت پانے والے کیوی وزیراعظم جیسنڈا نے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 38 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست 41 سالہ کلارک گیفورڈ سے ایک ہفتہ قبل ساحل سمندر پر منگنی کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ان کے منگیتر کلارک نے تقریب کے موقع پر ہیرے کی انگھوٹی پہنائی تھی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی ملاقات سنہ 2012 میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی، اگرچہ اینکرپرسن کلارک گیفورڈ اور کیوی وزیر اعظم کی منگنی اب ہوئی لیکن دونوں کے گھر 21 جون 2018 میں پہلی بچی کی پیدائش بھی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایسے موقع پر منگنی کی ہے جب نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں ایک سال باقی رہ گیا ہے، خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے سنہ 2017 میں نیوزی لینڈ کا اقتدار سنبھالا تھا.

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے کچھ سال قبل میڈیا کے سامنے خود کو جوڑا ثابت کرکے پذیرائی پائی تھی جبکہ 2018 میں ان کے ہاں بچی کی پیدائش میں جیسنڈا کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا جبکہ کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرکے عالمی سطح پر خوب شہرت حاصل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیوی وزیر اعظم نے گزشتہ برس دوران وزارت عظمیٰ بیٹی کو جنم دیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز 1990 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو حاصل ہوا تھا جب انہوں نے اپنی بڑی بیٹی بختاور زرداری کو جنم دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 38 سالہ وزیر اعظم کو نیوزی لینڈ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم اور اب تک کی نوجوان وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

    برطانیہ میں خاتون نے کمبل سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

    دنیا بھر میں خواتین شریک حیات کیلئے بہترین مرد کا انتخاب کرتی ہیں لیکن برطانوی خاتون نے اپنے کمبل سے بے پناہ محبت باعث اسے جیون ساتھی بنانے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ پاسکل سلیک نامی خاتون نے عروسی کی تقریبات منعقد کرنے والے ادارے کی مدد سے اپنے ’کمبل‘سے شادی کا اعلان کرکے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی شادی میں دعوت عام دی ہے جو چاہے پاسکل کے ساتھ ان کی خوشی میں شریک ہوسکتا ہے۔

    پاسکل سلیک نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ’میرا کمبل بڑاطاقتور اور بہترین ہے جس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہوں گے اور یہ بے وفائی بھی نہیں کرتا‘۔

    پاسکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے کمبل سے بہت محبت کرتی ہوں، میں نے لوگوں کو اس لیے اپنی شادی میں مدعو کیا ہے تاکہ وہ میرے مستقل اور آرام دہ جیون ساتھی کے ساتھ تعلق کے گواہ رہیں۔

    مزید پڑھیں: قدیم محل کا بھوت اسی کا گارڈ نکلا

    مزید پڑھیں : ’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

    عروسی کی یہ عجیب و غریب تقریب 10 فروری کو منعقد ہوگی جس میں پاسکل سلیک نائٹ گاؤن زیب تن کریں گیں اور پاؤں میں چپّل پہنیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بھی گاؤن پہننے اور ہاتھوں‌ میں‌ گرم پانی کی بوتل یا بھالوں رکھنے کی درخواست کی ہے۔

  • دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

    لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

  • بھارتی اداکارہ ’وی وی دا‘ رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

    بھارتی اداکارہ ’وی وی دا‘ رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ’وی وی دا کِرتی‘ دبئی میں مقیم اپنے دوست ’ورن مشرا‘ سے جلد رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورت اداؤں اور جاندار اداکاری سے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ’وی وی دا کِرتی‘ اپنے بچن کے دوست ‘ورن مشرا‘ سے شادی کریں گیں۔

    بھارتی اداکارہ نے اپنی باصلاحیت ادکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹی وی پروگرامز میں بھی کام کیا اور اپنے مداحوں سے خوب داد وصول کی، وی وی دا کرتی چھاشھن، عشق باز اور عشق کا رنگ سمیت متعدد پروگرمز میں نظر آئیں۔

    بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کررہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورن میرا بچپن کا دوست ہے اور ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، میری زندگی میں ایک نیا موڑ آرہا ہے جلد شادی کی بندھن میں بندھ جاؤں گی۔

    اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن ان دنوں ہمارے درمیان احساسات اور محبت مزید پروان چڑھے جس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، تاہم ورن مشرا کی شریک حیات بننا میرے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے۔

    خیال رہے کہ شادی کے سلسلے میں ان دنوں اداکارہ بہت مصروف ہیں جبکہ شادی کی تقریب 15 مارچ کو دہلی میں سجے گی جس کے بعد بچن کے دو دوست رشتہ ازوراج میں بندھ جائیں گے۔

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، تصاویر جاری

    خیال رہے کہ سابق بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا بھی طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد بالا آخر 29 فروری کے روز امریکی ریاست لاس اینجلس میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں۔

    علاوہ ازیں گذشتہ سال اداکارہ انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کی بھی شادی ہوئی جبکہ شادی کی رسومات اٹلی کے خوبصورت قلعہ میں ادا کیے گئے  جہاں جوڑے کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاس اینجلس: اداکارہ جنیفرانیسٹن نے جسٹن تھروکس سے شادی کرلی

    لاس اینجلس: اداکارہ جنیفرانیسٹن نے جسٹن تھروکس سے شادی کرلی

    نیویارک : ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جنیفرانیسٹن ایک بار پھر رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں۔

    امریک جریدے یو ایس میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہالی ووڈ کی معروف ادکارہ جنیفر انیسٹن نے اپنے بوائے فرینڈ اداکار جسٹن تھروکس سے شادی کرلی ہے۔

    میگزین رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب لاس اینجلس میں خفیہ طور پر منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے فیملی ممبر سمیت چند دوستوں نے شرکت کی، جنیفر کی پہلی شادی اداکار بریڈ پٹ سے ہوئی تھی، جو دس سال بعد ناکام ہوگئی تھی۔