Tag: Mars Mission 2020

  • ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا

    ناسا نے مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا

    نیویارک: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ پر ایک ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کردیا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مریخ پر بھاری مشینوں کی اڑان سے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو سال بعد مریخ پر ایک ’روور‘ بھیجی جائے گی جس کی نچلی سطح سے ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر منسلک کیا جائے گا۔

    ناسا کے مطابق روور مریخ پر پہنچے گا تو ہیلی کاپٹر اس سے علیحدہ ہوجائے گا، اس کا وزن دو کلو گرام سے بھی کم ہے اور حجم میں بیس بال کی ایک گیند کے برابر ہوگا۔

    یہ ہیلی کاپٹر مریخ کے ماحول میں اڑنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جو شمسی توانائی سے چارج ہوگا اور اسی توانائی کو سردی میں درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرے گا۔

    ناسا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو زمین سے دی جانے والی ہدایات کے ذریعے اڑایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے پنکھے زمین پر اڑنے والے ہیلی کاپٹر سے دس گنا تیز چلیں گے، جس کی وجہ مریخ کی انتہائی لطیف ہوا ہے۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ’ہائی رسک، ہائی ریوارڈ‘ یعنی ’بڑا خطرہ اور بڑا ثمر‘ کے مترادف ہے۔ اگر یہ ہیلی کاپٹر مریخ مشن 2020 میں اس طرح کامیاب نہ ہوا جیسا سوچا گیا ہے، تو اس سے مشن کو بہ حیثیت مجموعی کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

    نئی زمینوں کی تلاش میں ناسا کا جدید سیٹلائٹ کل روانہ ہوگا


    مشن کی کام یابی کی صورت میں مستقبل میں کم بلندی پر اڑنے والی مشینیں مریخ پر بھیجی جائیں گی تاکہ اس سیارے پر وہ فاصلے بھی طے کیے جا سکیں جو سطح پر سفر کرتے ہوئے طے کرنا ممکن نہیں ہے۔

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائڈنسٹائین کا کہنا تھا کہ یہ خیال کہ ایک ہیلی کاپٹر کسی اور سیارے کے آسمان میں اڑان بھرے گا، بے حد سنسنی خیز ہے۔ سرخ سیارے کا یہ ہیلی کاپٹر ہماری آئندہ سائنس کے لیے بے حد اہم مرحلہ ہے۔

    واضح رہے کہ مارس 2020 روور مشن جولائی 2020 میں کیپ کنیورل ایئر فورس اسٹیشن فلوریڈا سے روانہ ہوگا اور فروری 2021 میں مریخ پہنچے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مارس مشن 2020: زندگی کی تلاش میں جانے والا روبوٹ ٹیسٹنگ کے لیے تیار

    مارس مشن 2020: زندگی کی تلاش میں جانے والا روبوٹ ٹیسٹنگ کے لیے تیار

    یورپی خلائی ایجنسی نے مشن مارس 2020 کے لیے ڈیزائن کردہ  روور کو حقیقت کے قالب میں ڈھالتے  ہوئے اس  کی تصاویر آشکار کردیں،  لیکن درحقیقت میں یہ روور مریخ کی جانب نہیں بھیجا جائے گا۔

    ای سی اے ( یورپی خلائی ایجنسی )کا کہنا ہے کہ یہ روور اسٹرکچرل تھرمل ماڈل کے تین روورز کی سیریز کا حصہ ہےجنہیں سرخ سیارے پر زندگی کی تلاش کے لیے جانے کے لیے تیار کرنا ہے تاہم ان تینوں میں سے کوئی بھی خود مریخ پر نہیں جایا جائےگا بلکہ تجربات کے نتیجے میں سامنے آنے والی خامیاں دور کرکے نیا روور تیار کیا جائے گا۔

     تیسرا روبوٹ جو کہ بالکل حقیقی کے مشابہہ ہوگا اسے بھی خلا میں نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وہ یہی زمین پر رہے گا اور مریخ کی جانب جانے والے روور میں اگر سافٹ وئیر کے حوالے سے کوئی خرابی پیش آئی اور ماہرین کو اس میں تبدیلی کرنا پڑی تو وہ اس تبدیلی کو زمین پر موجود مشین پر آزمائیں گے اور اس کے نتائج کی روشنی میں خلا میں موجود روور کے سافٹ ویئر میں تبدیلی لائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ یہ منزل کئی سال کے انتظار اور کئی تبدیلیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ ایس ٹی ایم کو  برطانیہ کی ایئربس فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے اور اب اسے سخت ترین ماحولیاتی ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزرنے کے لیے  تولوز بھیجا جارہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اسے تمام سخت ترین حالات سے گزاریں گے تاکہ یہ طے ہوسکے یہ راکٹ لانچ  کے وقت اور وہاں مریخ پر لینڈنگ اور اسکے بعد پیش آنے والے تمام مشکل حالات سے گزر سکے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں