Tag: Martin Griffiths

  • چاند نہیں مانگ رہے، یو این ریلیف چیف کا اسرائیل سے جنگ بندی کا پھر مطالبہ

    چاند نہیں مانگ رہے، یو این ریلیف چیف کا اسرائیل سے جنگ بندی کا پھر مطالبہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے ایک بار پھر غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کر دیا ہے، یو این ریلیف چیف مارٹن گریفتھس نے کہا کہ ہم چاند نہیں مانگ رہے، بنیادی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک لکسمبرگ میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر منعقدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا غزہ کے لوگوں کو خوف ناک اور ہولناک حالات میں سانس لینے کا موقع دیا جائے۔

    انھوں نے غزہ میں مزید سرحدی گزر گاہیں کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم چاند نہیں مانگ رہے، ہم شہری آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور اس بحران کو روکنے کے لیے درکار بنیادی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

    مارٹن گریفتھس نے کہا ہم صرف جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کسی ناممکن چیز کا نہیں، مجھے یہ حقیقی خدشات نظر آ رہے ہیں کہ اگر ہم نے ابھی کارروائی نہیں کی تو یہ ایک ایسا تنازعہ ہے جس کے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دیگر حصوں میں مزید پھیلنے کا امکان ہے، اور خطے کو مزید تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • سعودی عرب یمن کو خوش حال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، مارٹن گریفیتس

    سعودی عرب یمن کو خوش حال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، مارٹن گریفیتس

    صنعاء : یمن میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتس نے گذشتہ روز ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات میں یمن میں سیاسی عمل میں ہونے والی پیش رفت، اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر یو این ایلچی نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    دونوں رہ نماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال، امن ومان کے قیام کے لیے درپیش چیلنجوں اور امن کے مواقع کو عملی جامہ پہنائے جانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر یو این ایلیچ مارٹن گریفیتھس نے متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے لچک کا مظاہرہ کریں۔

    اقوام متحدہ کے مندوب نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو الحدیدہ معاہدے کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت، بالخصوص جنگ بندی کی نگرانی کے طریقہ کار کو عملی شکل دینے اور شہریوں کے تحفظ اور انسانی عمل آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی مساعی پر بریفنگ دی۔

    خصوصی ایلچی نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جنوبی یمن حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان ہونے والے کشیدگی اور اس کے حل کے لیے سعودی عرب کے کردار پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کو متحد، خوش حال اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ الریاض یمن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

  • عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    عالمی ایلچی کی یمنی نائب صدر سے اہم ملاقات، مذاکرات کی ضرورت پر زور

    صنعاء : یمنی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’حوثیوں کو جنگ بندی معاہدے کے تحت الحدیدہ اوردیگربندرگاہوں سے نکلنے پرمجبورکیاجائے‘۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اقوام متحدہ کے یمن کےلیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ۔ یمنی حکومت اور یو این مندوب کے درمیان دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر عدم تعاون اور حوثی باغیوں کے جرائم پر نرم رویہ برتنے کے الزامات عاید کرنے کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ اور دوسری بندرگاہوں سے اپنے جنگجو نکالنے اور معاہدے کی پاسدارای پر زور دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یک طرفہ طور پرالحدیدہ سے انخلاءکو آئینی حکومت کی طرف سے ایک ڈرامہ قرار دیا، اس کے ساتھ ساتھ آئینی حکومت نے یو این ایلچی پر حوثیوںکی طرف داری کا بھی الزام عاید کیا تھا۔

    یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے عالمی ادارے کی جانب سے سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کرانےاور آئینی حکومت کی تجاویز پرعمل درآمد پر زور دینے کا خیر مقدم کیا۔

    یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یواین ایلچی کو بتایا گیا کہ آئینی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ ہے، اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان روابط امن عمل آگے بڑھانے کےلیے کلید ثابت ہوسکتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یمن کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن عمل کو صحیح ٹریک پر لانے اور تین بنیادی مطالبات اور سویڈن معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    یو این مندوب سے ملاقات کے دوران نائب صدر نے حوثیوں کی جانب سے ملک میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پڑوسی برادر ملک سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے ساتھ عالمی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے خلیجی امن فارمولے اور اس کے انتظامی میکنزم پرعمل درآمد یقینی بنانے، نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کے فیصلوں پرعمل کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کے متحارب فریقین کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی کی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • یمنی پارلیمنٹ کا مارٹن گریفیتھس پر عدم اعتماد، بائیکاٹ کا مطالبہ

    یمنی پارلیمنٹ کا مارٹن گریفیتھس پر عدم اعتماد، بائیکاٹ کا مطالبہ

    صنعاء : یمنی پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن ایلچی اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص قرارداد 2216 اور سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کرر ہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی پارلیمنٹ نے اپنے حالیہ اجلاس میں حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے مقرر کردہ مندوب مارٹن گریفیتھس کے ساتھ تعاون نہ کرے کیونکہ مسٹر گریفیتھس اسٹاک ہوم میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق یمنی پارلیمنٹ کی طرف سے وزیراعظم معین عبدالملک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مندوب کے ساتھ کسی قسم کے تعاون سے انکار کر دیں۔

    پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا الحدیدہ شہر اور بندرگاہ سے یکطرفہ طور پر انخلاء محض ایک ڈرامہ ہے، اس طرح کا ڈرامہ 29 دسمبر 2018ء کو بھی رچایا جا چکا ہے جسے یمنی حکومت اور جنرل پیٹرک کامیرٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

    مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ الحدیدہ شہر اور بندرگاہ سے حوثیوں کے انخلاء کا مطالبہ سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے میں کیا گیا تھا، معاہدے میں طے تھا کہ حوثی باغی انخلاء سے قبل تمام حکومتی تنصیبات کا کنٹرول سرکاری فوج کے حوالے کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیان میں یمنی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ایلچی کی طرف سے حوثی ملیشیا کے انخلاء پر مبارک باد کے پیغام کو افسوسناک قرار دیا۔

    مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن ایلچی اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص قرارداد 2216 اور سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کرر ہے ہیں۔

  • یمنی وزیر اطلاعات کا مارٹن گریفتھس پر حوثیوں‌ کی جانبداری کا الزام

    یمنی وزیر اطلاعات کا مارٹن گریفتھس پر حوثیوں‌ کی جانبداری کا الزام

    صنعاء : یمنی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس پر حوثیوں کی جانبداری کا الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گریفتھس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے دباؤ میں آکر بیان دے رہے ہیں۔

    معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ یمن کی صورتحال سے متعلق خصوصی بیان جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے، یو این ایلیچی کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

    یمنی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے کے سربراہ مارک لوک کا موجودہ بیان ماضی میں دئیے گئے بیانات سے مترادف ہے جس میں انہوں نے یمن میں غذائی قلت کا ذمہ دار حوثیوں کو ٹہرایا تھا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا الحدیدہ سے متعلق اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کی راہ گزشتہ دو ماہ سے حائل ہے، حوثی بارہا بندر گاہوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا بندر گاہوں پر اتاری گئی گندم بحفاظت فلور ملوں تک پہنچا رہے ہیں جبکہ مارک لوک نے کہا تھا کہ حوثیوں نے حکومت کے زیر نگرانی فلور ملوں تک جانے والی گندم اپنے زیر کنٹرول فرنٹ لائن پر سیکیورٹی خدشات کی بناء پر روکی تھی۔