Tag: martyred soldiers

  • وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس اور خراج عقیدت پیش

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس اور خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدفوجی جوانوں کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دس جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا شہیدفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جوانوں نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

    یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • بھارتی فا ئرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود  فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    بھارتی فا ئرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود فو جی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    سرا ئے عالمگیر : سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فا ئرنگ سے شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سبز کو ٹ کے مقام پر بھارتی فائرنگ سےشہید ہونےوالےپاک فوج کے جوان شہید نائیک محمد طارق محمود کو فو جی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا، شہید کے نماز جنازہ میں آرمی کے اعلیٰ افسران میں جی او سی 23 ڈیو جہلم ، 4 برگیڈیر بھمبر آزاد کشمیر کے علاوہ فو جی جوان اور اہلے علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    پا ک آرمی کے بہادر سپوت نا ئیک محمد طارق محمود شہید نے سوگواران میں والدین بیوہ اور دو بچے چھو ڑے ہیں جبکہ شہید کا کا دوسرا بھائی بھی پاک آرمی میں اپنے فرا ئض سر انجام دے رہا ہے ۔

    شہید کے والد نور حسین کا کہنا ہے کہ وطن کی خا طر اگر میرے تینوں بیٹے بھی شہید ہو جا ئیں تو ہمارے لیے بعث فخر کی بات ہے۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    پشاور : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی نیک محمد کو ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں شہید سپاہی نیک محمد کی عمر کوٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی،پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے سپاہی نیک محمد شہید ہوا تھا۔

    شہید فوجی جوان کو عمر کوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، شور کینٹ کے بریگیڈیئر طاہرعلی اور دیگر افسران نے سلامی پیش کی جبکہ صدر پاکستان، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔


    مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک


    مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے پاکستان کی تین چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا، پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بناتے ہوئے دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ پانچ فوجی جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کو سراہا اور وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کی آزادانہ آمدورفت کو روکا جا سکے۔