Tag: Martyrs

  • ارشد ندیم نے اپنا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے شہدا کے نام کردیا

    ارشد ندیم نے اپنا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے شہدا کے نام کردیا

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے شہدا کے نام کردیا۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا میڈل پاکستان  کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعاؤں پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اس جیت کیلئے بہت محنت کی ہے اور آج الحمدللہ میں نے ایک بار پھر گولڈ میڈل جیتا ہے، آئندہ چیمپئن شپ ٹوکیو میں ہورہی ہے، ٹوکیو چیمپئن شپ کیلئے بھی بھرپور تیاری کرونگا۔

    ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے پر لوگوں نے بہت پیار دیا ہے، پنجاب پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں بہت عزت دی، میں اپنی جیت اور گولڈ میڈل اپنے شہدا کے نام کرتا ہوں، ہم اپنی افواج کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/asian-gold-medalist-arshad-nadeems-special-message-before-returning-home/

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ والدین اپنی اولاد کیلئے ہمیشہ دعا کرتے ہیں، الحمداللہ حکومت نے سپورٹ کی  اور خوشی ہے قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔

    ارشد نے بتایا کہ میرےگاؤں میں اسٹیڈیم تیار ہے پنجاب حکومت اور اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوانوں کے لئے پیغام ہے اسٹیڈیم بن رہا ہے ٹریننگ کریں جیسے ہی اسٹیڈیم تیار ہوگا میں نوجوانوں کو ٹریننگ دوں گا۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد مقابلے میں حصہ لیتا ہوں، عید کے بعد ٹریننگ کیلئے برطانیہ جارہا ہوں، ٹوکیو چیمپئن شپ میں 4 ماہ باقی ہیں اس کی بھر پور تیاری کرونگا۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایتھلٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 52 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا لیا۔

    ارشد ندیم سے قبل ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں پاکستان نے آخری بار 1973 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر:ہزاروں افراد نے کرفیو توڑ دیا، نماز جنازہ میں‌ شرکت

    مقبوضہ کشمیر:ہزاروں افراد نے کرفیو توڑ دیا، نماز جنازہ میں‌ شرکت

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں نے افراد قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیے گئے نوجوانوں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    بھارتی فورسز کے ظلم و جور کا نشانہ بننے والے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ سوگواروں میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ جنازے میں شریک افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    خیال رہے کہ حریت رہنماؤں کی جانب سے 11 نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی جس کے باعث وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی اور نظام معمولات زندگی معطل رہا۔

    کشمیریوں کی جانب سے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، قابض فورسز نے مظاہرین کو پسپا کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دریغ گولیاں برسائیں۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی انتطامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

  • یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

    کراچی : ملک بھرمیں یوم شہداو دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو سلام اور خراج تحسین کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع ہر جہاں پاکستانی قوم مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت کررہی ہیں وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی مشہورو معروف شخصیات بھی وطن کی محبت میں پرجوش نظر آئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    فیصل قریشی

    فیصل قریشی نے شہداء کی قربانیوں پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاک فوج کوسلام پیش کیا۔

    اداکارحمزہ علی عباسی

    اداکارحمزہ علی عباسی نےٹوئیٹ کرتے ہوئے باہمت شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت محض ایک زمین کے ٹکڑے سے محبت نہیں بلکہ اس منشور سے محبت ہے، سلام ان شہدا کو جنہوں نے اس منشور کے لیے جانیں قربان کی۔

    اداکارہ صباقمر

    اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شہداء کو سلیوٹ پیش کیا۔

    گلوکار عاطف اسلم

    گلوکار عاطف اسلم نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘ کی ویڈیو شیئر کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم ہر سال یوم دفاع پاکستان پر اس دن کی یاد تازہ کرتے ہیں ، جو ہمیں ملک کے لئے جان قربان کرنے اور اس جنگ کے شہیدوں کا احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے۔

    شہزاد رائے

    گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

    فخر عالم

    گلوکار فخر عالم نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا اس آزادی کے پیچھے وردی ہے، یاد رکھیں آزادی کی قیمت شہیدوں کا خون ہے، یونیفارم میں ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام ، جو سوال کے بغیر خدمت کرتے ہیں۔

  • ریل گاڑیاں بھی ” ہمیں پیارہے پاکستان سے” کا پیغام دینے لگیں

    ریل گاڑیاں بھی ” ہمیں پیارہے پاکستان سے” کا پیغام دینے لگیں

    لاہور : یوم دفاع و شہدا پر ریل گاڑیاں بھی” ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا پیغام دینے لگیں ، مختلف ریل گاڑیوں کی بوگیوں پر خصوصی تصاویر و پیغامات آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں پاکستان ریلوے بھی پیش پیش ہیں، ریل گاڑیاں بھی ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا پیغام دے رہی ہے۔

     

     

    پاکستان ریلوے کی جانب سے ریل گاڑیوں کو دفاع وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں کی تصاویر سے سجا دیا جبکہ مختلف ریل گاڑیوں کی بوگیوں پرخصوصی پیغامات بھی درج کئے گئے ہیں۔

     

    یاد رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہدا 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی، شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گی، وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

  • خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    خیبرایجنسی : بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    راولپنڈی: پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کی  نماز جنازہ ادا کر کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرایجنسی میں شہید ہونے والے شہداء کی نمازِ جنازہ  کورہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان سمیت سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے ک ہ ’’شہید ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق سندھ سے تھا جن کے جسد خاکی اُن کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے ہیں جہاں اُن کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی جس میں متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے‘‘۔

    پڑھیں :  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

    واضح رہے خیبرایجنسی میں افغان سرحد سے متصل وادی راجگل میں پاکستان آرمی کی جانب سے منگل کی صبح سے زمینی و فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں شدت پسندوں کی خفیہ گزرگاہوں اور اُن کی کمین گاہوں پر حملے کیے گئے تھے جس کے نیتجے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ اور 14 شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی جوان وادی تیراہ میں آگے کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔ پاک فوج کی جانب سے اس آپریشن کا مقصد بلند و بالا پہاڑی علاقوں شدت پسندوں کی نقل و حرکت محدود کرنا بتایا گیا ہے۔

  • کوک اسٹوڈیو 9 کا پہلا ٹریلر جاری، شہداء پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت

    کوک اسٹوڈیو 9 کا پہلا ٹریلر جاری، شہداء پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت

    کراچی: پاکستان کے مشہور میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیوسیزن 9 کا پہلا ٹریلر جاری،فنکاروں نے’’اے راہ حق کے شہیدوں‘‘ ترانے گا کر شہدائے پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کردہ 3 منٹ کی اس ویڈیو میں پاکستان کے معروف گلوکاروں عابدہ پروین، راحت فتح علی خان، شہید امجد صابری، علی عظمت، نوری، فاخر، قرۃ العین بلوچ، میشاشفیع، زیب بنگش، صنم ماروی، عمیرجسوال، احمد جہانزیب، سائیں ظہور، نصیبو لال، رفاقت علی، جاوید بشیراور نعیم عباس روفی سمیت نئے نوجوان گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگاتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربانیں کرکے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    کوک اسٹوڈیو کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختصر وقت میں   #CokeStudio9 ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ویڈیو نشر ہونے کے بعد شہید قوال امجد صابری کو عوام الناس کی جانب زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس ویڈیو پر اپنے دلی تاثرات پیش کیے، ویڈیو میں جہاں دیگر فنکاروں نے نغمے کے کچھ اشعار پڑھے وہی امجد صابری کے حصے میں  ’’حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہوگا‘‘ آئے جس کے بعد ان کے مداحوں میں ایک بار پھر اُن کی کمی شدت سے محسوس ہونے لگی۔ یاد رہے کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ سیزن کے آغاز کے موقع پر ملی نغمہ سوہنی دھرتی پیش کیا گیا تھا جسے سامعین نے بہت سراہا تھا۔ قبل ازیں یہ نغمہ 60 کی دہائی میں میڈم ’’نورجہاں‘‘ کی آواز میں ریکارڈ گایا گیا تھا جو سامعین میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرتا ہے۔