Tag: Martyrs Day

  • آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے نماز فجر کے ساتھ مساجد میں قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں، جی ایچ کیو کی یادگار شہدا پر آج مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہدا پر تمام کنٹونمنٹس، پاک آرمی، پاک فضائیہ و بحریہ یونٹس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، ملک بھر میں افواجِ پاکستان، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شُہدا پر سلامی دی جائے گی۔

    پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز میں بھی یادگار شہدا پر خصوصی تقاریب ہوں گی، پولیس کی متعدد یادگار شہدا پر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی، صوبائی دارالحکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہدا پر تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

    ملک بھر میں شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائے گی، یہ دن اپنے شہدا سے والہانہ محبت کا پیغام دے گا، شہدا کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے’’یومِ تکریمِ شہدا پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس دن کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، شہدا اور اُن کی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

  • آرمی چیف کا شہدا کے اہل خانہ سے ملنے کیلئے پہنچنے پر قوم کا شکریہ

    آرمی چیف کا شہدا کے اہل خانہ سے ملنے کیلئے پہنچنے پر قوم کا شکریہ

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدا کی غیرمعمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع وشہدا کی غیر معمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میڈیا نے خصوصی طور پر یوم شہدا کی تقریب دوبارہ نشر کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے شہدا ہمارا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

    یاد رہے یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب میرے لیے باعث فخرہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔

    آرمی چیف نے افواج پاکستان اورقوم کی جانب سے غازیوں اورشہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانتا ہوں آپ کے دکھوں کا کوئی بدل نہیں لیکن آپ کا حوصلہ ہمارے لیے مثال ہے، زندہ قومیں اپنے شہیدوں پر ناز کرتی ہیں، پاکستان ایک زندہ اور تابندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔

    خیال رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

  • آئیں چلیں شہید کے گھر: ڈی جی آئی ایس پی آر

    آئیں چلیں شہید کے گھر: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے دورے کے دوران کہا تھا کہ مجھے اپنے افسران اور سپاہیوں پر فخر ہے، پاک فوج ثابت قدم ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو سخت جان بنا دیا ہے۔ پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

  • کشمیری دنیا بھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنارہے ہیں

    کشمیری دنیا بھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنارہے ہیں

    کشمیرکی آزادی کی خاطرجانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں آج یوم شہدا کشمیرمنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر عقیدت واحترام اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل تک جدوجہد جاری ر کھی جائے گی۔

    کشمیر کی سیاسی تاریخ میں 13 جولائی 1931 کا دن بڑی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ یہی وہ دن تھا جب شہیدوں کے خون سے تحریک حریت کشمیر کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔

    تیرہ جولائی انیس سواکتیس کو کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، یہ مظلوم کشمیری سری نگر کی جیل کے باہر جمع تھے جہاں قید کشمیری قوم کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو مقدمے کی سماعت کے لیےعدالت لے جانا تھا۔

    اس دوران نماز ظہر کا وقت آگیا مگر مظاہرین کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملی، ایسے میں ایک شخص اذان دینے کے لیے کھڑا ہوگیا مگر ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے اس شخص کو گولی مار کے شہید کر دیا۔

    اس کے بعد دوسرا مرد مجاہد اذان کے لیے کھڑا ہوا، اسے بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا، پھر تیسرا، چوتھا اور کرتے کرتے بائیس بے گناہ مسلمانوں کو مہاراجہ کے سپاہیوں نے شہید کر دیا اور بے شمار مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    اس سفاکانہ واقعہ نے کشمیریوں کے دلوں میں حریت پسندی کے جذبے کو جنم دے دیا، قیامِ پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر جبراََ قبضہ کرکے معاہدوں اور دستاویزات کی دھجیاں اڑا دیں اور کشمیر کی عوام کو ظلم و ستم کے شعلوں میں دھکیل دیا۔

    بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ 70 سالوں میں ہزاروں کشمیری شہید، مائیں اور بہنیں بے سہارا اور بچے یتیم ہوچکے ہیں مگر ہندو بنیا ٹس سے مس نہیں ہوا اور اپنے وعدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری قوم کو حق خودارادیت دینے سے گریزاں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    دشمن کا بارود اورگولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے پرومو جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان زندہ باد۔ یوم دفاعِ پر دفاع اور شہداء سے متعلق مرکزی تقریب کل رات جی ایچ کیومیں ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم دفاع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ مشرق اور مغرب میں موجود پاکستان کے دشمن سن لیں، دشمن کا بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی، ہمارے جوانوں کے سینے نہیں اور نہ ہمارا عزم کمزور ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔