Tag: MARVEL

  • ڈی سی فلم شیزام نےامریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    ڈی سی فلم شیزام نےامریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    امریکی فلم بینوں پر ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم شیزام کا جادو چل گیا، سپر ہیرو ایڈونچر مووی نے ساڑھے سات ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی کامک کردار پر مبنی سپر ہیرو فلم ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو جادوئی لفظ ’شیزام‘ پکار کر سپر ہیرو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شمالی امریکا میں اندازوں سے بڑھ کر 53 ملین ڈالر یعنی سات ارب سینتالیس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

    ہدایت کار ڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے، لڑکا غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہیں پاتے۔

    لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھر اپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی، عشر اینجل، مارک اسٹروگ، روز بٹلر اور ایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم ادا کیے۔

    اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ہارر مووی پیٹ سمٹری دوسرے نمبر پر رہی جس نے پچیس ملین ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا، فلم جانوروں کے قبرستان کے قریب رہائش اختیار کر کے مصیبت میں پھنسنے والے خاندان کی کہانی ہے۔

    اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ڈمبو ہے، سرکس کے اڑتے ہاتھی کی فینٹیسی فلم نے تقریباً ڈھائی ارب روپے کمائی کی ہے۔

  • کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو!

    کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو!

    واشنگٹن : ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور سپرہیروز فلمز بنانے والی کمپنی مارول نے مستقبل میں کنگ خان کو سپر ہیرو طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شائقین کے لئے ایونجرز، انفینیٹی وار بلیک پینتھر جیسی بلاک بسٹر سپرہیرو فلمز بنانے والی کمپنی مارول سپر ہیرو کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرہیروز پر مشتمل ایکشن فلمیں بنانے والی کمپنی مارول نامور بالی ووڈ اداکار شارخ خان کو مستقبل میں اپنی فلم میں سپر ہیرو کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے۔

    مارول کمپنی کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مارول ایسی شخص کو اپنی سپر ہیرو سیریز میں لینا چاہتی ہے، جو بھارتی ثقافت سے ہم آہنگ ہو۔

    بھارتی خبر رساں ادارے نے مارول کمپنی کے نائب صدر اسٹیفن ویکر نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارول بھارتی ٹیلنٹ لیا تو شاہ رخ خان فلم میں کاسٹ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ شارخ خان پہلے ہی بالی ووڈ کی ایکشن اور رومینس سے بھرپور فلم ’را ون‘ میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرچکے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کہنا ہے کہ ’ممکن ہے ’را ون‘ کو ہی مارول کی سپر ہیرو سیرز میں شامل کرلیا جائے کوئی دوسری ایکشن فلم بنائی جائے۔

  • بیلجئم کے ساحل پرمشہورزمانہ فلمی کردارڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے

    بیلجئم کے ساحل پرمشہورزمانہ فلمی کردارڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے

    برسلز: بیلجیئم کے ساحل پردنیا کے سب سے بڑے مٹی کے شاہ کاروں کا فیسٹیول شروع ہوا چاہتا ہے جس کے لیے آرٹسٹوں نے ساحلی ریت پر دیوقامت مجسمے اور نقش و نگار بکھیر دیے جو کہ ڈزنی اور دیگر ہالی وڈ فلموں کے کرداروں پر مشتمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 34 فنکاروں نے چار ہفتے لگاتا ر محنت کر کے چھ ہزار ٹن مٹی سے کئی شاہکار تشکیل دے ڈالے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فیسٹیول کے لیے 150 سے زائد مجسمے اور عمارات بنائی گئی ہیں، جو کہ ڈزنی ، پکسار، مارول اور اسٹار وار کے کرداروں سے متاثر ہیں ۔ اس فیسٹیول کا آغاز ہفتے کو ہوا اور یہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

    ان میں سے کچھ مجسمے تو کئی میٹر اونچے ہیں اور یہ انتہائی مشہور کرداروں کے ہیں جیسا کہ ڈیفی ڈک ، یوڈا اور بروس جبکہ ایک بڑامجسمہ فائنڈنگ نیمو کی وائٹ شارک کا بھی ہے۔

    اسٹار وار، ڈزنی کا محل اور اس کے ساتھ ٹنکر بیل کی پری فون اور اس سیریز کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نیور بیسٹ بھی آپ کو اسی ساحل پر ملے گا ۔سو دیر نہ کریں اگر آپ یورپ میں ہیں یا جانے کی استظاعت رکھتے ہیں تو فوراً اپنا سامان باندھیں اوربیلجئم کے ساحلوں کا رخ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی میں’سپرہیروز‘کی کہکشاں سج گئی

    کراچی میں’سپرہیروز‘کی کہکشاں سج گئی

    کراچی میں الٹی میٹ کامک کون 2018 کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی وڈ کی کامک سیریز پر بننے والے کارٹون اور فلموں کے مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کراچی کے ایک بینکوئٹ ہال میں’الٹی میٹ کامک کون 2018‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کامک سیریز، سپر ہیرو فلمز، کارٹون اور اینی میٹڈ سیریز کے مداح کثیر تعداد میں شریک تھے‘ شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان طلبہ و طالبات کی تھی ‘ تاہم ہر عمر کے افراد اس محفل میں نظرآئے۔

    کامک فلموں کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کامک کرداروں کے روپ دھار رکھے تھے تاہم بیٹ مین کاجوکر ، ہارلے کوئین، پاور پف گرلز کا ’ہِم‘، ہیری پورٹر، کونجیورنگ نن اور ٹومپ ریڈر کی لارا کرافٹ کا روپ دھارنے والے کوز پلیئر ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہے۔

    ایونٹ میں ڈی سی کامکس اورمارول کامکس میوزیم، اسٹاروار، ہیری پورٹر اورگیم آف تھرون کے آؤٹ لیٹ بھی تشکیل دیے گئے تھے جہاں ان فرنچائز کے مداح تصاویر بناتے رہے‘ انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ میں سپر ہیرو فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ کمسن بچوں نے بھی اپنی پسندیدہ کرداروں کا روپ دھار کر ریمپ پر واک کی۔ تقریب میں شہروز سبزواری، اسد صدیقی اور معروف سابق کرکٹر جاوید میاں داد بھی شریک تھے۔

    اس ایونٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت چہرہ ساری دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ، جس سے اقوامِ عالم کو یہ جانچنے میں مدد ملے گی کہ پاکستان کوئی بہت پسماندہ اور قدیم زمانے کا ملک نہیں بلکہ بھارت کی طرح یہاں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گارڈینز آف دی گلیکسی۔۔نے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

    گارڈینز آف دی گلیکسی۔۔نے نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

    ہالی ووڈ باکس آفس پرسپرپاورزچھاگئے،فلم گارڈینزآف دی گیلیکسی نےنمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

    دنیا پرقبضہ کرنےکا جنون سرچڑھ کربول رہاہے،طاقت ورسپرپاورز نےکرلی ہے تیاری ایک کےبعد ایک حملہ کرنےکی،ایسے میںامریکی پائلٹ پیٹرکا جہازغلطی سےسپر پاورز کی سرزمین پر پہنچ کرتباہ ہوجاتاہے اور یہیں سے شروع ہوجاتی ہےانسانوں اورسپرپاورزکی جنگ۔

    guardians-galaxy-movie-preview

    غیرمعمولی طاقتوں سے بھرپورمخلوق نے دنیا پرتوقبضہ نہ کیا مگر امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا،فلم گارڈینزآف دی گلیکسی نےاکہترملین ڈالرزکا کھڑکی توڑبزنس کرلیا ہے۔

    باکس آفس پردوسری پوزیشن ہے گلوکارجیمزبراون پربنی فلم گیٹ آن اپ مگر اس فلم نے صرف سترہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرزکا معمولی بزنس کیا،جبکہ جرائم پر بننے والی ایکشن فلم لوسی نے بھی سترہ ملین ڈالرزکا بزنس کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔