Tag: Maryam Aurangzaib

  • حکومت نے مسیحی برادری کے احتجاج پر کارروائی کی، مریم اورنگزیب

    حکومت نے مسیحی برادری کے احتجاج پر کارروائی کی، مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ حکومت سے نہیں بلکہ مسیحی برادری سے تھا اور مسیحی برادری کے احتجاج پر حکومت نے اقدام کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیالکوٹ میں چرچ کے ساتھ گراؤنڈ ہے جس کا تاریخی پس منظر ہے، سی ٹی آئی بوائز اسکول کی جانب سے9 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا گیا، مسیحی برادری نے کہا کہ گراؤنڈ کو آخری رسومات کیلیے استعمال کیا جاتا ہے، ان کی شکایت پر ہی حکومت نے اقدام کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ کرنےسے آپ کو کسی نے نہیں روکا، متبادل جگہ دی کہ یہاں جلسہ کرلیں لیکن پی ٹی آئی والے مسیحی برادری کی بات سننے کے بجائے مزید انتشار پھیلا رہے ہیں، پورے معاملے کا پنجاب حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ لوگ اپنے فیصلوں کو صرف مسلط کرنا چاہتے ہیں، اعلان کررہے ہیں میں آرہا ہوں تو کس نے روکا ہے آنے سے۔

    کرسی پربیٹھ کربھی غنڈہ گردی کرنی ہے اور اقتدار سے باہر بھی یہی رویہ ہے، 4سال نا اہلی والے 4 ہفتے پہلے آئی حکومت سے سوال کررہے ہیں، 9 سال ہوگئے ہیں کے پی میں عمران خان کی حکومت کو ، کرپشن کی تحقیقات نہ ہوں اس لیے وہاں احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا تماشا اب بند ہونا چاہیے، اب کوئی بھی نفرت انگیز تقاریر یا اداروں کےخلاف بولےگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ کیا مریم نواز فوری الیکشن کی حامی ہیں تو کیا ن لیگ میں اس حوالے سے دو رائے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی میں قبل ازوقت انتخابات سے متعلق آرا موجود ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت اور حکومت کا حصہ ہے،حکومت کے تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہی ہوں گے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی مدت اس وقت آئین کے مطابق ہے، الیکٹرول ریفارمز کا ایجنڈا پہلے ہے، پی ٹی آئی والے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے گئے ہیں اس پر لندن میں طویل مشاورت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف تمام صورتحال پر جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

  • عمران خان بہت جلد ایک اور خط لہرانے والے ہیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان بہت جلد ایک اور خط لہرانے والے ہیں، مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد ایک اور خط لہرانے والے ہیں، پتہ نہیں عمران خان اب دوسرا خط لہرا کر کس ملک پرالزام لگائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد ایک اور خط لہرانے والے ہیں، پتہ نہیں عمران خان اب دوسرا خط لہرا کر کس ملک پرالزام لگائیں گے اور یہ الیکشن کمیشن پر بھی الزام لگائیں گے کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 58 تحفے اپنے پاس رکھے اور ٹیکس ریکارڈ کے مطابق انکی پوری زندگی کی آمدنی سے زیادہ ہیں، انھوں نے وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا، عمران خان نےگھڑی 18 کروڑ کی بیچی، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نےتحائف کا 50 فیصد ادا کیا تھا یہ پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہیں 20 فیصد پر ریٹین کیا تھا 50 فیصد جھوٹ ہے، 20 فیصد پر ریٹین کرنے کے بعد دسمبر2018 میں50 فیصد ہوا تھا، 3 کروڑ دے کر14 کروڑ کی چیزوں کو ریٹین کیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ نے آخری بار ٹیکس ریٹرن2018 میں جمع کرایا اور 2018کےریکارڈ کے مطابق عمران خان کا نام ان کی اہلیہ کیساتھ نہیں ہے، بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت خارجہ کو بائی پاس کرکے سائفر سیلڈ لفافے میں سیکریٹری کے ذریعے بھیجا گیا، سائفر بھی خود لکھوایا گیا، نقلی خط کا بیانیہ بنایا، کچھ خطوط پاکستان کےعوام کے پاس بھی ہیں، دوسروں کے مرحوم والدین کا حساب مانگتے ہیں اب اپنا زندگی کا حساب دو، پاکستان کےعوام کو منی ٹریل دیں اس میں آپکی مرضی نہیں چلے گی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل چیخ کر بات کررہے تھے کہ ن لیگ سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں، ن لیگ کی فارن فنڈنگ پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی بنادی تھی، فرخ حبیب سےکہا تھا کہ اگر ثبوت ہیں تو سامنے لےآئیں لیکن پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کمیٹی میں آج تک کوئی اعتراض نہیں لگا سکی جبکہ اسٹیٹ بینک نےبھی ن لیگ کی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن کوکوئی مراسلہ نہیں بھیجا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں منظم مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کے پاس اب صرف روبوٹس ہی رہ گئےہیں، اداروں کیخلاف مہم جوئی پرایف آئی اے، پی ٹی اے کو ہدایات کردی ہیں کہ ربوٹک ٹوئٹس پر کارروائی کریں، جہاں سے ربوٹک سافٹ ویئر انسٹال ہیں وہ بھی پتہ لگایا جارہا ہے، شناخت پریڈ کا کام شروع ہوچکا ہے جلد ہی سب کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کوئی جواب نہیں ہے، یہ اپنی لوٹ مار چھپانے کیلئے کنٹینر پر چڑھ کر گفتگو کررہے ہیں، عوام عمران خان سے2018میں کیے وعدوں پر ضرور سوالات کریں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہر سمری کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے چینی اور گندم پہلے ایکسپورٹ پھر قلت اور پھر امپورٹ کی گئیں، جہاں جہاں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ان سب کیخلاف کارروائی ہوگی، کرپشن کے ثبوت نہ ہوتے تو ثبوت نہ ہوتے تو فرح صاحبہ فرار نہ ہوتیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ این سی اے اور پاکستانی عدالتوں میں ثبوت تک نہیں دے سکے، انسولین اور کینسر کی دوائیاں سب سے زیادہ مہنگی کی گئیں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان سے متعلق اخترمینگل کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، انشااللہ اخترمینگل کابینہ کاحصہ بھی بنیں گے، بہت جلد باقی وزیر بھی دوسری قسط میں حلف لیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدار سے اپنے اعمال اور کارکردگی کی وجہ سے گئے، تاریخ میں پہلی بار آئینی طریقےسے کسی وزیراعظم کو پارلیمان سے ہٹایا گیا، یہ میڈیا اور پارلیمان کی آواز بند کرتے رہے، شہبازشریف کو جیل میں نماز پڑھنے کیلئےکرسی نہیں دی جاتی تھی لیکن آج وزیراعظم کی کرسی پر وہ شخص ہے جو بڑےدل کا مالک ہے، عمران خان کی سیکیورٹی کے جوخدشات آئے تھےاس پر وزیراعظم نےاحکامات دیئے اور عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے صوبوں کو بھی ہدایات دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2018سے2022 تک انکی اپنی امپورٹڈ حکومت تھی جس کا ازالہ کر رہےہیں، شہزاد اکبر بھاگ گئے ہیں انکےخلاف ثبوت ہونگے تو ہمیں واپس لانا آتا ہے۔

    طارق فاطمی کو انکے عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ طارق فاطمی سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہےجس میں حقیقت نہیں۔ درحقیقت طارق فاطمی کو وزیراعظم شہبازشریف زیادہ ذمے داریاں دینے جارہے ہیں وہ ایڈوائزرآف آل افیئرزکودیکھیں گے، طارق فاطمی وزیراعظم کیساتھ انکےآفس میں کام کرینگے،مریم اورنگزیب

  • ‘پی ٹی آئی کے بہت سےارکان کہہ چکےاستعفیٰ نہیں دیا’

    ‘پی ٹی آئی کے بہت سےارکان کہہ چکےاستعفیٰ نہیں دیا’

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان کہہ چکے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا جلد ان کی فہرست سامنے آ جائے گی۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے یہ استعفے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے ساتھ ہی آنے چاہیے تھے ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ چکی تھی ، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا کہ استعفی منظور کرتے۔

    مریم اونگزیب نے کہا کہ انہوں نے آئین شکنی کی ہے، ابھی بھی الیکشن کمیشن نوٹس لے یہ استعفے جعلی ہیں، استعفیٰ کا فارمیٹ ایک ہی ہے ، یہ سب استعفے دیکر آئین شکنی کر رہےہیں، صدر کا استعفیٰ بھی آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جو استعفے ہوئے وہ زبردستی دلوائے گئے، ڈپٹی اسپیکر کے پاس رولنگ کا اختیار نہیں تھا، قاسم سوری کو اسی دن استعفیٰ دینا چاہیے تھا جب رولنگ آئی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آج نئی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا، ہم اوورسیز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کی بات کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت استعفوں کےحق میں نہیں ہے’

    احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہے اور اسپیکر نے ان سے زبردستی استعفی لیے جو آئین کے خلاف ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہوگی کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں موثر کردار ادا کرے، ای وی ایم دھاندلی کا نسخہ تھا اور اس کے ذریعے ڈیجیٹل طریقے سے دھاندلی کی جاتی۔

  • قوم کو ثقافتی پالیسی کا نفاذ دے کر جا رہے ہیں، مریم اورنگ زیب

    قوم کو ثقافتی پالیسی کا نفاذ دے کر جا رہے ہیں، مریم اورنگ زیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ہم قوم کو ثقافتی پالیسی کا نفاذ دے کر جا رہے ہیں، اسی پالیسی کے ذریعے پاکستان کو جوڑا جاسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں تھیٹر بحال کرنے کے لیے پالیسی متعین کی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان میں حیران کن تبدیلی ہوئی ہے لیکن بہت سے کام اور چیلنجز ابھی بھی باقی ہیں جنھیں اکٹھے حل کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقائی زبانوں کی ترقی کے لیے بھی پالیسی تشکیل دی گئی ہے، ثقافت کے ذریعے اگر اپنا تشخص اجاگر کرنا شروع کردیں تو ہم اپنا کھویا مقام حاصل کرسکتےہیں۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ فلم بنانے والوں کے لیے فنڈ مختص کیا گیا ہے جب کہ فلم سنسرفیس بھی معاف کردی گئی ہے، فلم پروڈکشن پر ٹیکس بھی معاف کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے ثقافتی شعبے میں ہونے والے کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فنانس بل میں لوکل سینما کی تعمیر پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، اب پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کو چین میں بھی دکھایا جا رہا ہے۔

    احتساب کے دعوے داروں نے کے پی میں احتساب کا ادارہ ہی بند کر دیا: مریم اورنگزیب


    مریم اورنگ زیب نے ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی نے امن تباہ کر دیا تھا، ہم اس میں 52 فیصد کمی لائے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام جسے مینڈیٹ دیں اسے ملک کو آگے لے جانا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرنے کی کوشش کی، پارلیمان کے باہر اختلاف رائے ملک کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

    پی ٹی آئی کے بارے میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جلد بازی کی، پہلے کے پی کے نگراں وزیراعلیٰ کا نام واپس لیا، اب پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا نام بھی واپس لے لیا، انھیں سمجھ لینا چاہیے کہ حکومت چلانا گڈے گڈی کا کھیل نہیں ہوتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب جیسی ترقی خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی، مریم اورنگزیب

    پنجاب جیسی ترقی خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی، مریم اورنگزیب

    لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پنجاب جیسی ترقی خیبر پختونخوا میں بھی ہونی چاہیے تھی۔

    مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس 31 مئی تک کام کرنے کا مینڈیٹ ہے، اگر کسی کو شکایت ہے تو نیب میں شکایت کی تحقیقات کا طریقہ کار موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں 11 ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ بجلی سسٹم میں آئی، خیال رہے کہ پورے ملک میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ن لیگ کی حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے۔

    مریم اورنگ زیب نے عدلیہ اور نیب کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کے تناظر میں کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے اداروں کو دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف احتساب عدالت میں 70 بار پیش ہو چکے ہیں، دوسری طرف عمران خان پانچ سال صرف الزام تراشی کے راستے پر چلے۔

    سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ اصولوں کا تعین کرنا ہوگا جن پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، جمہوریت، مذہب، تعلیم، اور صحت ایسے موضوعات ہیں جن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ مریم اورنگ زیب پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ ن لیگ اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    پاک چین دوستی مزید مضبوط اورگہری ہو رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    یہ بات انہوں نے یوم عاشور چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چین کی خوشیوں میں پاکستانی عوام اور حکومت برابر کےشریک ہیں، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال بندھن میں بندھےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کی دوستی اب آئرن برادرز کےاٹوٹ رشتے میں بدل چکی ہے، پاکستان کو چین سے بے مثال، مخلصانہ،آزمودہ تعلقات پر فخر ہے، چین اور پاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عظیم منصوبہ خطے میں ترقی، خوشحالی کا ذریعہ بنے گا، سی پیک کے باعث چین سےتعلقات نئے دور میں داخل ہوئے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاک چین دوستی سی پیک کی شکل میں آئندہ نسلوں کومنتقل ہورہی ہے، چین، پاکستان امن، ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کرکام کر رہے ہیں، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: کہاتھا ناں شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، مریم اورنگزیب


    علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،حضرت امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کا درس ظلم وجبر اور تکبر کے سامنے جھکنے سے گردن کٹانا بہترہے اورکربلاگواہ ہے کہ سچائی اوراصول جبرکی بنیادپرنہیں مٹائے جاسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کارکنان نکل آئے توعمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

    کارکنان نکل آئے توعمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والا پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے، عمران خان اپنے منہ کو تالا لگائیں ورنہ چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن کا تالا کھولیں اور اپنے منہ کو تالا لگائیں، انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہاہے جو عدالتوں سے مفرور ہے اور جس نے زکوۃ کے پیسے سے منی لانڈرنگ کی ہے، وہ دوسروں کے احتساب کی بات کر رہا ہے۔

    عمران خان صاحب آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، وزیراعظم پھرسرخرو ہوں گے اور آپ کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


    مزید: استعفیٰ مانگنے والے بھیک مانگ کر اسمبلی واپس آئے، خواجہ آصف


    مریم اورنگزیب نے عمران خا ن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دے دی تو آپ کو کہیں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنان آپ کی اصلیت جان کردوسری جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں اور آپ نے صحیح کہا ہے کہ آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی کیونکہ ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ چور،جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔

  • ایک ٹولے کی خاطر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    ایک ٹولے کی خاطر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

    ایبٹ آباد : وزیر مملکت مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ  ایک ٹولے کی خاطر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ حساس معاملہ ہے، کابینہ کواعتماد میں لے کررپورٹ سامنےلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک ٹولےکی خاطروزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، ڈان لیکس پر وزیر داخلہ نے اپنا موقف کلئیر کر دیا ہے، جے آئی ٹی کے حوالے سے نام دے دئیے گے ہیں جلد تحقیقات شروع ہو جائے گی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی گئی اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ویج بورڈ ایوارڈ صحافیوں کا حق ہے، جو جلد ان تک پہنچے گا، صحافیوں کی سیکیورٹی اوربہبودکےمسائل حل کیےجارہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ  2013 میں جیساپاکستان ہمیں ملا وہ آپ نے خود لکھا، صحافیوں کی سیکیورٹی اوربہبودکےمسائل حل کیےجارہےہیں، کرپشن کا جھوٹا نعرہ لگا کر پاکستان کی ترقی روکی جارہی ہے، 2018 میں اس نعرے کو بھی مسترد کردیا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ان کے وزرا کو پکڑنے کی باری آئی تو احتساب کمیشن کو تالہ لگا دیا گیا، ایک تھانے میں وائی فائی لگانے سے پولیس میں تبدیلی نہیں آتی، وہ لوگ جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے  کامیاب نہیں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نےقانون اورآئین کوہمیشہ سربلند رکھا‘مریم اورنگزیب


    وزیر مملکت نے کہا کہ  پاکستان کی ترقی مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ہوتی ہے، وزیراعظم کی ہزارہ ڈویژن سے خاص محبت ہے، ہزارہ ڈویژن کو بھی جلد ہیلتھ کارڈ اسکیم دی جائے گی، بہتری کے لئے مثبت تنقید ضرور کی جائے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت بناسکتے تھے، مگرہمار ا مقصد سیاست نہیں عوام کی خدمت ہے، پاکستان کیلئے قربانی دینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اورخطے کے ممالک کیلئے تحفہ ہے،  سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا،  سی پیک 65 ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے جوڑتا ہے، پوری دنیا نے سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کیا،راہداری منصوبہ کے تحت بجلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔