Tag: maryam-aurangzeb

  • مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا

    مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال  کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دے دیا۔

    صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی  کے مجرم کیلئے 4 گھنٹے کا  ’ڈائٹ پلان‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، قومی تنصیبات، شہدا کی بے حرمتی، قائدِ اعظم کے گھر کو جلایاگیا، پولیس، رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنیوالے سزا کے مستحق ہیں بھوک ہڑتال کے نہیں۔

  • مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس ہو گئیں

    مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس ہو گئیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب برطانوی صحافی کے سوالات کے سامنے بے بس نظر آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا، انٹرویو کے دوران وہ پوری طرح بے بس دکھائی دیں۔

    اسکائی نیوز کی خاتون رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی تو کیا آپ اب ہائیکورٹ سے برعکس امید لگائے بیٹھی ہیں؟

    مریم اورنگزیب نے جواب میں سارے معاملے سے ہی لاتعلقی ظاہر کر دی۔ سپریم کورٹ پر اعتماد کے سوال پر بھی مریم اورنگزیب لاجواب ہو گئیں، اور پھر بولیں کہ ادارے پر اعتماد ہے تاہم اس میں موجود افراد پر سوالات ہیں۔

    عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرانا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے، مریم اورنگزیب

    عمران خان کی عدالت سے گرفتاری کے سوال پر بھی وفاقی وزیر اطلاعات جواب کی بجائے الٹا رپورٹر سے سوال کرتی رہیں۔ عمران خان کی مقبولیت کی سروے رپورٹس کو بھی یک سر مسترد کرتی نظر آئیں۔

  • رانا ثنا اللہ کے بعد  مریم اورنگزیب  بھی دھمکیوں پر اُتر آئیں

    رانا ثنا اللہ کے بعد مریم اورنگزیب بھی دھمکیوں پر اُتر آئیں

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دھرنےسے نمٹنا جانتی ہے، اسلام آباد پہنچنےسے پہلے تمہارا بوریا بستر گول ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کےاہم دورے پر روانہ ہوئےہیں، صدرشی جی پنگ کےمنتخب ہونےکےبعدوزیراعظم کایہ پہلادورہ ہے، چینی صدر کے پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم جذبات ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 4سال میں سی پیک تاخیر کا شکار رہاہے، یہ دورہ سی پیک کیلئے نئی منزل کیلئےاہم کرداراداکرےگا جو پراجیکٹس کا تاخیر کا شکار اور جو نئے یا ایکسٹینشن ہیں ان پردستخط ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، یہ دورہ اس خطے اور ملک کے نوجوانوں کیلئے ترقی روزگار کا راستہ ہوگا۔

    عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص 2014 میں کنٹینر پر چڑھا ہوا تھا ، جس سے صدر شی کا دورہ ملتوی ہوا تھا، آج ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان چین گئے ہیں وہی شخص پھر دھرنوں پر نکلا ہوا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کوتاثردینےکی کوشش کرتےہیں کہ بڑی حقیقی آزادی کی جنگ ہے، کل ایک ٹوئٹ آیاعلی امین گنڈاپور عمران خان کے کہنے پر جنگی مورچے لگا رہے تھے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رات کو خطرناک بات کی ، کہا مارشل لا لگتا ہے تو لگ جائے، آپ کا مقصد ملک کو 4 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے، چاہتے ہیں ادارے آئین کیساتھ کھڑے نہ ہوں توایسا نہیں ہوگا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ دھونس اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملےگی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے جس کا تعین آئین کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل وزیراعظم نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج دیا، جب کسان پیکج کااعلان ہوا تم نے مارشل لاکی بات کی۔

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں پوراپاکستان کھڑا ہےاس لئے یہ باتیں کر رہا ہوں، 1500یا2ہزارلوگ پوراپاکستان نہیں ہیں، اب آپ اپنی 4 سالہ ناکامی پرپردہ ڈال رہے ہیں، آپ کے پاس اپنی کارکردگی پر بولنے کو ایک لفظ نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ خونی مارچ کی تیاری کر رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہے، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہراقدامات کئے جائیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کو دھمکی دی کہ ن لیگ تمہارے دھرنےسےنمٹناجانتی ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تمہارا بوریا بسترگول ہوگا۔

  • عمران خان مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

    وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو ان سے سوال پوچے اس کو گالی اور دھمکی، عمران خان اپنی مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دینا ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ سب انکےجھوٹ کی بیت کر لیں اور حساب نہ لیں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں، اپنی مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ دیا جائے ایسے ہی وہ مرضی کا جج، وکیل اور فیصلہ چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو بلکہ خود کو آئین وقانون سمجھتے ہیں، وہ خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس بھی سمجھتے ہیں،عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، گالی اور دھمکی دو، الزام لگاؤ اور پھر سازش کہو، الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو الزام لگاکر گھیراؤ کی دھمکیاں دو، میڈیا سوال پوچھے تو کالے قانون بناؤ اور چینل بند کردو، مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو۔

  • ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ : مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وزیراعظم کو خطاب کا چیلنج دے دیا اور کہا کرپشن کے نتیجے میں عوام کوئی چیز خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خطاب کا چیلنج دیتے ہوئے کہا عمران بتائیں آٹا، چینی، بجلی، گیس،دواچوری سے کرپشن بڑھ چکی ہے، کرپشن کے نتیجے میں عوام کوئی چیز خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرپشن اعمال نامہ آنے پرعمران سڑکوں پر نہیں نکلیں گے جیل جائیں گے، مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن سےمعیشت تباہ ،مہنگائی کا سونامی آیا۔

    نواز دور حکومت کے حوالے سے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ 2013میں ن لیگ دورمیں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا، ن لیگ دورمیں کرپشن میں کمی آئی پاکستان 117نمبرپرآیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی، ریکارڈ شفافیت آئی، نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا ، ایل این جی،پاورپلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کےمنصوبے لگے اور کھربوں کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی۔

    وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی ، عمران خان نےنیا منصوبہ نہیں دیاالٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کیے، کرپشن کے عذاب نے کھانے پینے کی اشیاچھین لیں، قوم کوروٹی کا محتاج کر دیا۔

  • مریم اورنگزیب  کے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ

    مریم اورنگزیب کے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تم ہو کیا ،تمہاری اوقات کیا ہے، تمہاری اوقات نہیں دھمکیاں دینےکی ،استعفیٰ دو اور گھرجاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر دھمکیاں دی جاتی ہیں، عمران خان کی کل کی تقریر ایسے شخص کی تھی جسے پتہ ہے کہ اس کے گھرجانے کا وقت ہوچکا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ساڑھے 3 سال عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا، عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ذہنی طور پر عمران خان گھر جا چکے ہیں، دھمکی دیتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں خطرناک ہوجاؤں گا سڑکوں پر آجاؤں گا۔

    ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کاہررہنماعدالتوں سےسرخروہوا، جوالزام انہوں نے نوازشریف پر لگائے ان سب کے عمران خان خود مرتکب ہوئے، آپ جب سڑکوں پر تھے، تب نواز اور شہبازشریف ملک کوترقی دےرہےتھے، پنجاب کےعوام کو وہ منصوبے مل رہےتھے، جن پرآپ تختیاں لگارہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لئے تضحیک آمیزالفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تم ہو کیا ،تمہاری اوقات کیا ہے، تمہاری اوقات نہیں دھمکیاں دینے کی ،استعفیٰ دو او رگھر جاؤ ، تمہیں صرف نکالیں گے نہیں کان سے پکڑ کر نکالیں گے۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمہاری جرات کیسےہوئی شہبازشریف کوکرمنل کہنےکی، ملک کودیوالیہ حدتک تباہ کرنے،دوا چھیننے والا کرمنل ہوتا ہے ، کرمنل وہ ہوتاہےجو1200ارب کاآٹاکھاجائے، اربوں کاکورونافنڈکھاناوالاکرمنل ہوتا،منی لانڈرنگ کرنےوالاکرمنل ہوتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب آپ عوام میں جائیں گے توعوام آپ کا گریبان پکڑیں گے، جوالزامات لگائے ان کی حقیقت عوام کے سامنےآگئی ہے، دھمکیاں ہمارے لیے نہیں کیوں کہ ہم سرخرو ہوچکے ہو۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایک جواب جمع نہیں کرایا،طاہراقبال کون ہے، 26 اکاؤنٹ کھولے جو الیکشن کمیشن میں ظاہرنہیں کیے۔

    لیگی ترجمان نے کہا کہ ن لیگ نےمنصوبوں میں ایک ہزار ارب کی بچت کی، شہبازشریف نےملکی مفادکے لیے ذاتی کاروبار کو اربوں کا نقصان پہنچایا، شہباز شریف کو عوام نے اپوزیشن لیڈ ربنایا،ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈربنایا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں چیلنج کرتےہیں کہ تم سڑکوں پرآؤ، تم نے وفاق کو کمزور کیا، پاکستان کی سلامتی کوخطرے میں ڈالا، وزیراعظم کی تقریر ایک گھبرائےہوئے نااہل کی تقریرتھی۔

    انھوں نے مزید کہا سیاسی شہید بننے کی ضرورت نہیں عوام جان جا چکے، نواز اور شہبازشریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں، نوازشریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑکرملک واپس آئےتھے۔

    نواز شریف کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے علاج کے لیے باہر گئے تھے، حکومت نے کہاتھا نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا تھا، نیب کی کسٹڈی میں نواز شریف اسپتال گئے تھے، نواز شریف تب پاکستان آئیں گےجب ان کی مرضی ہوگی اور ن لیگ فیصلہ کرےگی، نواز شریف کے آنے کاوقت اورتمہارے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

  • مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں اور 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3سال شہبازشریف کیخلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے ، اب ایف آئی اے کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ، ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران حکومت ختم ہو جائےگی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ،ایف آئی اے ذرائع کو آٹا،چینی چوروں ، بی آر ٹی ، بلین ٹری ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ، ذرائع سے فیک خبریں چلانےکےبجائےذرائع کوعدالت میں پیش کریں، ذرائع سے خبریں چلانےوالےعدالتوں سےبھاگ جاتےہیں۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جھوٹے کیسزکی عدالتوں میں بار بار تفتیش ہوچکی ، شہبازشریف کیخلاف دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی۔

    انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران صاحب شہباز شریف کیخلاف فیک نیوز نہ چلائیں،ثبوت لائیں،کتنی بارایک جھوٹ کوبار بار فیک نیوز بناکرچلائیں گے ، فیک نیوز سےمہنگائی، بیروزگاری،معاشی تباہی سے توجہ نہیں ہٹے گی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے ماہر آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں بتائیں، عمران صاحب فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب  اورمفرور ہیں ، شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب ہتک عزت کےکیس میں حاضر ہوں۔

  • مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردِعمل

    مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردِعمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کیخلاف نیب کی نئی انکوائری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نئی انکوائری ہراساں کرنے کی ایک اور اوچھی کوشش ہے ، نام نہاد احتساب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا مگرحسد کی آگ نہ بجھی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی اسکینڈلز ، اربوں کے رنگ روڈ ،دوائی اسکینڈل ، مہنگی،تاخیر سے منگوائی گئی ایل این جی کے اسکینڈل نظرنہیں آتے ، نیب کوعمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب اے ٹی ایمز ،مافیاز کو سہولت دیں مگرنیب کو نظر نہیں آتا ، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

    خیال رہے نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے، جس کی ‏منظوری آج ہونے والے نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں دی گئی۔

    شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ‏ہے۔

  • کسی بھی چینل کے خلاف بات کرنےکےحق میں نہیں ہوں، مریم اورنگزیب

    کسی بھی چینل کے خلاف بات کرنےکےحق میں نہیں ہوں، مریم اورنگزیب

    لاہور: ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی چینل کے خلاف بات کرنےکےحق میں نہیں ہوں، کسی نےچینل کے خلاف زبان استعمال کی تو سوشل میڈیا ٹیم سےبات کرونگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب سے اے آر وائی نیوز کے خلاف گزشتہ روز ن لیگ کے سوشل میڈیا ٹرینڈ سےمتعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینل کےخلاف بات کرنے کےحق میں نہیں ہوں، سوشل میڈیا پر وہ لوگ ہیں جوعوامی بات کرتےہیں انکو دکھ ہوتا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ہفتےخبر آئی کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز میں لڑائی ہوگئی، میڈیا چینلز کی جانب سے وہ رپورٹنگ ہوتی ہےجس کا حقیقت سےتعلق نہیں ہوتا، اس سے کارکنوں کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔

    ترجمان نون لیگ کا کہنا تھا کہ میڈیا چینل،اخبار یا صحافی کےخلاف بات کرنےکےحق میں نہیں، کسی نےچینل کے خلاف زبان استعمال کی توسوشل میڈیا ٹیم سےبات کرونگی، سوال کرنے والے کو گالی دینے والوں کی نفی کرنا ہو گی اور سب کواخلاقی ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹوئٹر پر جج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بےنقاب کرنے پر ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم نے اے آر وائی کیخلاف گالم گلوچ کاٹرینڈ چلایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ نے اے آر وائی نیوز کے خلاف گالم گلوچ کا ٹرینڈ چلا دیا

    سپریم کورٹ کے جج کے خلاف گھناؤنی مہم ن لیگ کی ‏سوشل میڈیا ٹیم نے چلائی تھی، مہم میں بینچ میں شامل جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، ‏جن ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مہم چلائی جارہی ہے بیشتر کو مریم نواز فالو کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے75ڈسکہ میں 10اپریل کو ہونیوالی پولنگ روکتے ہوئے حکم ‏امتناع جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

  • مریم اورنگزیب کا فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج

    مریم اورنگزیب کا فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج

    لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج کردیا اور کہا عوام انتظار کر رہے ہیں،وزیراعظم اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کےدعوے پرعمل کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کومزیدبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا،عمران صاحب 24گھنٹےگزرچکےہیں، الیکشن کمیشن میں کیس کاریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی،مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت کی درخواست دیں، عوام انتظار کر رہے ہیں، اپنے اعلان پر کب عمل کریں گے؟ فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر اوپن سماعت ہونی چاہیئے، چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ، فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےبھیجےگئےترسیلات زرسےملک چلتاہے، میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سےکی، ان جماعتوں کومعلوم ہے اورمجھے بھی پتا ہے فارن فنڈنگ کیاہے، کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے، ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سےمیں بتا نہیں سکتا۔