Tag: maryam-aurangzeb

  • شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    شہباز گل کا مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔

  • ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا: مریم اورنگزیب

    ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا: مریم اورنگزیب

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک الزام کے جواب میں‌ کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج معاون خصوصی شہزاد اکبر کی نیوز کانفرنس کے بعد مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ حکومت کو یہ بھی نہیں معلوم ایف اے ٹی ایف بل میں کیا تھا، حکومت خود چاہتی ہے پاکستان گرے لسٹ میں رہے، بل کو اپوزیشن کے علاوہ کسی نے سنجیدہ نہیں لیا۔

    مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا جن منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں وہ نواز شریف کے منصوبے ہیں، عبرت کا نشان بنانا ہے تو یاسمین راشد کو بنائیں، جو ڈاکٹرز نواز شریف کا علاج نہ کر سکے تھے ملک کے اندر، انھیں عبرت کا نشان بنائیں۔

    منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا: شہزاد اکبر

    ترجمان نے کہا جہانگیر ترین کو بلایا جائے جنھیں رات کے اندھیرے میں باہر بھیجا گیا، چینی چوروں کو حکومت نے جہاز میں بٹھا کر روانہ کیا، نواز شریف تو حکومت کی اجازت سے باہر گئے ہیں، جو لوگ جھوٹے مقدمات بھگت چکے ہیں وہ این آر او نہیں چاہتے۔

    واضح رہے کہ آج لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو تحریک انصاف پوری دنیا کی طرح دیکھتی ہے، منی لانڈرنگ تمام جرائم کی ماں ہے، ہر جرم کے پیچھے منی لانڈرنگ ہوتی ہے جو بہت سنگین ہے، لیکن اپوزیشن کا اس بارے میں خیال کچھ اور ہے، اپوزیشن کے نزدیک منی لانڈرنگ کوئی سنگین جرم نہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مفرور شخص کی ہے، ان کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو بھی آگاہ کیا گیا، ایسا شخص لندن کی سڑکوں پر گھوم پھر رہا اور مزے اڑا رہا ہے، انھیں واپس لانے کے لیے تمام قانونی طریقے اختیار کیے جائیں گے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے ، جب سےموجودہ حکومت آئی ہرروزبری خبرمل رہی ہے،مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافےنے عوام کی کمر توڑ دی ، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگاتوپیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    یاد رہے حکومت نےعیدسےپہلےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں چارروپےچھبیس پیسےکااضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےننانوئے پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، لیکن اضافہ چارروپے پچاس پیسے کیاگیا جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے انہتر پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔

    ڈیزل کی نئی قیمت ایک چھبیس روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپےباسٹھ پیسے فی لیٹرہوگئی۔

  • وزیر اعظم، عوام کو بتائیں کہ آپ یومیہ 16 ارب کا قرضہ لے رہے ہیں: مریم اورنگزیب

    وزیر اعظم، عوام کو بتائیں کہ آپ یومیہ 16 ارب کا قرضہ لے رہے ہیں: مریم اورنگزیب

    لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ حکومت روزانہ 16 ارب کا قرضہ لے رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی آج راولپنڈی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران صاحب عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا.

    ان کے مطابق صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فی صد ہوگئی ہے، جو9 سال میں کم ترین سطح ہے حکومت کوآئی ایم ایف جاناپڑرہا ہے اورعوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، عوام کے پاس روٹی ہوگی، تو صحت ہوگی، بہتر ہوتا کہ آپ آج عوام کو بتاتے کہ آپ یومیہ کتنے ارب قرضہ لے رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے راولپنڈی میں گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    خیال رہے کہ آج راولپنڈی میں گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں 6 ہزار سے 30 ہزار ارب قرضہ لیا گیا، قرضہ اتارنے اور نظام ٹھیک کرنے میں قوم کو تھوڑی دیر مشکل سے گزرنا پڑے گا، خرچے کم اور آمدنی بڑھانے سے قرضہ اتارا جاتا ہے۔ قرضے کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کرنا پڑ رہا ہے۔

  • این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟  مریم اورنگزیب

    این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کو مایوس کیا، ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، بتائیں این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں سعودی عرب سے جو قرض ملا ہے اس کی شرائط کیا ہیں، عوام کوکیا فائدہ پہنچے گا۔

    وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے، حکومت کے خزانہ خالی ہونے کا بولنے سے سرمایہ کار نہیں آتا، معاشی بد حالی کے ذمے دار وزیراعظم خود ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا، سڑکوں پر آنا ہے، تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، کھانا بھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، مریم اورنگزیب

    چند روز قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی، دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا ہے اور آپ اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 22 سال تبدیلی کے دعوے کے بعد ایسا وزیراعلیٰ بنایا جو ایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا، اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پر لگادیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان اپنے 100 دن کی نکلی ہوئی ہوا نہ چھپائیں، آپ نے کرپشن کے نام پر غریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے، چین نے معاشی پالیسیوں سے قومی آمدن بڑھائی، ڈرامے بازی، تماشے نہیں کیے۔

  • آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے‘ مریم اورنگزیب

    آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے‘ مریم اورنگزیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کی زندگی بھر خدمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب کیسے آزاد ہے وزیراطلاعات کہتے ہیں یہ پہلی گرفتاری ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کی زندگی بھر خدمت کی۔

    مسلم لیگ کی رہنما نے کہا کہ سیاست میں جب شکست نہ دی جاسکی تو گرفتار کرلیا گیا، صاف پانی کمپنی میں بلایا گیا، آشیانہ میں گرفتارکرلیا، دوران تحقیقات گرفتاری پرنیب کوجواب دینا پڑے گا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 80 ارب کے گڑھے کھودنے والے نیب کو نظرنہیں آتے۔

    انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہورہی ہیں اس لیے ضمانت منظورکرنی چاہیے، کوئی شواہد موجود ہیں تو نیب کوریفرنس میں شامل کرنے چاہییں۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

    نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکے دینے پرگرفتارکیا گیا۔

  • ملک اور کباڑیے کی دکان چلانے میں فرق ہے، اثاثے بیچنے سے تبدیلی نہیں آتی: مریم اورنگ زیب

    ملک اور کباڑیے کی دکان چلانے میں فرق ہے، اثاثے بیچنے سے تبدیلی نہیں آتی: مریم اورنگ زیب

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ملک اور کباڑیے کی دکان چلانے میں فرق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اثاثے بیچنے اور کرائے پر دینے سے تبدیلی نہیں آتی۔

    انھوں نے ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ لیز پر دیے جانے کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھ لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس ناک امر ہے، ریڈیو پاکستان نے قیام پاکستان کا اعلان کیا تھا.


    مزید پڑھیں: حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا بم گرایا گیا: شہباز شریف


    ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ لیز پر دینا ریڈیو پاکستان پر براہ راست حملہ ہے، ہم یہ قطعی نہیں ہونے دیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی ہی کے ذریعے ممکن ہے، اس میں فرد واحد فیصلہ نہیں کرسکتا.

    مسلم لیگ کی ترجمان نے کہا کہ قومی املاک کو اس طرح‌ لیز دینے کسی طور قابل قبول نہیں، حکومت کو چلانے کے تقاضے اور ہوتے ہیں، اسے دکان کے طرز پر نہیں چلایا جاسکتا.

  • اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے دو دن مختص کئے جائیں، مریم اورنگزیب

    اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے دو دن مختص کئے جائیں، مریم اورنگزیب

    راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے دو دن مختص کئے جائیں، ہم میاں صاحب سے حوصلہ لے کرآتے ہیں وہ پر عزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اور مریم نواز سے آج ملاقات کا دن ہے، اپیل ہے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایک دن کے بجائے دو دن مختص کئے جائیں تاکہ انتظامیہ کو مشکل نہیں ہو۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب سے حوصلہ لے کرآتے ہیں وہ پر عزم ہیں ، میاں نوازشریف کی صحت بہتر ہے، عوام نے کلثوم نواز کے لئے دعائیں کیں، نواز شریف شکریہ ادا کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا الیکشن کے نتائج پر ساری جماعتوں کو تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے سب چیزوں کا جواب دے اور تحفظات دور کرے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے پاکستان کےعوام کا ووٹ چوری کیا ہے، مریم اورنگزیب


    یاد رہے چند روز قبل ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان خود ساختہ وزیراعظم بن بیٹھے ہیں، عمران خان نے پاکستان کے عوام کا ووٹ چوری کیا ہے.

    انھوں نے کہا تھا کہ ن لیگ الیکشن دھاندلی کےتمام ثبوت سامنے لائے گی، احتجاج میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے، احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت بننےکے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وائٹ پیپر لایا جائے گا۔

  • طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر، مریم اورنگزیب سَکتے میں آگئیں

    طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر، مریم اورنگزیب سَکتے میں آگئیں

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ایک اوروکٹ گرگئی، طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر پر مریم اورنگزیب سکتے میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے نہال پھر دانیال اور اب طلال چوہدری کی نااہلی ن لیگیوں پر بجلی بن کرگری، طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب ہکا بکا رہ گئی۔

    طلال چوہدری کے خلاف فیصلے کے بعد صحافی نے سوال کیا طلال چوہدری کو نااہلی کی سزا سنا دی گئی ہے؟ صحافی کا سوال سن کر مریم اورنگزیب ایک دم چونک گئیں اور چلتے چلتے رک سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ” سنا دی گئی ہے۔

    دوسری جانب مصدق ملک نے افسردگی سے کہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تسلیم نہ کرنےسے فیصلہ بدل نہیں جائے گا، فیصلہ ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وکلا سے مشورے کے بعد نظرثانی درخواست دائرکریں گے۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے رواں سال جنوری میں  جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق وزیر مریم اورنگزیب پر اثاثے بنانے کا الزام عائد، نیب کو درخواست

    سابق وزیر مریم اورنگزیب پر اثاثے بنانے کا الزام عائد، نیب کو درخواست

    اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروا دی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے 4 ملین زیادہ خرچ کیے۔ مریم اورنگزیب نے ایف 7 اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں۔

    فرخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کے کئی ارکان کو بھرتی کروایا گیا۔ ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن عمار مسعود کی تعیناتی شامل ہے۔

    نیب میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ سوشل میڈیا کے 21 لوگوں کو پیمرا میں لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ن لیگ کے خصوصی نغموں کے لیے پی ٹی وی کے وسائل استعمال کیے گئے۔

    بد انتظامی پر 350 پی ٹی وی ملازمین ریٹائرمنٹ کے فوائد حاصل نہ کر سکے۔

    درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور مریم اورنگزیب کی زبانی ہدایت پر اشتہارات جاری کروائے جانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

    درخواست کے مطابق مریم اورنگزیب نے اشتہاری مہم میں کمپنیوں سے ذاتی مالی فوائد حاصل کیے۔ مریم اورنگزیب پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 ملین کک بیکس لینے کا بھی الزام لگایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔