Tag: maryam-aurangzeb

  • پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے کواستثنی مل گیا اور نواز شریف کو اہلیہ سے ملنے کیلئے استثنی نہیں ملتا،مریم اورنگزیب

    پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے کواستثنی مل گیا اور نواز شریف کو اہلیہ سے ملنے کیلئے استثنی نہیں ملتا،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے کواستثنی مل جاتا ہے اور نواز شریف  کو اہلیہ سے ملنے کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پرحملہ کرنے والے کواستثنی مل جاتا ہے، دن میں 2،2 بار پیش ہونیوالے کو اہلیہ سے ملنے کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا، ایسے قانون کے دہرے معیار پر سوال اٹھتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثر مفرور ہی رہے ہیں بار بار بلانے پرمشکل سے آئے، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پہلی بار آئی ہے، عمران خان اکثر مفرور ہی رہے ہیں بار بار بلانے پرمشکل سے آئے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے فیصلے دینے والوں پربھی سوال اٹھتے ہیں، جس نے پیسے بچاکر منصوبےپایہ تکمیل تک پہنچائے اس پرتنقید ہوتی ہے، جہاں احتساب کمیشن کوتالے لگے وہاں کون دیکھے گا اور پوچھے گا؟


    مزید پڑھیں :  ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب


    انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس تمام منصوبوں پر خرچ پیسے کا ثبوت ہے، کرپشن ثابت ہوگی تو قانون کے مطابق اقدامات کریں ، احدچیمہ کی کارکردگی عمران خان بھی جانتےہیں، پارٹی صدارت کیلئے شہبازشریف بہترین ہیں۔

    وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کی حریفوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مضحکہ خیز باتیں کر رہی ہے، پچھلےدورمیں زرداری صاحب اورپیپلز پارٹی کی کرپشن کےکاغذات آج تک سامنے نہیں آئے۔

    سینٹ انتخابات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی ایک ہی پارٹی کونقصان پہنچایاجارہاہے، پارٹی توڑنے،سینیٹ الیکشن سےباہرکرنےکی کوششیں ناکام ہوئی، پارٹی متحدہےاورکوئی باہرنہیں گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب

    ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے لپ ماضی پررونے کے بجائے مستقبل پرتوجہ دیناہوگی، ملک میں اس وقت ہرمعاملے میں اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے آرٹسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان کاتشخص متاثرہوا، پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی خوش آئند ہے، ماضی میں فنکاروں کونظراندازکیا گیا، حقوق نہیں دیے گئے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی پر رونے کے بجائے مستقبل پر توجہ دینا ہوگی، صوبوں کی مشاورت سےنئی ثقافتی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے، ملک میں اس وقت ہرمعاملےمیں اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فلم پالیسی فلم بنانےسےمتعلق مالی معاملات کی وضاحت کرتی ہے، وزیراعظم فلم پالیسی کااعلان کریں گے تمام چیزوں کی وضاحت ہوگی، جس پر عملدرآمد اگلی حکومت نہیں بلکہ اسی حکومت میں شروع ہو جائے گا، کوشش ہے فلم پالیسی میں تمام شراکت داروں کی رائے شامل ہو۔


    مزید پڑھیں :  ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب


    انکا مزید کہنا تھا کہ جب سامان ہی نہیں ہوگاتو فلم بنےگی کیسے،سینیمانہیں ہوگاتوفلم لگےگی کیسے، فلم پالیسی میں فنکاروں کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا، فنکاروں کی ریٹائرمنٹ سے متعلق مالی امداد پالیسی میں شامل ہوگی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور منفی رویوں کا فروغ نہیں ہونا چاہیے اور اس کے سدباب کے لیے فلم صنعت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب

    ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں‌ ڈھونڈنے پڑیں: مریم اورنگزیب

    اسلام: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایسے فیصلے نہیں آنے چاہییں، جن کے ثبوت بعد میں ڈھونڈنے پڑیں.

    تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےوزیراعظم کوگاڈ فادر کہا گیا، حکومت کو سسلین مافیاکہا گیا، ایسے ایسےریمارکس سے بلایا جاتا ہے، کیا اس عہدےکی کوئی عزت نہیں.

    وزیر مملکت نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی اوپرحلف لیناغلطی نہیں، بلکہ گناہ تھا، غلطی تب بھی ہوئی جب سیاست دانوں پربھینس چوری کامقدمہ ہوا.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوکی پھانسی پر شادیانے بجانا غلطی تھا، عدلیہ کی عزت کسی فقرے کی مرہون منت نہیں.

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں کوآئینی حدودمیں رہنا چاہیے، فیصلے ثبوتوں‌ پر کیے جانے چاہییں، یہاں پاکستان کے وزیراعظم کو گاڈ فادراورمافیا کہا جاتا ہے.

    نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا،اب پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ آج وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا، اب نوازشریف پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے.

    مریم نواز کا ردعمل

    ایک جانب ن لیگی اکارن میڈیا پر نکتہ چینی کر رہے ہیں، دوسری طرف پارٹی قائدین کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے.

    مریم اورنگزیب کی عدلیہ پر کڑی تنقید پرسابق نااہل وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر انھیں سراہا گیا.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نےآج بہت زبردست گفتگوکی ، خوشی ہےن لیگ میں نظریاتی ارکان کی تعدادبڑھتی جارہی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا،اب پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے،مریم اورنگزیب

    نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا،اب پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا،اب پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کی آواز کو سنا جائے ، نوازشریف نے پہلے عدلیہ کو آزاد کرایا تھا، اب نوازشریف پاکستان میں عدل بحال کرائیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی عزت کرنا تمام سیاسی جماعتوں پرفرض ہے۔

    یاد رہے مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ عوام کا نواز شریف سے پیار دیکھ کر عمران خان پریشان ہیں، عمران خان کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہےتبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، عوام انہیں جان چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان عوام کا نواز شریف سے پیار دیکھ کر عمران خان پریشان ہیں، مریم اورنگزیب


    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نوازشریف کو دوبارہ منتخب کریں گے اور وہ ووٹ کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے عوام سے کیا وعدہ پورا کریں گے، عمران خان چار سال میں خیبر پختونخواہ کے عوام کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے، عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پرانا ریفرنس نامکمل تھا، یہ کون سا قانون ہے کہ نامکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کردیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے، افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑنا شروع ہوگئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامہ پرگھربھیجا گیا جبکہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کیے جارہے ہیں، ثبوت دینے والے کس کے رشتے دارہیں سب کوپتہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

    نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

    جڑاںوالہ: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، عوام نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب کریں گے.

    ان خیالات کا اظہاروزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے جڑانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ شیر ہے، جس نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کی خاطرعوام سے رابطہ کیا ہے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل مسلم لیگ ن کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، جلسہ کیا ہوتا ہے، کل پاکستانی قوم دیکھے گی نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا.

    انھوں نے ن لیگ کے حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا، کل جڑانوالہ اور فیصل آباد کے عوام اپنا جواب دیں گے. عوام نوازشریف کو دوبارہ منتخب کریں گے.نوازشریف ووٹ کے تقدس سےمتعلق عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے.

    دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے ،مریم اورنگزیب

    ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کا ملزم جلد انجام کو پہنچے گا، سینیٹ اورعام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، مخالفین کی تمام امیدیں‌ خاک میں‌ مل جائیں‌ گی.

    یاد رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پہلےاقامہ پرمنتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا

    پہلےاقامہ پرمنتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا اب منتخب حکومت کو گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے والے منتخب وزیراعلیٰ کو گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

    وزیرمملکت برائےاطلاعات ونشریات نے کہا کہ دھمکی دی جارہی ہے کہ اب استعفیٰ مانگ نہیں رہے استعفیٰ لیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص نے پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کی اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کون سے مافیا اور گارڈ فادر ہیں جو کینیڈا سے تشریف لاتے ہیں۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے دائیں بائیں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سینیٹ اور جنرل الیکشن ہوں کیونکہ انہیں سینیٹ اور جنرل الیکشن میں واضح شکست نظر آرہی ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ڈرون گرانے کی حکمت عملی کرنا چاہیے ہم بلوچستان حکومت گرارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا یہ تحریک عدم اعتماد جمہوریت پر عدم اعتمادکی کوشش ہے؟ عدم اعتماد کا کس کوفائدہ ہوگا، اس کے پیچھے کیا کیا کہانیاں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • قومی مفاد کےلیےزاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا‘ مریم اورنگزیب

    قومی مفاد کےلیےزاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دھرناختم ہونے سے پنڈی اسلام آباد کےعوام نے سکون کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفاد کے لیے وزیرقانون زاہد حامد کواستعفیٰ دینا پڑا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھرنا ختم ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کےعوام نے سکون کا سانس لیا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اب آگےکا سوچنا ہوگا، ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے افراتفری اورانتشار کا خاتمہ ہوگیا۔


    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے زاہد حامدکا استعفیٰ منظورکرلیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

    زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب

    اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، عوام فیصلہ کرے گی چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیااورتضحیک کی وہ آزادہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے، نوازشریف نےپاکستان کو اٹیمی قوت بنایا، پارلیمنٹ اور عدلیہ پر حملہ کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔

    نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا، تفصیلی فیصلہ دوسرے بینچ کو دینا چا ہیئے تھا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عوام اور تاریخ فیصلہ کریگی کہ پاکستان کے حق میں کونسے فیصلے تھے، عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے، مریم اورنگزیب


    گذشتہ روز مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے کا تاثر دیا جا رہا تھا، جھوٹے الزامات کے باوجود پیش ہو رہے ہیں، نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اقامہ پر نکال دیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دل میں چورہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو پاناما کیس کے لیے خط نہ لکھتے، سابق وزیراعظم نوازشریف ملک کا اثاثہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود شریف خاندان عدالت میں پیش ہوا، سسلین مافیا اورگاڈ فادر کہنے پر نوازشریف نےصبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے،مریم اورنگزیب

    ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے، بہادرکشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم سیاہ پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اہل کشمیرسے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھےگا، آج کا دن کشمیر پر بھارتی قبضے کا سیاہ دن ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی وادی میں موجودگی عالمی اداروں کیلئےچیلنج ہے، بہادرکشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیریوں سے کیےگئےوعدے کب پورے ہوں گے؟ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل،عوام یوم سیاہ منا رہےہیں


    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکےحل تک خطے میں پائیدار امن خواب رہے گا، وقت دورنہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    یاد رہے کہ کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن کشمیرکےڈوگرہ راجا نےعوامی رائے اورتقسیم ہند کے فارمولے کے برخلاف ایک معاہدے کے تحت بھارت میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔