Tag: maryam-aurangzeb

  • واپسی کی تیاری اب عمران خان کو کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب

    واپسی کی تیاری اب عمران خان کو کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کل پورے ملک نےعوام کی میاں نوازشریف سےمحبت دیکھی،میاں نوازشریف نےعوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں مستحکم اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے، کل پورے ملک نے عوام کی میاں نوازشریف سے محبت دیکھی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے2013 میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نوازشریف کےوعدوں کی تکمیل کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانات پر اظہار ہمدردی ہی کرسکتی ہوں، رات کے اندھیرے میں جلسی کرنے والے عوام کی محبت کیا جانیں، واپسی کی تیاری اب عمران خان کو کرنا چاہیے۔

    وزیر مملکت اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کو گھر واپسی کے سفر میں عوام کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ نواز شریف کیلئے عوام کی پذیرائی دیکھ کر عمران خان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگا سکتی ہوں۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو پڑھنا چاہیے،۔ پاکستان میں پارلیمان کا مقصد قانون سازی اور خود مختاری ہے ۔ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات سب کے سامنے ہیں، نہیں لگتا جمہوریت کے کسی بھی قدم پر پیپلزپارٹی پیچھے ہٹے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں،  مریم اورنگزیب

    شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر یقین سے کہا کہ شریف خاندان نے جو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں جبکہ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل جاری ہے،بس تماشا لگا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اعلٰی عدلیہ میں رسوائی کے باوجود مسلم لیگی رہنماؤں کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر یقین سے کہا کہ شریف خاندان نےجو دستاویزات جمع کرائی ہیں وہ اصلی اور تصدیق شدہ ہیں، عمران خان الیکشن کمیشن اورعدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج اگر سماعتیں دیکھیں تو کیس وہیں کھڑا ہے ، جے آئی ٹی پر شریف فیملی کو تحفظات آج بھی ہیں، کرپشن نہ کرنے والا ہی خود کو احتساب کے لیے پیش کرسکتا ہے‌۔

    انھوں نے کہا کہ مخالفین نے پاناماکیس کوسیاسی بیساکھی کے طور پراستعمال کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کرپشن نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قانون کی پاسداری کے لیے خود کو اور قانون کو پیش کیا، اقتدار کی ہوس میں روز شام کو تماشہ لگایا جاتا ہے، خیبرپختونخوا احتساب سیل کو لگایاجانے والا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگالینا چاہیے ۔

    نواز شریف کے خلاف ثبوت ہے ہی نہیں تو ٹرائل میں کیا ہوگا، بس تماشا لگا رکھا ہے، دانیال عزیز

    مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل جاری ہے، عوام کی نظروں میں ن لیگ کو پی پی نہ بنایا جاسکا، کبھی دھاندلی اور کبھی کرپشن کےالزامات لگائےگئے، یہ سارے ہتھکنڈے ہیں یہ نیا پاکستان نہیں ہے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ ٹرائل میں جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زورلگایا جارہا ہے، نواز شریف کے خلاف ثبوت ہے ہی نہیں تو ٹرائل میں کیا ہوگا، بس تماشا لگا رکھا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جب کوئی رنگے ہاتھ پکڑا گیا تو گرفتار کیا گیا،  آئی سی آئی جے نے کہا کہ نام ہوناغلط کاری نہیں ، مخالفین شریف خاندان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہےہیں، مخالفین دھرنے کی طرح مختلف تماشے لگانےکی کوشش کررہےہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں،عدالتوں س بھاگ رہےہیں، متحدہ عرب امارات کے اندر مشینری کی نقل وحمل کا ریکارڈنہیں، 63 ملین ریال کی منتقلی کا ریکارڈ بھی موجودہے، جے آئی ٹی نے دستاویز سے متعلق سوالات نہیں کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے: مریم اورنگزیب

    جے آئی ٹی ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے: مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کو ارکان کی بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد آج پہلی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو منظر عام پر لانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جہاں جہاں جھوٹ بولا، وہ رپورٹ کی دسویں جلد سے پتہ چل جائے گا۔ دسویں جلد منظر عام پر آئی توسب کو پتہ چل جائے گا کہ جے آئی ٹی کا مقصد کیا ہے۔ ’جے آئی ٹی کے ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے‘۔

    وزیر کے مطابق جے آئی ٹی کی سفارشات سپریم کورٹ پر لاگو نہیں ہوتیں۔ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رپورٹ دینے کے بعد جے آئی ٹی اب تک کیوں کام کر رہی ہے۔ ’کس قانون کے تحت جے آئی ٹی ابھی تک کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ جے آئی ٹی سے متعلق تمام تحفظات آج بھی قائم ہیں‘۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں۔ لیکن جو دستاویز تصدیق شدہ نہیں انہیں استعفے کی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ مخالفین اس پر الزام لگا رہے ہیں جس پر بدنیتی پر مبنی رپورٹ کچھ ثابت نہ کر سکی۔

    جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں پر مبنی

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مفروضوں پر مبنی قرار دیا۔

    دانیال عزیز نے حسب معمول پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اشتہاری ہیں، اپنی ضمانت کیوں نہیں کرواتے۔ تحریک انصاف کے وکیل غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں۔ تحریک انصاف دوسرے کیسز میں پیش نہیں ہوتی اپنے وکیل بدلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کون سا انوکھا دباؤ ہے جو صرف ایک شخص کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

    دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے جواز کی باتیں افسوس ناک ہیں۔ مخالفین کے وکلا نے عدالت میں روایتی ڈراما جاری رکھا۔ درخواست سے تعلق نہ رکھنے والے سیاست دان بھی آج عدالت پہنچے۔


  • سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    اسلام آباد: روسٹرم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں سپریم کورٹ کے باہر پھر شدید جھڑپ ہوگئی۔ تحریک انصاف کی خواتین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آپس میں الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر عملدر آمد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد جب میڈیا ٹاک کی باری آئی تو مخالف پارٹی کی خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طویل میڈیا ٹاک پر تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔

    انہوں نے ڈائس لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ایک گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

    عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کوئی آپ کو سننا نہیں چاہتا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی خواتین نے نعرہ بازی بھی شروع کردی اور بس کریں، ڈائس ہمارا ہے ہمارا ہے کے نعرے لگائے۔

    بعد ازاں مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی خواتین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بلوہ پارٹی ہے جو صرف اپنی مرضی کی بات سنناچاہتی ہے۔ ان کو اونچی آواز میں بات کر کے اپنی بات منوانےکی عادت ہے۔ حملہ اور ہراساں کر کے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس پارٹی کے بلوؤں کا نوٹس لے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا،مریم اورنگزیب

    پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، اب انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں۔

    وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسکولوں کی سیفٹی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے ادوار میں جو کچھ ہوا موجودہ حکومت اس کے لیے کام کر رہی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم ترقی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت نے ملک میں معیشت کو مظبوط کیا ہے۔تعلیم اور صحت میں بہتری لائی گئی، وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں صرف پاکستانی عوام کے لئے جاتے ہیں۔اسلام آباد میں جو اصلاحات کی جا رہی ہیں وہی صوبائی سطح پر بھی کی جائے۔

    دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہو

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہو، پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے۔

    ساڑھے تین سال میں تعلیمی شعبے میں بہت کام ہوا ہے

    وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں تعلیمی شعبے میں بہت کام ہوا ہے، اسلام آباد کے 422 سکولوں کی سیکورٹی میں بہتری لائی جا رہی ہے، ہر اسکول کے اندر اسکول مینیجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے، پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز کے تحت کافی کام کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے اسکولوں میں آئی ٹی کے نظام کو بہتر بنایا ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے، پاکستان میں اب انٹرنیشنل کمیونٹی انویسٹ کر رہی ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں نے بہت کام کیا وفاقی حکومت نے بھی تمام اداروں کو مظبوط کیا جس سے ادارے کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر فنڈ سے اسکولوں کی خاکے کو بہتر کیا جا رہا ہے پنجاب میں پچپن ہزار سکول ہیں تمام سکولوں کی بہتری کے لئے کام کیا جا رہا ہے، وفاق میں جو ماڈل اپنایا جا رہا ہے، وہی ماڈل پاکستان کے تمام صوبوں میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

    میڈیا کا رول پاکستان کے لئے بہت اہم ہے

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وژن ٹونٹی ٹوئنٹی فائو کے تحت بھی پاکستان کو ابھرتی معیشتوں کی فہرست میں لانا ہے، میڈیا کا رول پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، میڈیا کے لئے بھی ایمرجنسی میں رپورٹنگ کے لئے اس طرح کے پراگرام نيپرا نے بجلي کي درآمد کےلئے نئے ريگوليشنز جاری کر ديئے ہیں، پارلیمنٹ میں تعلیم کے جو قانون سازی کی گئی ہے اس پہ مکمل عمل بھی کیا جائے گا اور اس میں ترامیم بھی کی جاسکتی ہے، پرائیویٹ اسکولوں کی بھی سیکیورٹی سخت کرائی اور سرکاری اسکولوں میں بھی گورنمنٹ کی جانب سے بہتری لائی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حیدرآباد استقبال سے سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں کام کیا گیا ہے، وزیر اعظم سندھ اور بلوچستان اور کے پی کے کے دورے کرتے رہیں گے، کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

  • عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    عمران خان رونے کی بجائے نیب کو کرپشن کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی کے کی عوام نیب کو خط لکھ رہے ہیں، عمران خان رونے کی بجائے نیب کو اپنی کرپشن کا جواب دیں۔ رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب اور ان کے وزراء پرجب کرپشن کا الزام لگتا ہے تورونا شروع کر دیتے ہیں مگر ساڑھے تین سال دوسروں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں 25 سے26ارب جھوٹ بولے اور یو ٹرن لیے جبکہ ان کی ناکامی کے پیچھے منفی سیاست اور جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اور تو کچھ ہوا نہیں مگر اچھی بات ہے کہ انہوں نے درخت لگانے شروع کر دیئے ۔عمران خان اگر درخت بھی نہ لگاتے تو2018 میں خیبر پختونخوا کے عوام کو کیا منہ دکھاتے۔

  • جمہوریت کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے، مریم اورنگزیب

    جمہوریت کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین سےتعلقات کواہمیت دیتا ہے، جمہوریت اورآزاد معاشرے کیلئے اظہار رائے کی آزادی ناگزیر ہے۔

    یہ بات انہوں نے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین سے ملاقات کے موقع پر کہی، ملاقات میں اطلاعات اورثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر مملکت نے دوران گفتگو کہا کہ حکومت صحافیوں کوپیشہ ورانہ تربیت کے منصوبے پر کام کررہی ہے، حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے متعد د اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی یونین بھرپورتعاون کرے گا۔

    جس کے جواب میں جین کاٹین نے وزیر مملکت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانہ کروائی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

    جمہوریت اورآزاد معاشرے کیلئے اظہار رائےکی آزادی ناگزیر ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کیلئے قومی ثقافت کو اجاگرکر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سفیر یورپی یونین جین کاٹین نے وزیرمملکت کو روم ٹریٹی کی 60 سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

  • مردم شماری: غلط معلومات دینے پر قید و جرمانہ ہوگا، مریم اورنگزیب، آصف غفور

    مردم شماری: غلط معلومات دینے پر قید و جرمانہ ہوگا، مریم اورنگزیب، آصف غفور

    اسلام آباد : ملک میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرمملکت اطلاعات و نشریات نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے میڈیا کو مردم شماری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

     وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ مردم شماری کیلئے پاک فوج کی تیاری مکمل ہے۔


    Whoever will give wrong information during… by arynews

    مردم شماری کے حوالے سے دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کرانےپراتفاق رائےہوا، ملک میں  1998 کے بعد اب 15 مارچ 2017 سے مردم شماری ہونے جارہی ہے، مردم شماری کا عمل 15 مار چ سے 25 مئی تک جاری رہے گا، شہری مردم شماری کی معلومات 080057574 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غلط ڈیٹا دینے والےپر 50 ہزارروپے جرمانہ اور6 ماہ کی سزاہوگی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کاوژن ہے کہ صحیح اعداد و شمار کے ساتھ فیصلے کئے جائیں، ماضی میں مردم شماری میں تاخیر کی مختلف وجوہات درپیش رہیں، مردم شماری کےانعقادمیں پاک فوج کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے، مردم شماری کیلئے18ارب روپےسےزائدکےاخراجات کاتخمینہ ہے۔

      ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج کی مدد سے مردم شماری کی جائے، 1998 کی مردم شماری میں 50 ہزارجوانوں نے حصہ لیا تھا، ملک میں اس بار2 فیز میں مردم شماری ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں مردم شماری کا اغاز بدھ سے ہوگا، تیاریاں مکمل

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں 2 لاکھ سے زائد فوجی جوان حصہ لیں گے، مردم شماری کیلئے پاک فوج کی تیاری مکمل ہے، شفاف مردم شماری کیلئے بھرپور سیکیورٹی دی جائےگی۔

    غلط ڈیٹا دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ہربلاک میں ایک سویلین کے ساتھ ایک فوجی اہلکارموجود ہوگا، مردم شماری کے دوران امن وامان کو بھی برقرار رکھا جائیگا، فوجی اہلکارسویلین کےساتھ ہرگھر میں جائے گا۔ میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ ماسٹرزٹرینرزسے عملےکی تربیت کرائی گئی ہے۔

  • عمران خان پاناما کی بیساکھی کا استعمال بند کریں، مریم اورنگزیب

    عمران خان پاناما کی بیساکھی کا استعمال بند کریں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد :وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے، دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان پاناما کی بیساکھی کا استعمال بند کریں جبکہ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کےجھوٹ سے عوام بیزار ہوچکی اور جج بیمار پڑ رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مختلف شہروں میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات ہوئے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے، دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گرد ہمارا عزم کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد ہمارا عزم مضبوط ہوتا ہے، ایک بھی دہشت گرد کے باقی رہنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں، جیسے ثبوت پیش نہیں کئے جارہے، میاں شریف کے کاروبار سے متعلق تمام دستاویزات جمع کرائے گئے، بات اب حسن نواز اور فرم کے درمیان کاغذات تک آگئی ہے، سٹرک کے اس پار عمران خان استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔

    وزیرِ مملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اب پاناما کی بیساکھی کا استعمال بند ہونا چاہئے، خان صاحب سی پیک، تعلیم، توانائی کے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

    عمران خان صاحب آپ کےجھوٹ سے عوام بیزار ہوچکی جج بیمار پڑ رہے ہیں، طلال چوہدری

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں پنجاب پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں پر فخر ہے، تمام ادارے اپنی جانیں دیکر ہماری حفاظت کررہے ہیں، ہمیں اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کا حوصلہ بلند کرنا ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ لاہورمیں خودکش حملہ ہوا، عمران خان پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، عمران خان نے کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرکے کئی میچز جیتے،عمران خان پاناما کیس جھوٹ کی ٹمپرنگ کرکے جیتنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کےجھوٹ سے عوام بیزار ہوچکی جج بیمار پڑ رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ دھرنا دیکر، سول نافرمانی کی تحریک چلا کر آپ نے وقت ضائع کیا،امید ہے انصاف انہیں قانون اور ضابطوں سے ہوگا، جس کا حلف اداروں نے لیا ہے۔