Tag: Maryam Nawaz Sharif

  • مجرمہ کو انٹرنیٹ سہولت مل گئی؟ اڈیالہ جیل سے مریم نواز کا پہلا ٹویٹ

    مجرمہ کو انٹرنیٹ سہولت مل گئی؟ اڈیالہ جیل سے مریم نواز کا پہلا ٹویٹ

    راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس کی مجرمہ مریم نوازنے اڈیالہ جیل سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاعرانہ انداز میں ٹویٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ میں ایک ہفتے گزرتے ہی مریم نواز نے جیل سے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک شاعرانہ ٹویٹ کیا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب عدالت سے سزا یافتہ مجرمہ مریم نواز نے معروف شاعر فیض احمد فیض کا شعر ٹویٹ کیا۔

    ’جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

    یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں

    گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا

    گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں‘

    انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی درج کیے۔

    خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، اور کیپٹن صفدر نے اڈیالہ جیل میں وکیل خواجہ حارث اور امجد پرویز نے ملاقات کی تھی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی معاملات پرمشاورت کی گئی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وکلا کے ساتھ ملاقات گزشتہ جمعرات کو ہونی تھی لیکن حکام کی جانب سے جمعرات کو ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ 17 جولائی کواسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا تھا اور نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روزایون فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام ووٹ کے ذریعے بتادیں کہ نوازشریف کی نااہلی منظورنہیں، مریم نواز

    عوام ووٹ کے ذریعے بتادیں کہ نوازشریف کی نااہلی منظورنہیں، مریم نواز

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو اگر نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور نہیں تو17ستمبر کو باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کیخلاف سازش ہوئی، کبھی دھاندلی کا الزام لگا تو کبھی پانامہ اور پھر انجام اقامہ کے مذاق پر ہوا۔

    عوام کو اگر نااہلی کا فیصلہ منظور نہیں ہے تو وہ ضمنی انتخاب کے دن17ستمبر کو گھرسے باہر نکلیں اورشیرپرمہر لگائیں، وعدہ کریں کہ آپ گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے مجھے محبت اور شفقت سے نوازا، حلقے کی عوام نے جس طرح مجھے سپورٹ کیا وہ میرے لئے سرمایہ حیات ہے اور میں اسے ساری زندگی نہیں بھلا سکتی، میری والدہ کی جیت کیلئے ووٹ ڈالیں اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں، مریم نواز


    انہوں نے کہا کہ ن لیگی خواتین میرے کیلئے سرمایہ حیات ہیں، کارکنان مخالفین کو بتا دیں کہ جس کے ساتھ بہن بیٹیاں کھڑی ہوں ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

    مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا، نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کی تقدیر پلٹ سکتے ہیں۔

  • احتساب کے لیے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے، مریم نواز

    احتساب کے لیے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے، مریم نواز

    لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ حسن اور حسین عظیم انسان کے بیٹے ہیں، احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں کہی۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ھوکر نکلا، احتساب کے لیے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے۔

    ۔

    پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے حسین نواز کے بعد اب حسن نواز بھی پیش ہوئے جس پر وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے مزید کہا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست میں نہیں رہے لیکن جمہوریت کے لیے مصائب برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔