Tag: maryam nawaz tweet

  • جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    جن سانپوں کو پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی ضرورت نہیں، جن سانپوں کو دودھ پلا کر پالا تھا اب ان کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے رد عمل میں کہی، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، مریم نواز نے بے نظیر کی طرح بڑی لیڈر بننے کی خواہش میں اپنے والد کو ہی جیل بھجوادیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو دشمن ملک کی ضرورت نہیں، سانپ پالے تھے جن کو دودھ پلایا تھا اب ان سیاسی سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آگیا ہے،

    علاوہ ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنیے عہدے پر موجود رہیں گے۔

    انہوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو نہیں ہٹاسکے گی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ چیئرمین کو ہٹانا جمہوری طریقہ ہوگا، میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ جمہوری طریقے سے موجود رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو چھوڑ دیا گیا تو باقیوں کو بھی چھوڑ دیا جائے، روٹی چوری کرنے پر بھی لوگوں کو قید کردیا جاتاہے اب ایسا نہیں چلے گا۔

  • نیب میں پیشی : مجھے اپنے رسک پر بلانا، مریم نواز کا دھمکی آمیز ٹوئٹ

    نیب میں پیشی : مجھے اپنے رسک پر بلانا، مریم نواز کا دھمکی آمیز ٹوئٹ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نیب کی جانب سے پیشی کے سمن پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں سن سکو گے نہ سہہ سکو گے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز  نے اپنی روش نہ بدلی اور اداروں کیخلاف سخت بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ٹوئٹر پر انہوں نے ن لیگی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونے سے متعلق ان سے  رائے طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے باوجود گھبراہٹ میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے۔

    میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہئے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہئے،۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

    انہوں نے نیب کو دھمکی دینے کے انداز میں کہا کہ” بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے، یہ نہ ہو کہ سر پیٹتے رہ جاﺅ!“۔

  • بلٹ پروف گاڑیاں : مریم نوازعوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں‘ شہبازگل

    بلٹ پروف گاڑیاں : مریم نوازعوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں‘ شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز بلٹ پروف لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔

    یہ بات انہوں نے مریم نواز کے ٹویٹر پیغام پر اپنے ردعمل میں کہی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ آپ کے والد نواز شریف نے سارک سمٹ کے مہمانوں کے نام پر خریدی گئی ان چونتیس بلٹ پروف لگژری گاڑیوں میں سے بیس گاڑیاں اپنے اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے استعمال کی ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز یہ بھی بتائیں کہ قومی خزانے سے خریدی گئی ان گاڑیوں میں سے آپ کے ذاتی استعمال میں کون کون سی تھیں؟ حساب مانگنے پر واویلا کرنا چھوڑ دیں، محترمہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔

    مزید پڑھیں : سرکار ی گاڑیوں کا ذاتی استعمال: نیب ٹیم کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تفتیش

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نواز شریف سے20بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر ڈھائی گھنٹے تفتیش ہوئی۔

    نیب کے مطابق سارک کانفرنس کے لیے جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے خریدی گئیں، جنہیں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے استعمال کیا جبکہ جرمنی سے درآمد شدہ گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی مہمانان کے استعمال میں آنا تھیں۔

  • دل سے بولا اور چھا گیا، مریم نواز

    دل سے بولا اور چھا گیا، مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل سے بولا چھا گیا، عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کمیٹی چوک پر تقریر کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’دل سے بولا ،چھا گیا‘۔ عوام کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ تقریر بہترین تقاریر میں سے ایک تھی، وہ ایک حقیقی لیڈر کی طرح گرجے، ماشااللہ!

    وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ والد نے کہا اپنی سیاسی زندگی میں ایساجوش و جذبہ نہیں دیکھا، شرکاء کا ایسا جذبہ ناقابل یقین ہیں۔

    گذشتہ روز نواز شریف کی ریلی کے موقع پر مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم نے سوچا تھا آج جہلم پہنچ جائیں گے، اس لئےوہاں پہلااسٹاپ بنایا، ریلی چند گھنٹوں سے مری روڈ پر پھنسی ہوئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • وزیراعظم پر اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کے شکرگزارہیں،مریم نواز

    وزیراعظم پر اعتماد کرنے پر کشمیری عوام کے شکرگزارہیں،مریم نواز

    لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف منفی پروپیگنڈا کشمیری عوام نے مسترد کردیا، انتخابات میں نون لیگ کی فتح وزیراعظم پر عوام کا اعتماد ہے، کشمیری عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

    maryam

     

     

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی فتح وزیراعظم نوازشریف پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، عوامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا کر الزامات لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے ۔

    مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بھارتی دوستی اور بھارت کے ساتھ کاروبار کے منفی ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے، کشمیری عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کو ووٹ دیا، جس پر کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی فتح اور عوام کے اعتماد کو 2018 کے عام انتخابات تک لیکر جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے

    یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 41 میں سے 31 نشستیں مسلم لیگ ن نے حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

  • وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے، جلد اسلام آباد جائیں گے، مریم نواز

    وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے، جلد اسلام آباد جائیں گے، مریم نواز

    لاہور: وزیراعظم کی صحت سے متعلق مریم نواز انکی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے اور وہ جلد اسلام آباد جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہے اور اس کا اینٹی بائیوٹک ادویات کے ذریعے علاج کیا جارہا ہے، انشاء اللہ وزیراعظم نواز شریف جلد اسلام آباد میں ہوں گے ۔

    اس سے قبل حکومتی ترجمان نے بیان جاری کیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پاؤں میں انفیکشن کی وجہ سے بخار ہوگیا، جس کے باعث وہ اسلام آباد نہیں جاسکے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا ہے، ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں علاج کے بعد سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں قیام پزیر ہیں۔