Tag: Maryam Nawaz

  • ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز

    ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہولی کے تہوار موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رنگوں کا خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، پاکستان میں سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے، مینارٹی کارڈ سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے۔

    اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کیلیے گرانٹس، بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں، پنجاب حکومت اقلیتوں کے تہوار سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کررہی ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

    لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    آج ہم پاکستان میں بھرپورمذہبی آزادی کیساتھ ہولی منا رہے ہیں، وزیرمملکت کھیئل داس

    وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری دے دی، انھوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب سے مشاورتی اجلاس اور پلان طلب کر لیا ہے۔

  • نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان

    نوجوانوں کے لیے کاروبار کارڈ، کاروبار فنانس لون، جاب پلیس منٹ کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جب کہ ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مریم نواز نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے جامع پلان طلب کیا، اور نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ’اسکلز آن ویل‘ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ٹرانس جینڈرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ”پہچان“ کے تحت 1600 ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ جاری ہے، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈرز کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔

    خصوصی اجلاس میں پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، آئی بی ای ایکس کے اشتراک سے پہلے فیز میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر ٹریننگ دی جائے گی، 6 ہفتے کی ٹریننگ کے بعد نوجوان کم از کم ایک لاکھ روپے ماہانہ کی جاب حاصل کر سکیں گے۔

    اجلاس میں ہنر مند کارڈ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گارمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائد اعظم بزنس پارک میں 480 خواتین کی ٹریننگ کرائی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کو پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ 20 ہزار روپے ملیں گے، بڑے ٹیکسٹائل گروپس میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات کی جاب پلیس منٹ کی جائے گی۔

    سیکریٹری نادر چٹھہ نے بریفنگ دی کہ سی ایم اسکلڈ پنجاب اینیشیٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں کی انٹرنیشنل آئی ٹی سرٹیفکیشن مکمل ہو گئی ہے، مریم نواز نے کورس کی تعداد 10 ہزار کرنے کی ہدایت کی، ہاسپٹلٹی سیکٹر ٹریننگ کے لیے ”مراکی“ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں برطانوی ادارے سی ٹی ایچ کے اشتراک سے 6 ماہ کی فری ہاسپٹلٹی ٹریننگ کرائی جائے گی، بڑے ہوٹلز میں ہاسپٹلٹی ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں کی جاب پلیس منٹ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

    ”تعبیر“ کے تحت ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک جاب پلیس منٹ کا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، دیہی خواتین کے لیے ”میں ڈیجیٹل“ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، دیہی خواتین کو انگلش اور آئی ٹی ٹریننگ کے ساتھ فری ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی دیا جائے گا۔

    مریم نواز نے اس موقع پر کہا نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کے لیے ٹریننگ اور جاب مارکیٹ مہیا کریں گے، حکومت پنجاب نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کرے گی۔

  • مریم نواز نے مزدوروں کی اجرت کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا

    مریم نواز نے مزدوروں کی اجرت کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

    لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری دے دی، انھوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب سے مشاورتی اجلاس اور پلان طلب کر لیا ہے۔

    مرغی کا گوشت کتنے روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے؟

    مریم نواز نے اس موقع پر کہا محنت کش اللہ کے دوست ہیں، انھیں ناراض نہیں کر سکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ انھوں نے کہا ہم مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔

  • مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر مریم نواز شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو جھاڑ بھی پلائی، انھوں نے کہا آپ ایم ایس ہیں آپ کو تو کچھ پتا نہیں، آپ کو یہاں کس نے رکھا ہے؟ شکریہ ادا کریں میں آپ کو گرفتار نہیں کرا رہی، آپ کو پتا ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟

    مریم نواز نے کہا مخلوق رل رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انھوں نے کہا میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اگر ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو انھیں بھی پتا چلے۔ واضح رہے کہ میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے مریم نواز کو سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے سے آگاہ کیا۔ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ مزید برہم ہوئیں، انھوں نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں۔

    ایک بچی کی بات سن کر مریم نواز بہت ناراض ہوئیں جس نے بتایا ’میری ماں بیمار ہے اور میں رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کر تھک گئی ہوں۔‘ ناگفتہ بہ حالات دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورے کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اور اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا۔

    بے نظیراور مریم نواز میں بنیادی فرق

    انھوں نے میڈیسن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا، اور ہدایت کی کہ ادویات کی 100 فی صد فراہمی یقینی بنائی جائے، مریم نواز نے سیکریٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

    وزیر اعلیٰ نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنی اور فوری ازالے کی ہدایت کی، گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی، گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ ے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انھوں نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کیا۔

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز اور اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی

    سوشل میڈیا پر مریم نواز اور اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی

    لاہور : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی شامت آگئی، مریم نواز اور اداروں کیخلاف پوسٹ کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کرلیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پولیس نے مختلف ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔

    پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مذکورہ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کی مضحکہ خیز اور توہین آمیز ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

    ملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے ویڈیوز بنائی گئیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق مخصوص جماعت نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز بنا کر انتشار پھیلانے کی سازش کی ہے، لاہور پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن اور کوٹ لکھپت میں مقدمات کا اندراج کیا ہے۔

  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہرعالمی فورم پرکشمیری عوام کے حق میں آوازبلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔

    گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند کی جارہی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کیحلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر سیل فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد منور کیخلاف مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزم شہزاد منور نے ایکس پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

    طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، ملک کو چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے طلبہ کے لئے انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان بھی کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے بچے ملک سے باہر اور دوسروں کے بچے جیل میں یہ کہاں کی لیڈر شپ ہے؟۔ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا درس نہیں دے سکتی۔

    اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو گالم گلوچ الزام تراشی سکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، کسی کو گالی دینا اخلاقیات نہیں، نوجوان نسل وطن عزیزکے خلاف کوئی بھی کام نہ کرنے کا عہد کرے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مخالفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے مضبوط بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین کو تکلیف ہے کہ بچوں کو سکالر شپس کیوں مل رہے ہیں۔

    صرف راولپنڈی ڈویژن سے 2500 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل ہے، بچوں کے اندر خودداری ہوتی ہے وہ اپنے ماں پاب پر بوجھ نہیں بننا چاہتے، اپنے بچوں اپنے بیٹوں سے کہوں گی کہ ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جیل برداشت کی، عدالتوں میں دھکے کھائے،سیاسی آگ کی بھٹی میں گزرکر سخت ہوچکی ہوں، سیاسی مخالفت کی بنا پر عورت ہونے کے باوجود کردار کشی کی جاتی رہی۔

    سات آٹھ سال بعد اکانومی میں بہتری آرہی ہے، ہم نے ٹیک آور کیا تو ڈیفالٹ کی آوازیں آرہی تھیں، اب اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں بہتر ین عالمی یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

    چین کے بڑے بزنس ہاؤسز پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کے مطمنی ہیں، پاکستان کی وجہ سے ہماری عزت اور پہچان ہے، ہر روز پانچ منٹ کے لئے سوچیں کہ ملک کے لئے کیا کرسکتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لئے تین کروڑ روپے تک قرض دیں گے، نوجوانوں کی پڑھائی کے بعد روزگار کی ذمہ داری بھی ریاست پوری کرے گی۔

    طلبہ کو سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں، پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ پنجاب میں 100فیصد میرٹ پرسکالرشپ مل رہے ہیں۔

    نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچیوں کے لئے کالج آمدورفت میں دشواری کی بنا پر ای بائیک پروگرام شروع کیا، ہونہار سکالر شپ ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی امانت، اس میں بالکل خیانت نہیں ہوسکتی۔

  • حکومت پنجاب چین کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے: مریم نواز

    حکومت پنجاب چین کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے: مریم نواز

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب شنگھائی کے حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین جاری ہے جہاں ان سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے ملاقات کی۔

    مسٹر زؤ زونگ منگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، ملاقات میں ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے پنجاب اور شنگھائی کے درمیان معاشی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس، ٹیکنالوجی، انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ملاقات میں معاشی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقعے پر مریم نواز نے پاکستانی طلبہ، ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    اس موقعے پر مریم نواز نے کہا کہ شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ حب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امر ہے، آٹو موبل، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے، حکومت پنجاب شنگھائی حکام سے آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملک نواز شریف اور شہباز شریف کے ادوار حکومت میں مزید قریب آئے اور اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے، سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے بعد معیشت بڑھوتری کی طرف گامزن ہیں، چین کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر ترجیحاً سہولیات دی جائیں گی۔

    دوسری جانب ڈپٹی سیکریٹری زؤ زونگ منگ نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، انفرا اسٹرکچر، عوامی رابطے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

  • پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پیغام میں کہا کہ کرپشن قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے، ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔